DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan;Ejaz Massih commits suicide on Hayatsar road

گوجرخان 44سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

گوجرخان 44سالہ شخص نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق حیاتسر روڈ کے رہائشی اعجاز مسیح عرف شیرو نے گزشتہ رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا ،پولیس نے متوفی کے بھائی اقبال کی درخواست پر رپٹ درج کرلی،اعجاز مسیح شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا جبکہ وہ میونسپل کمیٹی میں سینٹری ورکر تھا 

Gujar Khan; Ejaz Massih, 44, a father of four has committed suicide at his residence on Haytsar road by hanging himself from a fan. Gujar khan police are investigating the incident.

عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی میونسپل کمیٹی گوجرخان کی ذمہ داری ہوگی

Municipal given the responsibility of cleaning the street for the procession of millad

گوجرخان اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ کی زیر صدارت مرکزی میلاد کمیٹی ،دعوت اسلامی ،سرکاری محکموں کے افسران اور ذیلی میلاد کمیٹیوں کا نمائندہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں اے ایس پی عمر عباس ،ایس ڈی او واپڈا ،انچارج وارڈن ،ریسکیو1122ودیگر سرکاری محکموں کے سربراہا ،مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ صبور کیانی ،سید سعید احمد شاہ گیلانی ،نوید طاہر ،راجہ واجد چوہان ،نصیر چشتی ،مرزا تیمور وارثی ،علامہ شکیل عطاری ،،عمر کیانی ،قاری ابرار ،قاری طیب ،میلاد کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر عید میلاد النبی کے جلوس ،سکیورٹی انتظامات ،بجلی کی بلا تعطل فراہمی، صفائی ستھرائی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی میونسپل کمیٹی گوجرخان کی ذمہ داری ہوگی جس میں انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون کرے گی اے ایس پی عمرعباس نے کہا کہ پولیس جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی ،وارڈن اہلکار ٹریفک کے نظام کو فعال رکھیں گے ریسکیو1122کا عملہ بھی جلوسوں کے ہمراہ رہے گا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ12ربیع الاول کے دن اور رات کو مین بازار ہیوی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا اور جلوس جی ٹی روڈ کی بجائے سروس روڈ سے گزریں گے ،میلاد کمیٹیوں کے نمائندگان نے جلوسوں کے حوالہ سے آگاہ کیا مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ صبور کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو تمام شیڈول سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفےٰ نے حسب سابق تمام پروگرام کیلئے انتظامی اداروں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی 

گوجرخان ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف کاروائی

DSP Gujar Khan takes action against motorcyclist without  helmet 

گوجرخان ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکلوں سواروں کے خلاف کاروائی ،175موٹر سائیکلوں کے چالان ،ہیلمٹ پہننے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن نے ٹریفک وارڈن گوجرخان انچارج انسپکٹر سعید رسول اور ڈیوٹی افسر اختر اور بیٹ انچارج حاجی سلیم اور مرزا جواد کے ہمراہ ہائیکورٹ کے حکم پر بغیر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 175 موٹرسائیکلوں کے خلاف کاروائی کی اس دوران ڈی ایس پی جنید محسن نے سی ٹی او محمد بن اشرف کی ہدایت پر موٹرسائیکل سواروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ آپ کی زندگی کا محافظ ہے اس کے پہننے سے آپ محفوظ سفر کرسکتے ہیں

گوجرخان ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا

Diabetes world day celebrated at THQ Gujar Khan

گوجرخان ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر نگرانی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا ،لوگوں کو آگاہی دی گئی جبکہ اس مہم میں ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ذیابیطس کے مریضوں کیلئے منعقد کی جانیوالی تقریب میں لیکچر دیئے گئے جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے واک ،غذا کی اہمیت بارے بینرز بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی زیرنگرانی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرڈاکٹر طاہر خان ،ڈاکٹر محمد اشفاق (انچارج این سی سی کلینک) ، ڈاکٹر محمد حماد (ایم او) ڈاکٹر مصباح مستقیم (ڈبلیو ایم او) نے اس بیماری کے سبب، پہیچیدگیوں اور علاج بارے لیکچر دیاتقریب کے اختتام پرایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے اس دن کی اہمیت کے بارے خطاب کیا انہوں نے مریضوں کو بہترین خدمات دینے والے ڈاکٹروں اور عملہ کی حوصلہ افزائی کیاور ان کی کوششوں کی تعریف کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button