DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Public come out after explosion is heard for miles in Kallar Syedan

رات گئے کلر سیداں میں زور دار دھماکے کی آواز سے لو گ گھروں سے باہر نکل آئے

رات گئے کلر سیداں میں زور دار دھماکے کی آواز سے لو گ گھروں سے باہر نکل آئے ،چالیس منٹ بعد بھی کسی واقعے کی تصدیق نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیابی شب 9 بجکر34منٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ۔یہ آواز کلر سیداں شہر کے علاوہ نواحی دیہات میں بھی پوری شدت سے محسوس کی گئی اس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ایک دوسرے کو فون کر کے تصدیق کرتے رہے ۔ایس ایچ او کلر سیداں ظہیر احمد بٹ نے بھی دھماکے کی آواز کی تصدیق کرتے ہوئے شہر کا چکر لگایا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بھی گئے 1122سے بھی معلومات حاصل کی گئیں مگر سبھی نے دھماکہ سننے کی حد تک تصدیق کی مگر یہ واقعہ کہاں پر پیش آیا اس کی راست 11:15تک تصدیق نہ ہو پائی۔

Kallar Syedan; A Explosion noise was heard at 9.34pm Pakistan time, as public came out of their homes in worry, The explosion was not just heard in Kallar but surrounding villages also confirmed about explosion noise, The police have confirmed of the noise but what or where it happened it is not known at the moment.

 

Show More

Related Articles

Back to top button