DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; International Mehfil Husan e Qirat held at Jammia Masjid Noor

کلر سیداں میں عالمی محفل حسن قرات،مصر،انڈونیشیا،ایران اور ملکی قرا ء کی شرکت

کلر سیداں میں عالمی محفل حسن قرات،مصر،انڈونیشیا،ایران اور ملکی قرا ء کی شرکت
مسلم امہ کی زبوں حالی کی وجہ سر چشمہ ہدایت قرآن سے دوری ہے ،محمد اقبال قریشی کا خطاب

عالمی محفل حسن قرات جامعہ مسجد نور کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں مصر کے معروف قاری شیخ عبدالسمیع سعدنی ،انڈونیشیا سے داروین حسیب وان ،ایران سے قاری الجواد الحسینی کے علاوہ قاری علی اکبر نعیمی ، قاری ممتاز علی ، قاری یاسر مشتاق نعیمی، قاری محمد اجمل قادری، قاری سعید اللہ شاکر، قاری صداقت علی ، حافظ خالد محمود نقشبندی، عبدالرشید چشتی، مفتی نوید احمد سیالو ی نے بھی شرکت کی۔معروف عالم دین محمد اقبال قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کے گھروں سے تلاوت کی صدائیں بلند ہونی چاہئیے ۔قرآن شفا بھی ہے انہوں نے کہا کہ میلاد کی محافل کو بھی قرات سے مزین کیا جائے کیونکہ سارا قرآن ہی نعت مصطفی ہے ۔آج مسلم امہ جس زبو ں حالی کا شکار ہے تو اس کی بنیادی وجہ بھی سر چشمہ ہدایت قرآ ن سے دوری ہے ۔انہوں نے عالمی محفل حسن قرات کے نقاد پر قاری اجمل قادری اور دیگر منتظمین کو دلی مبارکباد دی ۔

Kallar Syedan; International Mehfil Hussan Qirat was held at Jammia Masjid Noor in Kallar syedan, where world known Qari Sheikh Abdul Samih of Indonesia, Qari Al Jawad Al Hussaini from Iran, Qari Mohammad Iqbal and others pertciapted in the mehifil. large number of people gathered for the occasion.

کلر سیداں میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ایک ہی مہینے میں دس کے قریب منشیات فروش گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں

Total of ten drug dealers sent to jail this month in Kallar Syedan 

کلر سیداں میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ایک ہی مہینے میں دس کے قریب منشیات فروش گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں ،کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے ہفتہ کے روز مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1640 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔پولیس نے پہلی کارروائی میں منشیات فروش جس کا بعد از دریافت نام و پتہ بابر حسین ولد سلیم سکنہ چوآ خالصہ معلوم ہوا کی شاپنگ بیگ کی تلاشی کے دوران 1400 گرام چرس جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم توقیر اختر ولد تنویر حسین سکنہ حیدری کالونی چوآ خالصہ کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد کر لی۔

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیر اہتمام تحصیل چمپئین شپ مقابلے چوآخالصہ میں شروع

Tehsil Kallar Syedan football championship starts at Choa Khalsa football stadium 

تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیر اہتمام تحصیل چمپئین شپ مقابلے چوآخالصہ میں شروع ہو گئے ،ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے وائس پرنسپل راجہ محمد فیاض ،ٹی ایف اے کے چیئر مین سردار محمد تاج، مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر چوہدری عبدالرزاق نے ٹورنامنٹ کا مشترکہ افتتاح کیا ۔افتتاحی میچ میں کوہسار کلب مک نے رائیو کلب سموٹ کو تین گولز سے شکست دے دی سموٹ کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی ۔راجہ محمد فیاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فٹبال کے فروغ کے لیے محمد اسحاق حیدری کی خدمات کو بے حد سراہا ۔

