DailyNewsOverseas news

France; Pakistani delegation meets with Pakistani Ambassador in Paris

پاکستان کے 109ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کے 10 رکنی وفدکی سفارت خانہ پاکستان پیرس میں جناب معین الحق سفیر پاکستان سے ملاقات

پاکستان کے 109ویں نیشنل منیجمنٹ کورس کے 10 رکنی وفدکی سفارت خانہ پاکستان پیرس میں جناب معین الحق سفیر پاکستان سے ملاقات۔ سفیر پاکستان نے وفد کو پاکستان اور فرانس کے باہمی تعلقات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سودمند اور قریبی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے وفد کو سفارت خانہ کی عوامی سفارت کاری مہم کے ذریعے پاکستان کے مثبت پہلووں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ فرانس میں ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل منیجمنٹ کورس کے وفد کو پیرس کے دورے کے دوران فرانسیسی انتظامی ڈھانچے، ان کے تربیتی نظام اوردوسرے شعبوں میں بہترین طریقوں اور پالیسیوں کے بارے میں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ نیشنل منیجمنٹ کورس کا وفد پیرس میں اپنے ایک ہفتہ کے قیام کے دوران فرانسیسی وزارت خارجہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی، اعلی تعلیمی مراکز برائے وزارت داخلہ، بزنس فرانس، فرانس بزنس فیڈریشن، اور نیشنل میوزیم آف ایشین آرٹس کے حکام سے ملاقاتیں اور آگاہی حاصل کرے گا۔

A Pakistani delegation met with Pakistani Ambassador Mohin Ul Haq in Paris to improve and develop better trade relations between the two countries.

Show More

Related Articles

Back to top button