DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Yom-e-Siyah, black day of Kashmir public rally held in Kallar Syedan

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا

دیگر شہروں کی طرح ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منایا گیا۔اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ اور ان کے پورے عملے نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت کا قانونی حق ملنے تک اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں کے ذریعے سے کشمیریوں کو غیر جانبداراستصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے چکی ہے۔بھارت کو احساس نہیں کہ آزادی کے حصول کیلئے عوام کے جزبہ کو کچلنا آسان نہیں لہذا وہ ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بھارتی مظالم کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Kallar Syedan; Yom-e-Siyah, black day of Kashmir public rally held in Kallar Syedan at THQ hospital. speakers wearing black arm bands said 71 years of unlawful occupation, international bullying and tyrant hegemony has not been enough for India to realize its wrong-doing. Endless accounts of human rights violations does not melt an inch from the ice, frozen on the conniving heart of India; self-aggrandizing itself as a secular, progressive and modern state, fit to become a regional power; it does not feel the onus of deliberately tormenting over 12 million humans, day and night, by way of systematic genocidal techniques as per government policy.

شوہر کیساتھ لڑائی جھگڑے پر خاتون خانہ نے گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش

Women tries to commit suicide after row with her husband in Kallar Syedan 

شوہر کیساتھ لڑائی جھگڑے پر خاتون خانہ نے گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تا ہم بروقت طبی امداد فراہم کر کے اسے بچا لیا گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی رہائشی خاتون نے خانگی لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا تا ہم اس کی حالت بہتر ہو جانے پر ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ 

کلر سیداں تحصیل میں خسرہ کے خلاف جاری

Measles campaign continues in Kallar Syedan

کلر سیداں تحصیل میں خسرہ کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے نائجیریا کی ڈبلیو ایچ او کی مانیٹرنگ ٹیم کی انچارج ڈاکٹر کینوبو نے نواحی یونین کونسل بشندوٹ کا دورہ کیا اور خسرہ مہم کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے اس موقع پر مانیٹرنگ ٹیم کو بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں خسرہ مہم کے سلسلہ میں مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں اور رہ جانے والے بچوں کو 30 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کر لیا جائے گا۔

کلرسیداں پولیس نے ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

Kallar Police speed up operation against drug dealers 

کلرسیداں پولیس نے ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے جس سے منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں پولیس نے رواں ماہ میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے باقی کے لیئے دوڑیں لگوا دیں چار منشیات فروشوں کے خلاف نائن سی کے مقدمات درج ہو چکے ہیں اس دوران سکرانہ سے ایک ایسا منشیات فروش بھی گرفتار کر لیا گیا جس نے شراب کی دو بوتلیں خریدنے پر ایک بوتل فری دینے کی اسکیم شروع کر رکھی تھی پولیس نے اس سے ایک سو دس بوتل ولایتی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس ایکشن سے منشیات فروشوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے پولیس ایکشن کو سراہتے ہوئے اسے بلا امتیاز جار ی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے خسر راجہ محمد بنارس انتقال کر گئے

Raja M Banaras passed away in Sagri

چیئرمین یونین کونسل ساگری راجہ شہزاد یونس کے خسر راجہ محمد بنارس انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز اتوار دن گیارہ بجے ساگری میں ادا کی جائے گی ۔

تعذیت

Condolonces

 سجادہ نشین دربار عالیہ موہٹرہ شریف صاحبزادہ عمر فاروق گل بادشاہ نے گزشتہ روز رکن بلدیہ چوہدری محمد اشرف کی وفات پر الحاج محمد اسلم بانی اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد عظیم نے دوبیرن کلاں جا کر نازک خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعذیت کا اظہار کیا اس موقع پر خان شبیر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button