DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi and Raja Sagheer announce advisory committee

ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ایڈوائز کمیٹی اناوئنس کر دی

ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ایڈوائز کمیٹی اناوئنس کر دی ۔کمیٹی میں راجہ خورشید ستی ، راجہ سعید احمدآف گھڑیٹ راجگان ،راجہ شیر بہادر ، کرنل (ر)ظفر عباسی ،راجہ محمد ارشد، راجہ الطاف اور سردار ایم رضاء شامل ہیں ۔ تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاو ن صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے باہمی مشاورت کے ساتھ ایک ایڈوائز کمیٹی اناوئنس کی ہے جس کے زمہ میں مختلف سر کاری محکمہ جات میں عوام علاقہ کے کام کرانے ہیں ان میں راجہ خورشید ستی کو محکمہ سوئی نادرن گیس ، راجہ سعید احمد آف گھڑ یٹ راجگان کو ٹرانسپورٹ ، وائس چیئر مین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر کو محکمہ واپڈا،کرنل (ر) ظفر عباسی کو محکمہ تعلیم،راجہ محمد ارشد کو محکمہ صحت ،راجہ محمد الطاف حسین محکمہ واٹر سپلائی اور سردار ایم رضاء کو جنگلات کی زمہ داری دی ہے اس کمیٹی کے تمام ممبران راجہ خورشید ستی کے ساتھ تمام کاموں کے حوالے سے مکمل رابطہ رکھیں گے ۔ اہلیان علاقہ نے تمام ممبر ان کو مبارکبا د پیش کی ہے ۔

Kahuta; MNA, Sadaqat Ali Abbassi and MPA, Raja Sagheer have announced a advisory committee which will advise on current social development in Kahuta region.

معروف صحافی شیخ قمر السلام اور معروف کاروباری شخصیت شیخ زین کے بھائی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگے

Wallima of Sheikh Fahad and Sheikh Ahmed celebrated at shaadi hall in Kallar Syedan

معروف صحافی شیخ قمر السلام اور معروف کاروباری شخصیت شیخ زین کے بھائی رشتہ ازواج میں منسلک ہوگے ۔شیخ احمد اور شیخ فہدکی دعوت ولیمہ کی تقریب روز شادی ہال کلر سیداں میں منعقدہوئی جس میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ، چیئرمین ایم سی کلر سیداں شیخ عبد القدوس ،شیخ فرخ عزیز (U.S.A)،شیخ احسن ریاض ،شیخ خورشید احمد ،شیخ اسد نثار ،شیخ زاہد شمسی شیخ جاوید ظفر ،سید غیور شاہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی ۔

کہوٹہ کے سر کاری محکموں میں عرصہ بیس سال سے تعینات مقامی لوگ حقیقی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں

Long serving civil servants accused of being obstacle to the new changes 

کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ کے سر کاری محکموں میں عرصہ بیس سال سے تعینات مقامی لوگ حقیقی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ان میں سے چند ایک سر کاری ملازمین نے اپنے قریبی رشتے داروں کے ناموں سے کمپنیاں رجسڑڈکروائی ہوئی ہیں جن افراد نے ناموں پر یہ کمپنیاں منظور ہیں وہ ایک تو اس کام سے بلکل ناآشنا ہیں اور ناں ہی بیچاروں کو یہ پتہ ہوتا ہے کہ کس جگہ ان کے نام سے ٹھیکے لیے گے ہوئے ہیں در اصل یہ وہ تمام گلیوں ، سٹرکوں کا کام یہ سر کاری ملازمین خود کرتے ہیں “جنگل کا بادشاہ “ہو نے کی وجہ سے یہ چند سر کاری ملازمین سیاہ اور سفید کے مالک ہوتے ہیں اور کام انتہائی ناقص ترین کرتے ہیں خو د اعلیٰ عہدوں پر ہونے کی وجہ سے ان کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ناں ہی ان کے کام کا معیار چیک کر سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے چند ایک سر کاری ملازم وہ بھی ہیں جنہوں نے سرکاری رہائشیں رکھی ہوئی ہیں اور ہاؤس رینٹ بھی نہیں دیتے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

سابق اے ای او قیوم عباسی کے بیٹے صفیع اللہ عباسی کے اکاؤنٹ سے نوسر بازی سے تقریبا 2لاکھ روپے نکلوائے گے

Two Lakh Rps taken out of Safih Ullah Abbassi account in fraud

سابق اے ای او قیوم عباسی کے بیٹے صفیع اللہ عباسی کے اکاؤنٹ سے نوسر بازی سے تقریبا 2لاکھ روپے نکلوائے گے ۔تفصیل کے مطابق قیوم عباسی نے صحافویں کو بتایا کہ میرے بیٹے کا ایچ بی ایل کہوٹہ میں اکاؤنٹ نمبری1114-79016035-03تھا ۔جس میں سے تقریبا دو لاکھ روپے کسی نے نوسر بازی سے نکلوائے ۔یہ رقم مختلف تاریخوں میں 49-49ہزار کر کے دوسرے اکا ؤ نٹ میں منتقل کیے یا نکلوائے۔ انھوں نے بنکوں کے اعلیٰ حکام اور ایف آئی اے کو کئی مرتبہ اپنا کیس بتایا۔مگر تا حال میری رقم کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔ انھوں نے چیف جسٹس پاکستان و دیگر متعلقہ محکموں سے اپیل کی ہے ۔کہ میری رقم کا سراغ لگا کر۔ مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔اگر یہی حال رہی تو بنکوں سے بھی لوگوں کا عتماد اٹھ جائے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر بلا تفریق عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے

