DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fatal accident in Khadyot, one dead, one injured

موٹر سائیکل اور سوزوکی کے مابین ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ اس کا ساتھی مسافر زخمی

موٹر سائیکل اور سوزوکی کے مابین ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ اس کا ساتھی مسافر زخمی ہوگیا ۔ حادثہ کہوٹہ شہر کے نزدیک کھڈیوٹ کے مقام پر پیش آیا ۔ تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان ٹکر لگنے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار یا سم ولد ظفر سکنہ حاصل پور جانبحق جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا اس کا دوست نوجوان نوید سکنہ چھنی شدید زخمی ہو گیا ۔ جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچادیا گیا ۔ حادثہ کہوٹہ شہر کے نزدیک یونین کونسل کھڈیوٹ کے علاقہ پڑی سٹاپ میں پیش آیا ۔ سوزوکی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

Kahuta; A Fatal accident occurred in Khadyot region of Kahuta, where a Suzuki and motorbike collided head on, the motorcyclist Yasam son of Zaffar of village Hasal Pur was killed in the incident, his friend Naveed of village Channi was taken to hospital.

The Suzuki driver fled after the accident, according to the witness the incident happened near Parri stop.

تحصیل کہوٹہ میں خسرہ ویکسینشن مہم ڈپٹی ڈسترکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم صاحبہ کی زیر نگرانی کامیابی سے جاری

Measles vaccination campaign continues in Tehsil Kahuta

عوام کی بھر پور شرکت، اور قابل دید جوش و خروش سے جاری، موبائل، رکشہ عوام الناس کی توجہ کا مرکز۔تحصیل کہوٹہ میں تمام ملک کی طرح خسرہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔جو کہ 15تا 27اکتوبر جاری رہے گی جس میں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی زیر نگرانی تحصیل کہوٹہ کی 14 یونین کونسلز میں 14 UCMO’s ، 15فکس سینٹرز،33 آؤٹ ریچ ٹیمزاور5 سیکنڈ لیول سپروائزرزشامل ہیں۔ اس مہم میں اب تک 34109 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اور 27 اکتوبر تک 35015 بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اپنے تمام ہیلتھ سٹاف اور معاونین میاں عمران شہزاد ASV ، ارشد ہاشمی IV ، ڈاکٹر فرح علی شاہ ، ڈاکٹر صفدر کی خصوصی تعریف کی اور ٹیموں کی کارگردگی کو بھی سراہا،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صاحبہ اور ان کے معاونین روزانہ کی بنیاد مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔شام کو کارکردگی کارکردگی چیک کرنے کے لئے ایوننگ میٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں 14یوسی ایم او شرکت کرتے ہیں ۔جس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ صاحبہ کرتی ہیں۔ انہوں نے خاص کر کے عوام اور میڈیا کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان تمام کی کاوشوں سے خسرہ کی مہم کامیاب ہوئی۔اور آخر میں انہوں نے عوام سے بقیہ دنوں میں تعاون کی اپیل کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button