Kahuta

Kahuta; PTI will continue to take action against corruption and encroachment

تحریک انصاف کرپشن اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کرے گی

راجہ خورشید ستی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کرپشن اور تجاوزات کے خلاف بھرپور کاروائی کرے گی محکمہ ہائی وے اور دیگر ادارے کہوٹہ میں سرکاری زمین کی نشاندہی مکمل کریں تمام کام میرٹ پر کیے جائیں اداروں میں سفارش اور رشوت کے کلچر کو ختم کیا جائے سرکاری زمین واگزار کرا کر سٹیڈئم ، کالجز ، سکول اور پارک بنائے جائیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے اے سی کہوٹہ ظہیر انور محکمہ جنگلات کے ڈی ایف او ، چیف کنزویٹر سے ملاقات کے بعد منعقدہ تحریک انصاف کے دفتر میں میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نشاندیہی کریں تاکہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے انھوں نے جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لیے پنجاڑ میں فاریسٹ چیک پوسٹ قائم کرنے کے لیے بھی ڈی ایف او سے مذکرات کیے راجہ خورشید ستی نے کہا کہ حکومت کو وسائل ورثے میں ملے ہیں مگر عمران خان کی قیادت میں بہت جلد معشیت بہتر ہو گی انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب دورہ سعودیہ عرب پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ کہوٹہ تحصیل کے مسائل سے بخوب آگاہ ہیں بہت جلد کہوٹہ شہریوں کو خوشخبری دیں گے۔

Kahuta; Raja Khurshid Satti held a PTI meeting in Kahuta, where he stated that,  PTI will continue to take action against corruption and encroachment.

کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج کے ظلم اور بربریت کہ شدید مذمت کرتے ہیں

Indian forces brutality in occupied Kashmir deplored 

راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ عمران وحید نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی مسلح افواج کے ظلم اور بربریت کہ شدید مذمت کرتے ہیں آئے روز مقبوضہ کشمیر کے لووگں کو فائرنگ کر کے شہید کیا جا رہا ہے عورتوں کی عظمت دری کی جاتی ہے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظمیں اور امریکہ خاموش کیوں ہیں عالم اسلام بھارت کا بائیکاٹ کرے ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی اور نوجوان مذہبی و سماجی شخصیت راجہ عمران وحید نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ 71سال گزر گئے مگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق رائے سے محروم رکھا گیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکو آزادی دی جائے مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی قوتیں خاموش کیوں ہیں انکو اگر پرندہ بھی مر جائے تو آسمان سر پر اٹھا لیتے ہین انھوں نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے مسلے پر جرات مدانہ موقف اختیار کریں آزاد کشمیر اور پاکستان میں رہنے والے کشمیری اور پاکستان انکے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button