DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Nine Lakh Rps zero meter Suzuki vehicle burns to ash in Doberan road

کلر سیداں میں ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کا زیرو میٹر کیری ڈبہ جل کر خاکستر ہو گیا

کلر سیداں میں ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کا زیرو میٹر کیری ڈبہ جل کر خاکستر ہو گیا،یہ واقعہ کلر سیداں شہر کے قریب دوبیرن روڈ پر پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق سروہا کے رہائشی سائیں عبدالقادر نے بنک سے ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی خریدی وہ گزشتہ روز جنگلا نصب کروانے کیلئے دوبیرن روڈ پر واقع ایک ویلڈر کے پاس گئے جہاں ویلڈنگ کے دوران آگ کا شعلہ پٹرول کی ٹینکی پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کوششوں کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی وجہ سے سوزوکی کیری جل کر تباہ ہو گئی۔

Kallar Syedan; Sain Abdul Qadir of village Saroha bought a new zero meter Suzuki carry and drove it to a welder to have safety guard fitted, while the welder was fitting a spark led to petrol tank to be ignited and the Suzuki carry burnt to ash in few minutes.

ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال میلاد ریلی نکالی گئی

Minhaj Ul Qaran organisation take out millad procession in Kallar Syedan 

ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام استقبال میلاد ریلی نکالی گئی جس نے مرید چوک سے چوآروڈ او ر پنڈی روڈ پر گشت کی ،شرکاء ریلی یا نبی سلام علیک یا رسول سلام علیک ،آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے ترانے گا رہے تھے ۔ریلی کی قیادت ادارہ منہاج القرآن تحصیل کلر سیداں کے صدر طاہر قادری اور سید زبیر علی شاہ نے کی ،تقریب میں لالا اکرام چوہان، ملک مناظر حسین، اکرام الحق ، جماعت اہل سنت کے حامد علی شاہ، تحریک لبیک سے جواد گیلانی اور عتیق واصل نے بھی شرکت کی ۔سید زبیر علی شاہ نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی ولادت با سعادت سے انسانیت کو فروغ ملا اسلام عمل اور امن کا دین ہے ۔ہم آج بھی دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخر ت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسوہ حسنہ کو اپنا شعار بنا کر دینی اور اخروی کامیابیوں سے ہم کنار ہو سکتے ہیں ۔

اسٹیٹ لائف نے سال 2017میں ساڑھے چارارب سے زائد رقم ڈیتھ کلیم کی مد میں اداکی

State life publish annual death claim funds given for 2017

 اسٹیٹ لائف نے سال 2017میں ساڑھے چارارب سے زائد رقم ڈیتھ کلیم کی مد میں اداکی، سال رواں کے ماہ اگست میں سات کروڑاڑتالیس لاکھ پچاسی ہزار روپے کا ایک میچورٹی کلیم جاری کیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر ہیڈ کلر سیداں عمران عباسی نے کلر سیداں کے قریب سروہا میں افتخار حسین ( مرحوم) کے ورثا کو چھ لاکھ چوراسی ہزار روپے کے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی کے موقع پر شرکا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ افتخار حسین چند ماہ قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گئے تھے۔مرحوم نے پچیس ہزار سالانہ کے حساب سے چند اقساط اداکیں تھیں۔ ان کی وفات پر لواحقین کو چھ لاکھ چراسی ہزار کی ادائیگی کی گئی ۔ اس مو قع پر ایریا منیجر کلر سیداں راجہ محمد فیاض، سیلز منیجر انوار الحق راجہ،شاکر ملک اور سیلز آفیسر راجہ منیر ،ڈاکٹر ذولفقار آف اور راجہ ابرار سروہا بھی موجود تھے۔

چوہدری فضل احمد انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ سردار مارکیٹ میں ادا کی گئی

Ch Fazal Ahmed passed away in Sardar Market

سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان چوہدری محمد طارق اور ایریا منیجر چوہدری محمد فاروق کے والد چوہدری فضل احمد انتقال کر گئے ۔نماز جنازہ سردار مارکیٹ میں ادا کی گئی جس میں بلدیاتی ارکان ،سیاسی سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

پنڈبینسو کے  صوبیدار راجہ امیر زمان تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے

Subaidar Raja Ameer Zaman passed away in Pind Bainso

پنڈبینسو کی سماجی و سیاسی شخصیت ماسٹر راجہ قمر زمان، راجہ شیر زمان یوکے اور راجہ خان زمان کے والدِ محترم صوبیدار راجہ امیر زمان تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ بروز اتوار18نومبر بوقت گیا رہ بجے پنڈبینسو میں ادا کی جائے گی۔ 

چوہدری ندیم اسلم کی خالہ لندن میں انتقال کر گئیں

Ch Nadeem Aslam’s of Baghjmiri aunt passed away in London

معروف روحانی پیشوا پیر طارق تنویر آف ہارلے سٹریٹ کی پھوپھی اور چوہدری ندیم اسلم کی خالہ لندن میں انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز اتوار دن دو بجے کلر سیداں کے گاؤں باغ جمیری میں ادا کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button