DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Iqbal day function held at high school Bhadana and rest of Pothwar region

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک پر وقار تقری

گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ میں یوم اقبال کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ زندگی قرآن اور عشقِ مصطفیٰ پر مبنی ہے۔ علامہ اقبال فلسفیانہ سوالات کے جوابات بھی قرآن و سنت کی روشنی میں دیا کرتے تھے۔ وہ ایک باعمل مسلمان اور سچے عاشقِ رسول تھے۔ علامہ اقبال کا اردو اور فارسی کلام عشقِ رسول ؐ سے لبریز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقبال نے اپنی ایک فارسی رباعی میں کہا ہے کہ ” اگر میرا دل آئینہ بے جوہر ہے اور اگر اس میں ایک حرف بھی قرآن کے علاوہ ہے تو اے میرے رب میری ناموس کا پردہ چاک کر دے میرے جیسے کانٹے کو اپنے گلستاں سے نکال باہر کر اور مجھے روز محشر نہ صرف خوار و رسواکر بلکہ حضور ﷺ کی قدم بوسی کے شرف سے بھی محروم کر دے ”۔ اتنا بڑا دعویٰ کسی سچے عاشقِ رسول کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔ اقبال فرماتے ہیں کہ تیرے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب/ گرہ کشا ہے نہ رازی نہ صاحب کشاف ۔ یعنی جب تک قرآن کی سمجھ نہ آئے فلسفے اور دیگر علوم کی گتھیاں نہیں سلجھتیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر ٹیچر محمد افضال ندیم کا کہنا تھا کہ اقبال نے خودی کا درس دے کر مسلمانوں کو دنیا میں عزت سے جینے کا ڈھنگ سکھایا ہے۔ سنیئر مدرس مرزا عنصر یاسین نے کہا کہ علامہ اقبالکی بیشتر شاعری کا مخاطب نوجوان ہیں ۔ وہ نوجوانوں میں شاہین کی صفات پیدا کرنے کے متمنی تھے۔ تقریب میں بچوں نے پہاڑ اور گلہری ، مکڑا اور مکھی ، ہمدردی ، یا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے اور علامہ اقبال کی دیگر نظمیں پیش کیں۔ چھوٹی بچیوں نے لب پہ آتی ہے دعا بن کہ تمنا میری نظم پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

Gujar Khan; The staff at government high school, Bhadana held a Iqbal day function, Head teacher Jhangir Afzal Hashmi, M Afzal Nadeem, Mirza Ansar Yasin paid tribute to poet Allama Iqbal.

Allama Muhammad Iqbal was born on November 9, 1877 – April 21, 1938), widely known as Allama Iqbal, was a poet, philosopher and politician, as well as an academic, barrister and scholar, who is widely regarded as having inspired the Pakistan Movement. He is called the “Spiritual Father of Pakistan. He is considered one of the most important figures in Urdu literature, with literary work in both Urdu and Persian.

Show More

Related Articles

Back to top button