DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Armed robbery committed at a shop in Sathwani

کلر سیداں کے نواحی علاقہ ستھوانی میں راہزنی کی واردات،دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک دکاندار سے تین عدد موبائل فونز چھین لئے

کلر سیداں کے نواحی علاقہ ستھوانی میں راہزنی کی واردات،دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ایک دکاندار سے تین عدد موبائل فونز چھین لئے جبکہ مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر ڈالا۔دکاندار سلیم محمود اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل کے ذریعے گھر جا رہا تھا کہ رات دس بجے کے قریب دو ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر اس سے تین موبائل فونز چھین لئے۔دکاندار کے مطابق دو عدد موبائل فونز میں 09 ہزار کے قریب موبائل فون ایزی لوڈ کی رقم تھی جبکہ تیسرا موبائل فون اس کے ذاتی استعمال کیلئے تھا۔اس دوران ڈاکوؤں نے دکاندار کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ایمبولنس کے ذریعے اسے کلر سیداں ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Kallar Syedan; An armed gang on motorbike attacked a shopkeeper in village Sathwani, the shopkeeper was robbed of cash and mobile phone and then was beaten up by the gang. The shopkeepers was admitted in to hospital as police investigate.

کلر سیداں میں قائم واٹر سپلائی اسکیم میونسپل کمیٹی کیلئے درد سر بن گئی

Water supply scheme becomes a obstacle for municipal committee 

کلر سیداں میں قائم واٹر سپلائی اسکیم میونسپل کمیٹی کیلئے درد سر بن گئی۔ایم سی کے نواحی علاقہ جناح کالونی میں 65 کنکشنز میں 80 فیصد جبکہ مرید چوک میں 36 کنکشنز میں 60 فیصد صارفین بلوں کی ادائیگی میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جبکہ 25 کے قریب محلوں میں 80 فیصد ایسے صارفین ہیں جن کے ذمے 70 سے 80لاکھ روپے کی رقم گزشتہ پانچ برسوں سے واجب الادا ہے۔۔ایم سی کلر سیداں کے ارباب اختیار واٹر سپلائی کے نادہندگان سے بلوں کی وصولی میں مکمل طور پر بے بس دیکھائی دے رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض با اثر صارفین نہ صرف بل جمع کروانے میں صاف انکاری ہیں بلکہ وہ ایسے صارفین جو ہر ماہ اپنا بل بھی باقاعدگی سے جمع کروا رہے ہیں کے مقابلے میں سینہ زوری سے جب چاہیں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی بھی ضرورت سے زیادہ حاصل کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں میں اس وقت پانی کے صارفین کی تعداد 1600 سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ واٹر سپلائی اسکیم کو فنکشنل کرنے کیلئے پانچ کے قریب الیکٹرک موٹروں کے استعمال سے ایم سی آفس کلر سیداں کو واپڈا کی جانب سے ہر ماہ چھ سے سات لاکھ روپے کا بل وصول ہوتا ہے جبکہ بلوں کی مد میں وصول ہونے والی رقم ساڑھے چار سے پانچ لاکھ سے زیادہ نہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے منظور کردہ اور جاری منصوبوں پر پی ٹی آئی کو تختیاں لگانے میں شرم آنی چاہئیے

PTI should be ashamed on putting plaques on projects approved by PML-N

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے منظور کردہ اور جاری منصوبوں پر پی ٹی آئی کو تختیاں لگانے میں شرم آنی چاہئیے۔انہوں نے کوئی نئی سکیم منظور کرائی نہ ہی اس کے لیے فنڈز مختص کرائے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بھاری گرانٹ سے مری ،کہوٹہ اور قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کام شروع کرا رکھا تھا جس کے لیے تمام مطلوبہ فنڈز سوئی ناردرن کے اکاؤنٹ میں منتقل کئیے جا چکے تھے الیکشن کے بعد ان پر دوبارہ کام شروع ہوا تو پی ٹی آئی کے لوگوں نے کمال ڈھٹائی سے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانا شروع کر دیں۔یہ بے اصولی کی انتہا ہے انہیں اگر ترقیاتی کام کرانے کا اتنا ہی شوق ہے تو نئی سکیمیں منظور کرائیں فنڈز مختص کرائیں تو خوشی سے اپنے ناموں کی تختیاں لگائیں ۔ہمارے دور کے منصوبے لیگی کارکنوں کی طویل جدو جہد کا نتیجہ ہیں ۔

تحصیل کلر سیداں میں ملازمین اس الاؤنس سے محروم

TEVTA workers deprived of allowance in Tehsil Kallar Syedan

 تحصیل مری،تحصیل کہوٹہ اورتحصیل کوٹلی ستیاں میں قائم TEVTA انسٹیٹیوٹس میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو01-07-2016 سے ہل الاؤنس حاصل کر رہے ہیں جبکہ تحصیل کلر سیداں میں TEVTAکے تمام ملازمین اس الاؤنس سے محروم ہیں جبکہ تحصیل کلر سیداں میں دیگر تمام اداروں کے ملازمین بلا امیتاز ماہانہ ہل الاؤنس باقاعدگی سے وصول کر رہے ہیں جبکہ TEVTAکے ملازمین کو اس بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو ان کے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تحصیل کلر سیداں کے دیگر اداروں کی طرح انہیں بھی ہل الاؤنس دیا جائے ۔

 بٹاڑی کے راجہ شفاعت حسین کے بھائی راجہ محمد آزاد انتقال کر گئے

Raja Shafat Hussain passed away in village Batari

گاؤں بٹاڑی کے راجہ شفاعت حسین کے بھائی راجہ محمد آزاد انتقال کر گئے نماز جنازہ میں راجہ ظفر محمود ،راجہ طارق محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، ماسٹر کرامت حسین، صوبیدار غلام ربانی، مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button