مسعود اقبال سکنہ چک ستھوانی چوری کر کے دو سلنڈر ایک چکر میں لے گیا

Masood Iqbal of Chak Sathwani seen stealing gas cylinders on cctv

گیس سیلنڈ ر شاپ میں چوری ،سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا۔محمد حفیظ ولد محمد نذیر سکنہ چک ستھوانی دھمالی نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے بیٹے وسیم نے کالج روڈ پر محلہ شیخاں میں گیس سلنڈر کی دکان رکھی ہوئی ہے۔گزشتہ روز 8 بجے میری بیٹا محمد وسیم دکان پر آیا جس نے دیکھا کہ دکان کے تالے غائب ہیں اور دکان میں موجود چار عدد ایل پی جی گیس سلنڈرز بھی موجود نہیں۔ساتھ والے دکانداروں سے پوچھا تو پتہ چلا کہ قریب واقع الیکٹرک سٹور کے باہر لگے کیمروں کی مدد سے معلومات حاصل کیں تو فوٹو نظر آنے پر معلوم ہوا کہ مسعود اقبال سکنہ چک ستھوانی چوری کر کے دو سلنڈر ایک چکر میں لے گیا اور دو سلنڈر دوسرے چکر میں لے گیا جس کو میں نے پہچان لیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم سی سی ٹی وی کیمرے میں آنے کے باوجود واردات سے مسلسل لا علمی کا اظہار کر رہا ہے ۔

گوجرخا ن سے تعلق رکھنے والے تین بکری چور کلر سیداں سے گرفتار

Two from Gujar Khan arrested stealing goats in Kallar Syedan 

گوجرخا ن سے تعلق رکھنے والے تین بکری چور کلر سیداں سے گرفتار،یہ بکریاں چوری کر کے راولپنڈی میں ایک قصاب کو فروخت کرتے تھے ۔ ایک راس بکری اور دو بکرے چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے محمد عرفان سکنہ گوجرخان،محمد ندیم سکنہ سکھو اور رمضان الیاس سکنہ چکلالہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کر لیا۔مدعی محمد منیر سکنہ محلہ معصوم نگر نے پالتو بکرے گاڑی میں لوڈ کرتے ہوئے دیکھ لیا تھا 

سابقہ مقدمے بازی کا شاخسانہ،تین افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

M Firdous of Nothia beaten by 3 men on long running feud 

سابقہ مقدمے بازی کا شاخسانہ،تین افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔مسمی محمد فردوس سکنہ نوتھیہ شریف نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے اپنے چھوٹے بیٹے کو سکول چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ مسمیان محمد ناصر ولد جمیل،مسلح پسٹل 30 بور،محمد وسیم ولد محمد جمیل مسلح ہنٹر،عمر وہاب ولد محمد اشرف مسلح ہاتھ ڈنڈا، اپنے گھر کے پاس کھڑے تھے نے میرا میرا راستہ روکا۔محمد ناصر نے میری کنپٹی پر پسٹل تان لیااور کہا کہ آج تمہیں مقدمہ کی پیروی کا مزہ چکھاتے ہیں اور اب کلمہ پڑھ لو تم بچ کر نہیں جا سکتے۔اس اثناء میں محمد وسیم نے ہنٹر کا وار کیا جو مجھے میرے سر کے پچھلے حصے پر لگا۔عمرنواب نے وار ڈنڈا کیاجو میرے دائیں ہاتھ کی کہنی پر لگا پھر دوبارہ وار ڈنڈا کیا جو میرے ہاتھ کے الٹے حصے انگوٹھے پر لگا۔ محمد ناصر نے مجھے فائر مارا جو خطا ہو گیاپھر میں بھاگا جس پر ناصر نے پیچھے سے فائر کئے مگر خوش قسمتی سے ایک بار پھر محفوظ رہا۔

میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ مسجد انوار الٰہی جامعہ رحیمہ رحمان آباد جیوڑہ روڈ پر منعقد ہو رہی ہے

Millad to be held on Sunday at Jammia masjid Anwar Elahi in Jiora 

میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب آج بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعہ مسجد انوار الٰہی جامعہ رحیمہ رحمان آباد جیوڑہ روڈ پر منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت آستانہ عالیہ بگھار شریف کے صاحبزادہ قاری عمیر ہاشم کریں گے ۔تقریب سے مولانا حسنات احمد چشتی، مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، مولانا طارق قریشی، مولانا یاسر قریشی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کی ایک تقریب 12نومبر

Dars e Arfan Al Quran to be held on 12th November 

تحریک منہاج القرآن کلر سیداں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کی ایک تقریب 12نومبر بروز پیر بعد نماز مغرب قادریہ جیلانیہ مسجد گوجرخان روڈ میں منعقد ہو رہی ہے ۔جس سے علامہ فیاض بشیر قادری، مفتی زاہد محمود شازلی، صوفی ظفر محمود نقشبندی،قاری اجمل علی قادری، احسان الحق چشتی اور دیگر خطاب کریں گے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button