DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Al Hijra Islamic model school children donate 112,000 rps for dam fund

یوم اقبالؒ کے موقع پر الھجرہ اسلامک ماڈل سکول کے طالب علموں کا جذبہ ایثار ڈیم فنڈ کے لئے جیب خرچ سے ایک لاکھ بارہ ہزار رپے جمع کر لئے

یوم اقبالؒ کے موقع پر الھجرہ اسلامک ماڈل سکول کے طالب علموں کا جذبہ ایثار ڈیم فنڈ کے لئے جیب خرچ سے ایک لاکھ بارہ ہزار رپے جمع کر لئے سماجی شخصیت کی جانب سے ادارے میں ٹیوب ویل کے لئے پچاس ہزار روپے کا عطیہ تفصیلات کے مطابق شہر کی معروف تعلیمی درسگاہ الھجرہ ماڈل اسلامک ہائی سکول کے معصوم طالب علموں نے جذبہ ایثار کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جیب خرچ سے چیف جسٹس ڈیم فنڈ کے لئے ایک لاکھ بارہ ہزار پانچ سو روپے جمع کر لئے اس حوالے سے گزشتہ روز الھجرہ سکول میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجم جماعت کی طالبہ زہرہ بتول نے جمع کی گئی رقم کا چیک جماعت اسلامی کے ضلعی امیر راجہ محمد جواد کے حوالے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ادارے کے ڈائریکٹر شوکت مرزا نے بتایا کہ طالب علموں نے شاعر مشرق کے یوم ولادت کو منفرد انداز میں مناکر یہ ثابت کر دیا ہے کہ علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار ہماری نوجوان نسل کے اذہان و قلوب میں آج بھی زندہ و جاوید ہیں اس موقع پر سماجی شخصیت زاہد قیوم مرزا نے ادارے میں پانی کے ٹیوب ویل کے لئے پچاس ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا تقریب میں ریڈیو ٹی وی کی معروف علمی و ادبی شخصیت سید آل عمران برطانیہ میں مقیم ممتاز پاکستانی ملک سبحان شفیق انوارالحق مرزااور دیگر شخصیات نے شرکت کی 

Gujar Khan; Al Hijra Islamic model school children donated 112,000 Rps for dam fund from their own pockets on Iqbal day function held at the school, The Cheque was donated by the children to Raja M Jawad. At the function Zahid Qayoum Mirza donated 50,000 Rps for tube well.At the function were Syed Al Imran, Subhan Shafiq and Anwar Ul Haq Mirza.

معروف ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر پرنسپل جینٹری کالج گوجرخان نے یوم اقبال کے موقع پر طلبہ کے وفد سے گفتگو

Raja M Hashir addresses students at Jentry school on Iqbal day function

علامہ اقبال نے ہمیں زندگی کی مشکلات کے مقابلے میں پسپا ئی اختیار کرنے کی بجائے جہد مسلسل کا درس دیا علامہ اقبال کے انقلابی افکار نے مسلمان قوم کو ایک ولولہ تازہ عطاکیا عالمی سطح پرہمیں آج کل بہت بڑے چینلجز کا سامنا ہے ان حالات میں حکیم الامت کا فلسفہ خودی ہمارا سب سے موثر ہتھیار ثابت ہوسکتاہے یہ بات معروف ماہر تعلیم راجہ محمد حاشر پرنسپل جینٹری کالج گوجرخان نے یوم اقبال کے موقع پر طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم اپنی نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کروانے میں ناکام رہے اور ہمارے حکمرانوں نے بھی تصور اقبال کو پس پست ڈال دیا علامہ اقبال کی شاعری دراصل نئی نسل کیلئے ایک درس ہے جس میں حقیقی ترقی کا راز پہناں ہے انہوں نے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم علامہ کی سوچ کو عملی جامہ پہنایا جائے انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کو نوجوان نسل سے بے انتہا امیدیں وابستہ تھیں یہ بات حقیقت ہے کہ نوجوانوں کے متحرک ہونے سے ہی قومیں ترقی کے زینے طے کرتی ہیں 

جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر بھیک مانگنے کا سلسلہ فوری بند کرائیں

Demand for beggars to be removed from GT road

معروف قانون دان ملک طارق محمود نے اپنے اخباری بیان میں مقامی انتظامیہ پولیس اور نیشنل ہائی وے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ گوجرخان بڑکی یوٹرن اور گلیانہ موڑ یوٹرن جی ٹی رود پر موجود پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن لے کر ان کو جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر بھیک مانگنے کا سلسلہ فوری بند کرائیں راولپنڈی کی طرف سے آتے ہوئے بڑکی یوٹرن اور لاہور کی طرف سے گلیانہ موڑ پر یہ پیشہ ور بھکاری گوجرخان سے گزرنے والوں کے استقبال کیلئے ہر وقت موجود رہتے ہیں جو کہ گوجرخان کیلئے باعث شرمندگی ہے اور ان کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ان پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف فوری طور پر سخت ایکشن لے کر جی ٹی روڈ سے ہٹایا جائے

حالیہ مہنگائی کی لہر فروٹ سبزی گوشت دالیں انڈے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ

Public concern overrising prices on household grocery products 

حالیہ مہنگائی کی لہر فروٹ سبزی گوشت دالیں انڈے اور دیگر اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں بے بہا اضافہ مہنگائی کے باعث غریب دیہاڑی دار اور ملازمت پیشہ طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے حکومت کا غریب اور مزدور طبقہ کو ریلیف دینے کے وعدے اور اعلانات سب ہوا کی نظرہوگئے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران خواجہ جہانگیر ملک عابد حبیب مغل ودیگر نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل میں اضافے کا باعث بن گئی ہے ہر شخص موجود حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہے

Show More

Related Articles

Back to top button