DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ch Javed Kausar raises development issues in Gujar Khan region

گوجرخان کو ضلع کا درجہ دینے ، یہاں یونیورسٹی کے قیام اور ٹراما سنٹر کی بحالی سمیت گوجرخان کے دیگر مسائل پنجاب اسمبلی میں اُٹھائے ہیں‘ چوہدری جاوید کوثر

 گوجرخان کو ضلع کا درجہ دینے ، یہاں یونیورسٹی کے قیام اور ٹراما سنٹر کی بحالی سمیت گوجرخان کے دیگر مسائل پنجاب اسمبلی میں اُٹھائے ہیں۔ علاقے کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھا تا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار پی پی آٹھ سے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری جاویدکوثر نے بیول میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانا میری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں جاری کاموں کو پہلے مکمل کیا جائے گا اس کے بعد نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے ۔ ہم نے الیکشن میں جو وعدے کئے تھے انشا اللہ وہ پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سکولوں اور بنیادی مراکز صحت میں جہاں بلڈنگز بن رہی ہیں ان کے فنڈز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم سے بات ہوئی ہے ۔ دیہی علاقوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے جلد ہی ریشنلائزیشن کی جائے گی تاکہ جہاں ضرورت سے زیادہ اساتذہ کام کر رہے ہیں وہاں سے انہیں ایسے سکولوں میں شفٹ کیا جائے جہاں ان کی اشدضرورت ہے۔ اساتذہ کے تبادلوں سے بھی پابندی ہٹا دی گئی ہے اور جلد ہی اس پر کام کا آغاز ہوجائے گا۔

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar elected in constituency PP8, after listening to grievances by members of public in Bewal said, he will raise issues of Distt Gujar Khan demand. University and trauma centre for the region.The MPA promised that PTI led government will fulfil education, health and other issues during their term.

Show More

Related Articles

Back to top button