DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; M Imran Qazi elected unopposed as President Punjab teachers union Distt Rawalpindi

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع روالپنڈی کے ضلعی صدر محمد عمران قاضی اور جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب اور نائب صدر ظہیر الحق چوہدری بلا مقابلہ منتخب

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع روالپنڈی کے ضلعی صدر محمد عمران قاضی اور جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب اور نائب صدر ظہیر الحق چوہدری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔ تحصیل کلرسیداں سے قاضی احسان الحق قریشی، حاجی سردار صلاح الدین، سابق نائب صدر ارشد محمود بھٹی، ضمیر حسین بھٹی، چوہدری تصور حسین، رمضان منہاس، عبدالرؤف وینس صدر پی ٹی یو مرکز چوآ خالصہ، قاسم شاہ بخاری صدر پی ٹی یو مرکز کلرسیداں، چوہدری ایاز اور دیگر اساتذہ نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ نومنتخب عہدیداران اساتذہ کے جملہِ اور گوناگوں مسائل کو حل کرنے کیلئے انتھک محنت اور کوشش کریں گے جس طرح سابقہ صدر شاہد مبارک راجہ اور ان کی ٹیم نے ہر مشکل گھڑی میں اساتذہ کے شانہ بشانہ محنت سے کام کیا جو کہ نو منتخب عہدیدارن کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے. یادرہے کہ نومنتخب نائب صدر ظہیر الحق چوہدری کا تعلق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں سے ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button