DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer visits BHU Bior after public complaints, Doctor absent at work

عوامی شکائیات پر راجہ صغیر احمد کا بی ایچ یو بیور کا دورہ

عوامی شکائیات پر MPAراجہ صغیر احمد کا بی ایچ یو بیور کا دورہ ۔ ڈاکٹر غائب ،مریض زلیل و خوار ،عوام نے ڈاکٹر کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے سامنے شکائیات کے انبھار لگا دیے ، ڈاکٹر کا ہسپتال میں دیر آنا اور واپس جلدی چلے جانا اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔ناں ہی کوئی گولی ملتی ہے اور ناں ہی کوئی سیرپ ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، سینئر وزیر علیم خان ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل بیور رہائشیوں راجہ سجاد احمد جنرل کونسلر بیور ، راجہ محمد رفیق ، راجہ محمد یوسف ، محمد اسحاق ، راجہ کلیم ، محمدگلفام ساجد محمود ، لیاقت حسین ، محمد نذیر ، آفتاب احمد اور دیگر ایک تحریری درخواست MPAراجہ صغیر احمدکو دی کہ BHUبیور کا ڈاکٹر اکثر ڈیوٹی سے غائب ہوتا ہے اگر دفتر میں موجود بھی ہو تو وہ خود چیک کر نے بجائے مریضوں کو دیگر عملے کی رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے اور دوائی بھی نہیں ملتی اور یہ الزام لگایا کہ اس نے سرکاری رہائش گاہ میں پرائیویٹ کلینک کھولا ہے جس میں زیادہ ترمریضوں کو وہاں پر ہی چیک کیا جا تا ہے۔ جس MPAراجہ صغیر احمد نے بیور BHUبیور کا دورہ کیا اور دہاں دیکھا ہسپتال تو کھولا ہوا تھا جبکہ ڈاکٹر غائب تھا جس پر راجہ صغیر احمد آف مٹور نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف محکمہ صحت کے حکام کو ابھی آگاہ کروں گا انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن عوام کی فلاح وبہود اور ان کو سہولیات پہنچانا ہے جس کو ہم عوامی نمائندے عوام میں ڈلیور کر رہے ہیں انہوں نے ایسا نہیں چلے کہ کوئی سرکاری افسر عوام کے ٹیکسوں میں پر کشش تنخواہ لیں اور پھر ان کو آنکھیں بھی دیکھائے یہ عوام ہے تو ملک ہے اور ملک ہے تو سرکاری ملازمت بھی ہے انہوں نے کہا ہماری جماعت جس نام تحریک انصاف اور انشاء اللہ اپنے ملک کی عوام کے ساتھ بھی انصاف کریں گے ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed visited the BHU Bior after complaints were lodged by local villagers, that the medical team are either late or never at the health centre.

MPA Raja Sagheer Ahmed then visited BHU Bior to inspect for him self found their was no doctor availble at the BHU when he should have been duty. Raja Sagheer Ahmed promised the villager to take action.

حکومت پاکستان کی ہدائت پر محکمہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

Tree plantation campaign held at Post office Kahuta

حکومت پاکستان کی ہدائت پر محکمہ پاکستان پوسٹ کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز۔محکمہ پوسٹ پاکستان جی پی او کے اسسٹنٹ سپر یڈنیٹ سب ڈیژن کہوٹہ محمد ایاز نو از نے پودا لگا کر شجری کاری مہم کا آغاز کیا۔ درختوں کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں ماحول کوصاف ستھرا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے وقت کا تقاضا ہے کہ درختوں کی کٹائی روک کر پورے علاقہ میں درخت لگانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ادارے اور سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ضمنی الیکشن میں راشد شفیق کی کامیابی حلقے کی عوام کی کامیابی ہے, حاجی عبد الرؤف

Rashid Rafiq election victory is a victory for public, Haji Abdul Rauf 

حاجی عبد الرؤف نے اپنے ایک بیان میں کیا کہ ضمنی الیکشن میں راشد شفیق کی کامیابی حلقے کی عوام کی کامیابی ہے این اے60میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے بڑھی محنت کی تھی جس کا نتیجہ عوام نے ضمنی الیکشن میں راشد شفیق کی کامیابی کی صورت میں دے دیا انشاء اللہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک کامیابی کی منازل کر ے کرئے گا ۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق کونسلر چیئرمین ٹیوب ویل یونین کونسل شکر یال حاجی عبد الرؤف نے میڈ یا کے نمائندوں سے اپنی خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سر سبز بنانے کے لیے ہر ایک شخص کو اپنا اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ۔ستر سال کا گند ھ دو ماہ میں صاف نہیں ہو سکتا انشااللہ بہت جلد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا سب چور لٹیرے عمران خان کے خلاف اگھٹے ہو رہے ہیں مگر ان کو بھی پتہ ہونا چاہے کہ عمران خان کے ساتھ بھی اللہ پاک کی مدد حاصل ہے اور ملک کی عوام بھی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ملک کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے چوروں کا حساب دینا ہی ہو گا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button