DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered against three for alleged stealing of goats

کلر سیداں پولیس نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں پولیس نے بکریاں چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد منیر سکنہ محلہ معصوم نگر نے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنی گزر اوقات کیلئے ایک راس بکری اور دو بکرے پال رکھے تھے جن کو میں صبح چرنے کیلئے گھر کے قریب واقع نشیبی کھیتوں میں چھوڑ آتا تھا۔میں گزشتہ روز ان کو لینے کیلئے کھیتوں میں گیا تو دیکھا ایک سفید رنگ کی کارمیں تین اشخاص سوار تھے جنہوں نے میری بکریوں کے پاس گاڑی روکی اور میری تینوں بکریوں کو اٹھا یا اور گاڑی میں ڈال کر بھگانے لگے جس پر میں نے شور مچاتے ہوئے ان کا پیچھا کیا تو وہ لوگ اپنی گاڑی بھگا کر فرار ہو گئے جن کی میں نے اپنے طور پر تلاش جاری رکھی جن کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ محمد عرفان سکنہ گوجر خان،محمد ندیم سکنہ سکھواور رمضان سکنہ چکلالہ نے میری بکریوں کو چوری کیا ہے۔

Kallar Syedan; A Police case has been registered by M Munir of Mohalla Masoom against M Irfan of Gujar Khan, M Nadeem of Sukho and Ramzan of Chaklala for stealing his goat.

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع

Sui gas load shedding starts on arrival of winter cold weather 

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع، روات سے کلر سیداں تک کے تمام علاقوں میں صبح ناشتے اور دوپہر کھانے کے اوقات میں سوئی گیس بند رہتی ہے باقی اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے ۔سوئی گیس کی بندش سے طالبعلم صبح ناشتے کے بغیر مدارس چلے جاتے ہیں جبکہ ان کی واپسی پر دن کا کھانا بھی ہوٹلوں سے لاناپڑتا ہے ۔سوئی گیس کی بندش نے نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے جس سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات لاحق ہیں شہریوں نے صورتحا ل پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ سو گرام چرس برآمد

Ghulam Raza of Loona, Kahuta arrested in possession of drugs in Chauk Pindori

کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ سو گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ غلام رضا المعروف نظامی سکنہ لونا کہوٹہ چوکپنڈوری میں بھاری مقدار میں چرس لئے مخصوص گاہکوں کے انتظار میں کھڑا ہے جس پر ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز مسافر گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں دوستوں کو سپرد خاک کر دیا گیا

Usman Mani and M Tauseef killed in fatal motorbike accident buried in their native Kallar and Mirgala Khalsa

گزشتہ روز مسافر گاڑی سے موٹر سائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں دوستوں کو سپرد خاک کر دیا گیا، عثمان مانی کی نماز جنازہ کلر سیداں سپورٹس گراؤنڈ میں ادا کی گئی جبکہ محمد توصیف کی نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب میر گالہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔عثمان مانی کلر سیداں کے نوجوانوں میں بڑا مقبول تھا یہ اپنے دوست توصیف کے موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی مسافر گاڑی سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرایا جس پر موٹر سائیکل سوار محمد توصیف اور عثمان مانی جاں بحق ہو گئے ۔

آزاد جموں کشمیر کابینہ میں راجہ محمد صدیق کی شمولیت کا خیرمقدم

Appointment of Raja M Saddique at AJK assembly welcomed 

مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے آزاد جموں کشمیر کابینہ میں راجہ محمد صدیق کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے متاثرین جموں کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے وزارت کا حلف اٹھانے پر راجہ محمد صدیق کو مبارکباد دی ہے ۔

آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے مطابق آج بروز بدھ خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہے گا

Kallar Syedan feeder to be closed on Wednesday 

آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے مطابق آج بروز بدھ خواجہ فیڈر ضروری مرمت کے لیے صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہے گا جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button