AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Inauguration ceremony of Ward 1 Dadyal with Adminstrator Ch Sajid Nazir adv

ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ نے سڑک پی سی سی ازمکان ڈاکٹر بشیر تا عزیز آباد وارڈ نمبر 1ڈڈیال کی افتتا ح کر دیا

ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ نے سڑک پی سی سی ازمکان ڈاکٹر بشیر تا عزیز آباد وارڈ نمبر 1ڈڈیال کی افتتا ح کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ایڈمنسٹر یٹر بلد یہ ڈڈیال چوہدری سا جد نذیر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز سڑک پی سی سی ازمکان ڈاکٹر بشیر تا عزیز آباد وارڈ نمبر 1ڈڈیال کا افتتا ح کر دیا ۔افتتا حی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے بھرپور شرکت کی ۔افتتاحی تقریب کے سے ایڈمنسٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ ،صابر ایڈووکیٹ ،مرزا ظفر اور نصیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ۔صابر ایڈووکیٹ ،مرزا ظفر اور نصیر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہاکہ ڈڈیال شہر کی تعمیر وترقی کا سہرا چوہدری ساجد نزیر ایڈووکیٹ کے سر جاتا ہے میں ساجد نذیر ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ انہوں نے ڈڈیال کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب پر پا کیا امید ہے کہ وہ ڈڈیال کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ تعمیر وترقی مسلم لیگ ن کا مشن ہے چوہدری مسعود خالد کی قیادت میں ڈڈیال کو رول ماڈل بنائیں گے مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے چوہدری مسعود خالد ڈڈیال کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا دن رات ایک کر رہے ہیں ڈڈیال میرا گھر ہے جس کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی پالیسی کی جانب گامزن ہے کارکنان مسلم لیگ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ان کے مسائل حل ہوں گے اور ان کی عزت نفس کو کسی صورت بھی مجروح نہیں ہو نے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا موٹو ہے تعمیر وترقی ہے علاقہ کی تقدیر بد لنے کا عزم لیکر آئے ہیں صرف شہر ہی نہیں پورے علاقے میں تعمیر وترقی کا جال بچھائیں گے تقریب آمد پر چوہدری ساجد نذیر ایڈووکیٹ اور نمبردار راجہ آزاد خان آف اوناع کا گلے میں ہار ڈال کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کہ شاندار استقبال کیا گیا افتتاحی تقریب چوہدری امجد علی کنڈ ،چوہدری شاہد عزیز،چیئرمین زکوۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین ،راجہ طاہر قیوم ، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے سر کت کی۔

Dadyal, AJK; Inauguration ceremony of Dr Bashir to Aziz Abbad ward number one Dadyal was held, guest of honour at the occasion was administrator municipality Dadyal, Ch Sajid Nazir advocate.

آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Kashmir public will standby with their brothers in occupied Kashmir

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ27اکتوبر1947 کا دن ہماری تاریخ میں ایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی ناپاک فوجیں کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جمادیااور کشمیریوں کو ان کے آزادانہ حق رائے دہی سے محروم کردیا اور اب تک کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ان پر اندوہناک مظالم ڈھا رہا ہے ، حریت قیادت کو نظر بندکر دیا جاتا ہے، پیلٹ گن کے ذریعے نوجوانوں کو اندھا کیا جارہاہے اور پڑھے لکھے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں ایک تنکے برابر بھی کمی نہیں لاسکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے27اکتوبریوم سیاہ71ویں یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ کے غیور عوام نے 1947میں اپنا علاقہ مہاراجہ کے جبرواستداد سے اپنی قوت بازوؤں سے آزاد کرایا اور بھارت پر واضح کیا کہ ریاست کا بقیہ حصہ جب تک آزاد نہیں ہو جاتا وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتا رہے گااور آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر1947کو اپنی افواج سری نگرمیں اتار کر فوجی جارحیت کا مظاہر ہ کیا او رابھی تک کشمیریوں کے بنیادی حقوق غصب کرکے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہاہے 71سال گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں قربانیوں کا تسلسل جاری ہے نہتے کشمیری اور حریت قیادت دیدہ دلیری سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اقوام عالم نے اس تنازعے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر حکومت چوہدری مسعود خالدنے ڈڈیال میں تعمیر و ترقی کا جال بچھادیا ہے

Minister Ch Masood Khalid praised for his development contributions in AJK

تحصیل صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ڈڈیال چوہدری عابد یاسین نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالدنے ڈڈیال میں تعمیر و ترقی کا جال بچھادیا ہے تمام کام میر ٹ کے مدنظر ہو رہے ہیں امیر ہو یا غریب سب کو برابر ی کا حق دیا جارہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ڈڈیال کا بیڑہ غرق کر دیا تھا ایک روپے کا کام بھی ڈڈیال میں نہیں کروایا تھا جس کی وجہ سے ڈڈیال کھنڈارت کا منظر پیش کر رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سا بقہ حکومت نے لوگو ں کے ان کے حق سے محروم کر دیا تھا مسلم لیگ ن کی حکومت تمام محرومیو ں کا ازالہ کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی وجہ سے ڈڈیال میں تمام مین روڈ ز کا کام جا ری ہے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد بلا تفریق کام کروا رہے ہیں ہر یونین کو نسل میں لنک روڈ ز دی گئی ہیں مخالفین جو مرضی کہہ لیں لیکن عوام علاقہ باخوبی جانتی ہے کہ ڈڈیال میں تعمیر اتی کام کس نے کروائیں ہیں ۔

آج تحصیل انتظامیہ ڈڈیال کی طرف سے 71ویں یوم سیاہ کے موقع پر شاندار ریلی نکالی جائے گی

Public rally to be taken out on 71st Youm e Siah

آج تحصیل انتظامیہ ڈڈیال کی طرف سے 71ویں یوم سیاہ کے موقع پر شاندار ریلی نکالی جائے گی اور ریلی کے بعد تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں عوام علاقہ کو بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی جا چکی ہے ۔تفصیل کے مطابق آج تحصیل انتظامیہ ڈڈیال اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال کی طرف سے 71ویں یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ریلی 9.30بجے آڑہ چوک سے لے کر پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس ڈڈیال تک نکالی جائے گی اور ریلی کے بعد تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ۔ریلی کی دعوت کی کال تمام اہلیان ڈڈیال کو دے دی گئی ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button