DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Tap ball tournament to be held on 17-18 Nov in Jabber

کلیال ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ (ٹیپ بال )مورخہ17تا 18نومبر بمقام اسلام پورہ جبر زیر سرپرستی خاور کلیال ،باسط کیانی ،ذاکر کیانی منعقد ہو رہاہے

کلیال ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ (ٹیپ بال )مورخہ17تا 18نومبر بمقام اسلام پورہ جبر زیر سرپرستی خاور کلیال ،باسط کیانی ،ذاکر کیانی منعقد ہو رہاہے جس میں علاقے کی ٹیمیں حصہ لیں گی حاجی محمد الطاف خواجہ ارشدعلی ،شیخ قیصر قیوم ،ممراز شیخ ،رضوان مغل ،چوہدری رضوان رضو و دیگر مہمان خصوصی کی خثیت سے شرکت کریں گے ،

بارہ ربیع الاؤل کے دن کو نو بجے سے پہلے رتالہ موڑ کے قریب جلوس

Millad procession to be held at Rattala morr

تحریک منہاج القران کے رہنماء شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کا میلاد منانے والے اللہ پاک کی سنت ادا کرتے ہیں اللہ پاک خود اپنے حبیب کا زکر بلندکرتا ہے اور اپنے ساتھ اپنے ملائکہ کو بھی حضور ﷺ کے زکر میں شامل کرتاہے اس لیے وہ لوگ قسمت کے سکندر ہیں جو حضور ﷺ کے میلاد کی محفلیں مناتے اور سجاتے ہیں انہوں نے کہا یوم میلاد کی شرکت میں نجات کا زریعہ ہے ہمیں میلاد مصطفی ﷺ کاجشن منانے میں کبھی نہیں بھولنا چاہیے انہوں نے کہا حسب معمول بارہ ربیع الاؤل کے دن کو جوش خروش سے منانے کے لیے اسلام پورہ جبر شہر اور اس کے گردونواح میں تیاریاں کی جا رہی ہیں اور بارہ ربیع الاؤل کے دن کو ایک بڑے جلوس کا انعقاد بھی ہوگا انہوں نے علاقہ عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ بارہ ربیع الاؤل کے دن کو نو بجے سے پہلے رتالہ موڑ کے قریب پہنچ جائیں تا کہ بروقت جلوس کا انعقاد ہو سکے ،

اٹلی میں مقیم اسلام پورہ جبر کے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ابرار شیخ نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک خوشی کا موقع ہے جس میں آقادو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والے سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کا جشن مناتے ہیں۔اسلامی مہینے ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو یہ جشن منایا جاتا ہے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم سرکار کی ولادت کی خوشی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے نعرے لگاتے، جھنڈے لہراتے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہیں اور کیوں نہ ہ مسلمانوں پر اللہ کا سب سے بڑا فضل اور سب سے بڑی رحمت ہمارے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔انشا ء اللہ اس سال بھی اہلیان اسلام پورہ جبر مذہبی جو ش و ولولے کے ساتھ بارہ ربیع الاؤل کا دن منائیں گے اس سلسلے میں جبر شہر میں سجاوٹ دیدنی ہے تمام میلاد کمیٹیوں تیاریوں کو ختمی شکل دے رہے ہیں ،

Show More

Related Articles

Back to top button