DailyNewsKahuta

Kahuta; Dr M Najeeb interview with pothwar.com

مجھے بچپن سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کا شوق تھا, ڈاکٹرمحمد نجیب

کہوٹہ کے رہائشی اکتر سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر نے بزرگ ڈاکٹرمحمد نجیب نے پوٹھوار ڈاٹ کوم نے نمائندے کبیر احمد جنجوعہ کو دیے گے اپنے انٹرویو میں کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کا شوق تھا میں نے علم حاصل کر نے جستجو کی تو اللہ پاک نے مجھے اس میں سر خرو کیا انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ تعلیم کوئی ذریعہ حصول معاش نہیں بلکہ اپنے پیارے اور سچے مذہب اسلام کو سمجھنے کی ایک نا تمام کوشش ہے جس کی اللہ تعالیٰ میری راہنمائی فرمائے اور مجھے ایک با عمل مسلمان بننے کی توفیق دے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان کے دل میں سچی لگن ہو ،ارادہ پختہ ہو تو عمر زیادہ ہونا کوئی رکاوٹ نہیں ہے نہ ہی یاداشت کم ہوتی ہے بلکہ تجربے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بہتری آتی ہے ۔ کہوٹہ کے علمی حلقوں نے کہا ڈاکٹر محمد نجیب نے آپ ﷺ کی حدیث مبارک ’’ ماں کی گود سے قبر کی لحد تک علم حاصل کرو ‘‘ پر عمل کر کے دکھا دیا ہے انکی یہ محنت اور علمی جذبہ آج کے نوجوانوں کے لئے مثبت سوچ اور مشعل راہ ہے اور تحصیل کلر سیداں اور کہوٹہ کے لئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ۔تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کلر سیداں کی سیاسی ، سماجی، علمی اور دینی شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق ارادے جن کے پختہ ہوں عمر رکاوٹ بنتی ہے نا ہی اس کی کوئی حد ہے اس کا ثبوت ڈاکٹر محمد نجیب نے اپنے عمل سے دیا ہے جنہوں نے اکترسال کی عمر میں پی،ایچ ،ڈی(ڈاکٹرآف فلاسفی ) کی ڈگری نمل(نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ) اسلام آباد سے حاصل کی ۔گزشتہ روز قبل یعنی سات نومبردوہزار اٹھارہء کو نمل یونیورسٹی اسلام آبا د میں بارویں کا نو وکیشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم جناب شفقت محمود صاحب مہمان خصوصی تھے ۔انہوں نے ایم،پی،ایچ ،آئی ،ایل اور پی ،ایچ ،ڈی کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کیں ۔ اس تقریب میں کہوٹہ کے رہائشی ڈاکٹر محمد نجیب بھی شامل تھے جو کہ پاکستان میں واحد بڑی عمر کے طالبعلم ہیں انہوں نے اکترسال کی عمر میں یہ اعلیٰ سند حاصل کی ۔ ڈاکٹرمحمد نجیب بنیادی طور پر تحصیل کلر سیداں کے گاؤ ں گف کے رہنے والے ہیں۔ آپ نے گورنمنٹ ہائی سکول کلر سیداں ہی سے انیس سو چونسٹھ میں میٹرک کا امتحان پاس کیا اورگورنمنٹ ٹیکنیکل کالج راولپنڈی سے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنیئرحاصل کیا اورپی، او ،ایف واہ سے اپنی عملی زندگی آغاز کیا ۔انیس سو اسی میں کے ، آر ،ایل کہوٹہ میں ملازمت اختیار کی آ پ کی شمار کے ، آر ، ایل کے بانی لوگوں میں ہوتا ہے۔دوہزار سات میں بطور پرنسپل انجنیئر ساٹھ سال کی عمر ہونے پر ریٹائر ہوئے ۔گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ دین سے لگن، کتاب سے دوستی رکھتے ہوئے آپ نے ایم ،اے اور ایم،پی،ایچ ،آئی ،ایل اسلامیات کی ڈگریاں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے حاصل کیں ۔ اکتوبر دوہزار سولہ میں بطور پی ، ایچ ،ڈی سکالر نمل میں داخلہ لیا اوردو ہزار سولہ میں اپنا پی ، ایچ ، ڈی کا مقالہ بعنوان ’’قرآن مجید کا تصور ہدایت اور فوز و فلاح ‘‘ جمع کرادیا ۔ اس مقالہ کا دفاع چھ فروری دوہزار اٹھارہ کو نمل یونیورسٹی کے جناح ہال میں مننعقد ہوا جس میں آپ کو پی، ایچ ،ڈی کی ڈگری کا اہل و مستحق قرار دیا گیا ۔ قرآن فہمی کے لئے عربی زبان کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے آپ نے اس کی اہمیت کو جانتے ہوئے عربی زبان پر مختلف کورس کئے اور دوہزار چودہ میں نمل یونیورسٹی سے ہی عربی زبان میں ڈپلومہ حاصل کیا اور مسلمانوں کی تاریخ جانے بغیر اسلام کا مطالعہ مکمل نہیں ہوسکتا ۔ اس طرح آپ کا تاریخ اسلام پر بھی وسیع مطالعہ ہے ۔

