DailyNewsKallar Syedan

Sister in law burned and injured after being thrown burning log in Kallar Syedan

نند اور بھاوج کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں نند نے آگ سے سلگتی لکڑی بھاوج پر پھینک دی

نند اور بھاوج کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں نند نے آگ سے سلگتی لکڑی بھاوج پر پھینک دی جس کے باعث اس کے جسم کا کچھ حصہ جل گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور مضروبہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں فوری طور پر پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق 26 سالہ مسماۃ (ر) کچن میں روٹیاں پکا رہی تھی جبکہ اس کی نند بھی پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران ان کا آپس میں کسی بات پر جھگڑا ہو گا جس سے مشتعل ہو کر نند نے چولہے سے آگ میں سلگتی لکڑی نکال کر بھاوج کو مار دی جس سے اس کے جسم کا حصہ جھلس گیا۔مضروبہ کا خاوند کراچی میں ملازمت کرتا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan; A police case has been registered after sister in law threw burning log on her Bhabi in Kallar Syedan, after the two women had a row.

مرید چوک کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن صوبیدار ٖغلام ربانی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ

Subaidar Ghulam Rabbani holds a reception in Mureed Chauk

مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے کہاہے کہ جماعت کو از سر نو مضبوط اور فعال کرنا اشد ضروری ہے اور اس پر کام شروع کر دیا گیاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرید چوک کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن صوبیدار ٖغلام ربانی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین شاہد اکبر گجر ،شیخ ندیم احمد ،عابد اللہ سیٹھی ،چوہدری نعیم بنارس ،فیصل حفیظ اور دیگر نے شرکت کی۔چوہدری عبدالغفار نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن ہاری نہیں اسے ہرایا گیا ہے نواز شریف کا میڈیا ٹرائل کیا گیا مسلم لیگ ن کی قیادت کو ایک منصوبہ بندی کے تحت انتخابات سے قبل جیل میں ڈالا گیا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیئے از سر نو صف بندی کریں ۔

تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کلر سیداں کی تنظیم نو کر دی گئی جس کے مطابق حافظ اسرار سکندر کو صدر کے عہدہ پر نامزد کر دیا گیا

Hafiz Israr Sikander elected President Tehreek e Minhaj ul Quran Youth wing Kallar Syedan

تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ کلر سیداں کی تنظیم نو کر دی گئی جس کے مطابق حافظ اسرار سکندر کو صدر کے عہدہ پر نامزد کر دیا گیا ہے۔منہاج یوتھ لیگ کلر سیداں کا اجلاس زیر صدارت فرقان یوسف،ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ منعقد ہوا جس میں منہاج یوتھ لیگ کلر سیداں کی تنظیم نو کرتے ہوئے حافظ اسرار احمد کو صدر،اسرار الحق چشتی کو نائب صدر،انیس چوہان کو جنرل سیکرٹری،مخمور حسین سیکرٹری فنانس،معیذ محمود سیکرٹری انفارمیشن اور محمد ذیشان کو سیکرٹری سوشل میڈیا کے عہدہ پر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر نو منتخب ارکان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مصطفوی مشن کو مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے خسر معروف تاجر راجہ محمد بنارس کو ساگری میں سپرد خاک کر دیا گیا

Namaz e Janaza of Raja M Binaras hld in Sagri

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے خسر معروف تاجر راجہ محمد بنارس کو ساگری میں سپرد خاک کر دیا گیا نما ز جناز ہ میں سابق سیکرٹری سینیٹ راجہ محمد امین ،شیخ ساجد الرحمٰن ،راجہ محمد عابد ایڈووکیٹ،چیئرمین چوہدری عامر جمشید ،چیئرمین زبیر کیانی ،چیئرمین طارق یاسین کیانی،چیئرمین راجہ فیصل منور ،چوہدری عامر وسیم ،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفار،کامران عزیزایڈووکیٹ،چوہدری توقیر اسلم ،شیخ حسن ریاض،طارق تاج،راجہ یاسر بشیر،شیخ ندیم احمد،ماسٹر تصور حسین،حاجی محمد شعیب ،صغیر بھولا،ملک اشتیاق حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

حافی یاسر ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

Journalist Yasir Malik returns home after performing Umrah

مقامی صحافی یاسر ملک عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے احباب نے ان کو خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button