DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; family of Late Iftikhar Hussain of Saroha given 6 Lakh Rps death claim

سروہا میں افتخار حسین ( مرحوم) کے ورثا کو چھ لاکھ چوراسی ہزار روپے کے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی

اسٹیٹ لائف نے سال 2017میں ساٖڈھے چارارب سے زائد رقم ڈیتھ کلیم کی مد میں اداکی، سال رواں کے ماہ اگست میں سات کروڑاڑتالیس لاکھ پچاسی ہزار روپے کا ایک میچورٹی کلیم جاری کیا۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر ہیڈ کلر سیداں عمران عباسی نے کلر سیداں کے قریب سروہا میں افتخار حسین ( مرحوم) کے ورثا کو چھ لاکھ چوراسی ہزار روپے کے ڈیتھ کلیم کی ادائیگی کے موقع پر شرکا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ افتخار حسین چند ماہ قبل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ٹریفک حادثہ میں جان بحق ہو گئے تھے۔مرحوم نے پچیس ہزار سالانہ کے حساب سے چند اقساط اداکیں تھیں۔ عمران عباسی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف گو رنمنٹ سیکٹر میں مضبوظ ادارہ ہے جوکہ ان چند سرکاری اداروں میں شامل ہے جو اربوں روپے منافع قومی خزانے کو تقویت دے رہے ہیں۔ اس مو قع پر ایریا منیجر کلر سیداں راجہ محمد فیاض، سیلز منیجر انوار الحق راجہ،شاکر ملک اور سیلز آفیسر راجہ منیر ،ڈاکٹر ذولفقار آف اور راجہ ابرار سروہا بھی موجود تھے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button