PTI giving relief on merit, Raja Khurshid Satti

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، سنیئر نائب صدر جاوید عباسی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ پر بلا تفریق عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ واپڈا ، تھانہ اور دیگر محکموں میں کرپشن اور ٹاؤٹ مافیا کوہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ایم این اے صداقت علی عباسی ، ایم پی اے راجہ صغیر احمداور تحریک انصاف ایک پیج پر ہے۔ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں ۔گیس ، بجلی ، صحت اور تعلیم کے محکموں میں منتخب نمائندوں نے فوکل پرسنز بنا دیے ہیں ۔ جو پہلے منشیوں کی طرح کرپشن نہیں کرینگے۔ بلکہ بے لوث عوام کی خدمت کرینگے ۔منتخب نمائندے سب لوگوں کے لیے ہیں۔ اور تنظیم کے عہدیداران تحریک انصاف کے سب لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیں۔ تحریک انصاف کے عہدیداران حلقہ پی پی سیون کے کارکنان کے مسائل حل کرنے کے لیے ہیں ۔کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔کروٹ ڈیم میں کہوٹہ کے لوگوں کو نوکریاں دینے کے معاملات حل ہوگے ہیں۔ دس ہزار لوگ بھرتی ہونگے ۔جبکہ صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہت جلد تبدیلی آئے گی۔ جبکہ کہوٹہ شہر کے لیے پچیس کروڑ کی لاگت سے واٹر سپلائی کی تعمیر کے لیے جدو جہد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے اپنے دفتر میں لگائی گئی۔ کھلی کچہری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی تعاون کرے اور لوگوں کے مسائل حل کرے ۔تمام ترقیاتی منصوبے تنظیموں کی مشاورت سے ہونگے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ الطاف حسین اور سنیئر نائب صدر جاوید عباسی بھی موجود تھے۔ ٍ

کہوٹہ شہر کلر شوک کی پلی توٹ پھوٹ کا شکار

Kahuta bazaar bridge in need of major repairs

کہوٹہ شہر کلر شوک کی پلی توٹ پھوٹ کا شکار الفلاح بنک تھانہ کے سامنے بائی پاس میں کھڈوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا جبکہ کئی۔ بھاری گاڑیوں کا حادثے بھی پیش آئے ۔محکمہ ہائی وے و دیگر محکموں کو بتانے کے باوجود کوئی عمل نہ ہو سکا۔ اس بائی پاس اور کلر چوک سے آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع کروٹ ڈیم کی تعمیر میں مٹریل لے کر جانے والے بڑے بڑے بارہ ویلر ہیوی مشینری بھی یہاں سے گزرتی ہے جسکی وجہ سے گاڑیاں الٹ جاتی ہیں۔ ٹرانسپوٹروں ، عوام علاقہ اور کہوٹہ کے شہریوں نے منتخب نمائندوں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایم سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا ۔کہ بائی پاس اور کلر چوک میں فوری طور پر تار کول ڈال کر مرمت کیا جائے۔ 

اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں رنگا رنگ تقریب

Function held at girls degree college on Iqbal day 

اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں رنگا رنگ تقریب میں طالبات کی عمدہ پر فارمنس ۔ پرنسپل مسز رضوانہ ایوب کی قیادت میں کالج آئے روز ترقی اور بہتری کی جانب رواں دواں ہے ۔ پڑھائی اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مسز رضوانہ ایوب نے کالج میں غیر قانونی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے طالبات کی چھپی ہوئی صلاحتوں کو سامنے لانے اور خود اعتمادی پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کہوٹہ میں پرنسپل مسز رضوا نہ ایوب نے اقبال ڈے کے حوالے سے خوبصورت ، پر وقار اور شاندار رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیوی کے ریٹا ئر ڈ آفیسر فہد عزیز پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول کہوٹہ تھے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی فہدعزیز اور پرنسپل مسز رضوانہ ایوب نے کہا کہ علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلامی عظمت کو اجاگر کیا ۔ علامہ اقبال کے در س خودی نے نوجوان نسل میں شعور بیدار کرکے سوئی ہوئی قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا ۔ علامہ اقبال کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ۔ علم کی شمع کو روشن کر کے اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنانا ہوگا۔ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں ۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے حوالے سے پرنسپل گورنمنٹ گرلزکا لج کہوٹہ مسز رضوانہ ایوب کے زیر اہتمام کالج کے احاطہ میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔طالبات نے خاکے ، ٹیبلو ، تقاریر اور پروگرام پیش کیئے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button