DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed gang arrested who committed armed robberies in Chak Mirza and Saora Chaudhrian

کلر سیداں پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کے تین افراد کو گرفتار,چک مرزا میں ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کر لیا

کلر سیداں پولیس نے ڈاکوؤں کے بین الاضلاعی گروہ کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ملزمان کا تعلق ننکانہ صاحب اور جہلم سے ہے اور یہ کچھ ہی عرصہ قبل جیل سے رہا ہوئے تھے ملزمان نے کلرسیداں کے گاؤں چک مرزا میں ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کر لیا ،ملزمان نے تین ماہ قبل چک مرزا میں ڈاکٹر خالدحسین کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی جہاں ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکٹر خالد کو شدید تشددکا نشانہ بنایا تھا ملزمان نے دوران تلاشی چھ لاکھ روپے کی نقدی،چھ تولے سونا،موبائل فونز اور پسٹل 30 بور لوٹ لیا تھا ملزمان نے اسی رات چک مرزا سے ایک کلومیٹر دور سروہا چوہدریاں میں بھی قیصر کے گھر دوران واردات ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور الیکٹرانک کا سامان لوٹ لیا تھا گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق ننکانہ صاحب اور ایک کا جہلم سے بتایا جاتا ہے ملزمان نے جہلم میں پندرہ اور کلرسیداں میں دو ڈکیتیوں کا اعتراف کر لیا ہے ڈاکوؤں کا یہ گروہ پندرہ سے زائدافراد پر مشتمل ہے ۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan police have arrested armed gang of three, The men had committed armed robbery in Chak Mirza at the residence of Dr Khalid Hussain and Saroha Chaudhrian.

According to Kallar police who told pothwar.com, that the armed gang members were from Nanka Sahib and Jhelum, The men had just been released from Adiala jail, when they committed armed robberies in Kallar Syedan.

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ضلع بھر میں ایک سو چھبیس اور کلرسیدا ں میں بیس ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا

Twenty waste management company workers in Kallar Syedan loose their jobs

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ضلع بھر میں ایک سو چھبیس اور کلرسیدا ں میں بیس ملازمین کو ملازمتوں سے نکال دیا ہے آر ڈبلیو ایم سی نے ٹیکسلا سے اکاون ،گوجرخان سے تیس،کہوٹہ سے پچیس اور کلرسیداں سے بیس ملازمین کو نکال دیا ہے جن میں سے بیشتر کا تعلق سپروائزری اور آفس اسٹاف سے ہے کلرسیداں سے نکالے گئے افراد میں اعجا زالحسن ،محمد وسیم،ظہیر اختر،عبدالمنیب ،سعید احمد،ایم الیاس،زبیرحسین،سجاد حسین،فواد بشیر،دانیال نوازش،طاہر محمود،غلام سجاد ،عامر نواز،طیب محمود ،عابد علی،شائق ندیم ،ایم رضا،افضل محمود،طاہر حسیناور عرفان شاہد شامل ہیں آئندہ دنوں میں مزید ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا جا سکتا ہے ۔

ڈرگ انسپکٹر نے چوآ خالصہ میں چیکنگ کے دوران نور فارمیسی کو سر بمہر کر دیا

Drug inspector shuts down Noor Pharmacy in Choa Khalsa 

ڈرگ انسپکٹر کلر سیداں ماریہ ظفر نے راولپنڈی کی ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی کی وین سے نشہ آوور ادویات برآمد کر کے کمپنی کے مالک کیخلاف چالان مرتب کر دیا۔ڈرگ انسپکٹر شاہ باغ میں اپنی معمول کی چیکنگ میں پر تھیں کہ اسی دوران میڈیسن فروخت کرنے والی کی ایک کمپنی کی وین میڈیکل سٹور کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی جس کی چیک کے دوران اس میں نشہ آوور ادویات پائی گئیں جنہیں موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔ڈرگ انسپکٹر کے مطابق موسمی ٹمپریچر بحال رکھنے کیلئے وین میں اے سی کا بھی کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔دریں اثناء ڈرگ انسپکٹر نے چوآ خالصہ میں چیکنگ کے دوران نور فارمیسی کو سر بمہر کر دیا۔فارمیسی میں نان کوالیفائیڈ شخص ادویات فروخت کر رہا تھا۔

بروز بدھ اولڈ کلر اور خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

Old Kallar and Khawaja feeders will shut down 9-2pm for repairs

آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز بدھ اولڈ کلر اور خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے اور متعلقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button