DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Missing teenager from Dodilli found

دودہلی سے لاپتہ ہونے والا 15سالہ لڑکا چھ دن بعد واپس گھر پہنچ گیا

 دودہلی سے لاپتہ ہو نے والا پندرہ سالہ گھر لڑکاچھ دن بعد گھر لوٹ آیا، والدین کی جان میں جان آئی، تفصیلات کے مطا بق دودہلی کے رہائش سکندر اقبال کا پندرہ سالہ بیٹا عماد الدین جو کہ بوائز ہائی سکول سکوٹ میں میٹرک کا طالب علم تھا چند دن قبل اچانک گھر سے غائب ہو گیا۔ اس کے والدین اور رشتہ دار اس کی تلاش کے لیے ما رے مارے پھر تے رہے، گزشتہ روز بری امام دربار کی جانب جا تے ہو ئے کسی جاننے والے نے اسکو پہچان لیا اور گھر والوں کو اطلا ع دی جس پر گھر والے اس کو پکڑ کر گھر لے آئے۔ بتایا جا تا ہے کہ مزکورہ لڑکا سکول کی پڑھائی سے تنگ تھا اور سکول سے جان چھڑانے کے لیے گھر سے چلا گیا تھا۔

Kallar Syedan; Umad Ul Din , 15, son of Sikander Iqbal of village Dodilli near Sakot, who was reported missing has been found after tip off, Umad had runaway from home as he did not want to study anymore.

Show More

Related Articles

Back to top button