KahutaDailyNews

Kahuta; Raja Sagheer ahmed hosts reception for Sadaqat Ali Abbassi

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر صداقت علی عباسی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی رہائش گاہ پر MNAصداقت علی عباسی کے اعزاز میں پر تکلف دعوت ۔ سیاسی وسماجی شخصیات کی بھر پور شرکت ۔دونوں ممبران کا تنظیم کو ساتھ لے کر اگھٹے مل کر حلقے کے مسائل حل کر نے کا عزم ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے اپنی رہائش گاہ مٹور میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے پچاس صداقت علی عباسی کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان ، سابق ٹاون ناظم راجہ طارق محمود مر تضیٰ ، کرنل ظفر عباسی ،پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر ہارون کمال ہاشمی ،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی ، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین ،تحصیل کلر سیداں کے سیداں کے صدر راجہ ساجد، راجہ بابو ظفر اقبال ، وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیر بہادر،راجہ ثقلین آف ممیام، جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ ،کونسلر چوہدری معروف حسین یوسی نارہ ، سردار ایم رضاء ، راجہ محمد یوسف ،انجیئر راجہ بلال آف بنگیال ،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال ،راجہ ناصر کیانی آف سموٹ ،ڈاکٹر وسیم نوازکیانی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اپنے خطاب میں MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور نے کہا کہ میرا جینا مر نا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ میں اور میرا خاندان پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہماری پارٹی میں کوئی بھی گروب بند ی نہیں ہے ۔تمام تنظیم کو ساتھ لے کر چلوں گا باہمی مشاورت کے ساتھ فیصلے کر یں گے۔اپنے خطاب میں صداقت علی عباسی نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو الیکشن میں کامیابی اور پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ ہم ایک ہیں اور انشااللہ مل کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے ۔ اپنے خطاب میں PTIرہنماسابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے کہا کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پارٹی تنظیمیں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتیں ہیں اس لیے ممبر ان اسمبلی کو چاہے کہ جو بھی ترقیاتی کام کر اہیں وہ تنظمیوں کے ذریعے کرایں تاکہ الیکشن میں اس کا رزلٹ مثبت آہیں ۔آخر میں دعائے خیر کی گئی اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی گئی ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed held a reception for MNA Sadaqat Ali Abbassi at his residence in Mator, where large number of other senior party officials also attended the function, Mator was once hub of PML-N now turned in to PTI constituency.

راجہ محمد زبیر آف ممیام دوہبی سے پاکستان دو ماہ کی چھٹی پر پاکستان آ گے

Raja M Zubair of Mamyam returns from Dubai

راجہ محمد زبیر آف ممیام دوہبی سے پاکستان دو ماہ کی چھٹی پر پاکستان آ گے ۔اہر پورٹ پر راجہ ثقلین آف ممیام اوردیگر دوستوں نے راجہ محمد زبیر آف ممیام کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو جلوس کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لیا گیا ۔

ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔

Sadaqat Ali Abbassi should be included in part of Government  

راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کی عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔چیئرمین تحریک انصاف ووزیر اعظم پاکستان عمران خان حلقہ این اے 57کی عوام کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے نو منتخب ایم این اے پروفیسر صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کر یں ۔انہوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی کی پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے اس شخصیت کا مقابلہ کیا ہے جس کو ہرانا ایک بہت ہی ناممکن بات تھی ۔راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی پنجاب حلقہ این اے پچاس صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کی آپس میں ملاقات ایک خوش آئند فیصلہ تھا دونوں ممبران کا مل کر حلقے کے مسائل حل کر نے کے عزم سے عوام حوصلے بلند ہوئے ہیں انشاء اللہ حلقے میں اب ایک حقیقی تبدیلی آئے گئی۔

 

Show More

Related Articles