راجہ صغیر احمد ہے جو حلقے کے عوام کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔راجہ تصدق جنجوعہ

Raja Tusadaq Janjua praises MPA Raja Sagheer Ahmed

راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کا حقیقی لیڈر ایم پی اے راجہ صغیر احمد ہے جو حلقے کے عوام کے دلوں میں رچا بسا ہوا ہے۔ حلقے کی غیور عوام کا ساتھی راجہ صغیر احمد علاقے کی عوام کے لیے دل میں ہمددری رکھنے والے عظیم انسان ہیں ان کے والد محتر م سابق ممبر ضلع کونسل حاجی باوا غلام فرید (مر حوم)اور راجہ صغیر احمد کے بڑئے بھائی سابق ممبر ضلع کونسل حاجی راجہ منیر احمد ( مر حوم ) نے ساری زندگی علاقے کی غریب عوام کی خد مت میں گزاری خود راجہ صغیر احمد بھی ہم اہل علاقے کو24گھنٹے مل سکتے ہیں ان کے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کے لیے24گھنٹے کھلے رہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر کہ راجہ صغیر احمد اپنے حلقے میں ہی رہتے ہیں یہ ناں تو آبپارہ رہتے ہیں اور ناں ہی بنی گالااس لیے ہم اہلیان علاقہ2018میں اپنے محبوب ہر دل عزیز شخصیت خادم اعلیٰ پی پی ٹو راجہ صغیر احمد آف مٹورکو اپنا ووٹ دے کر پنجاب اسمبلی میں بھیجا ہے تاکہ وہ ہم اہلیان علاقہ کے مساہل حل کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار کنگ آف سلطان خیل نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہ راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب جس طرع حلقے کے دورے کر رہے سکولوں ، ہسپتالوں میں جا کر وہاں کے حالات دریافت کر رہے یہ حلقے کی تاریخ میں پہلی مر تبہ ہوا ہے انشاء اللہ ہم اہلیان علاقہ کل بھی راجہ صغیر احمد کے ساتھ آج بھی ان کے ساتھ او ر آنے والے کل میں بھی ان کے ساتھ ہی ہونگے ۔  

کہوٹہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ۔نالیوں کا پانی گلیوں میں کچی گلیوں میں گندا پانی آنے کی وجہ سے کیچر اور بدبو نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا

Public health concern over leaking sewerage in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ۔نالیوں کا پانی گلیوں میں کچی گلیوں میں گندا پانی آنے کی وجہ سے کیچر اور بدبو نے اہلیان علاقہ کا جینا محال کر دیا ۔ عوام علاقہ کا ایم سی کہوٹہ کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ شہر کی بے یارو مدگارعوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا کہ ایم این اے اور ایم پی اے تک ہماری رسائی مشکل تھی اور بلدیاتی الیکشن کے بعد لوکل باڈی بن گئی ہے اب ہمارے مسائل حل ہوں گئے مگر کہوٹہ کی عوام کی قسمت میں شاہد خوشی نظر نہیں آرہی شہر کے مساہل میں حل کے بجائے مزید اضافہ ہو گیا ہے ایم سی کہوٹہ کی طرف سے عدم توجہ کی وجہ سے وارڈ نمبر10گریڈ اسٹیشن ،محلہ آڑہ ، ادوہالہ اور دیگر علاقوں کی عوام کی زندگی عذاب بن گئی ٹوٹی پھوٹی گلیاں ، پانی اور سٹریٹ لائٹس سے محروم اہل علاقہ کا بیشتر مر تبہ چیئر مین ایم سی کہوٹہ سے ملاقات آگے صرف”طفل تسلیاں”ملی ہیں جس کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مایوسی کا شکارہیں انہوں نے کہا کہ عوام ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ نمائندے ان کے مسائل حل کر یں مگر یہاں تو “الٹی گنگا”بہہ رہی ہے یہاں تو عوام کے مسائل حل کر نے کے بجائے صرف “لارے لپے “لگا ئے جا تے ہیں دیے جا رہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button