DailyNewsHeadlineKahuta

Health dept Kahuta praised for its efforts against Polio and Dengue virus

پولیو، ڈھنگی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے محکمہ صحت کہوٹہ کا کر دار ضلع راولپنڈی میں سب سے بہترین ہے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیو، ڈھنگی اور حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے محکمہ صحت کہوٹہ کا کر دار ضلع راولپنڈی میں سب سے بہترین ہے عوام علاقہ کی طرف سے ادارے پر اعتماد ہی ہماری کارکر دگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار DDHOکہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک مقامی ویب سائٹ پر محکمہ صحت کے حوالے سے شائع ہو نے والی خبر میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے میں24ستمبر کو پولیو مہم کے افتتاح کے سلسلے میں تمام انتظامات کی نگر انی کر رہی تھی تحصیل کہوٹہ میں دس بی ایچ یو کے انتظامات کرائے اور پھر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ایم ایس او ر تمام ملازمین کی موجودگی میں تقریبا نو بجے صبح پولیو مہم کا افتتاح کیا رکن اسمبلی صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ڈی ڈی ایچ او کے آفس میں بغیر اطلاع کیے آئے اور ملازمین سے الٹے سیدھے سوالات کیے اورمیرے بارے میں پوچھاکہ آپ کی آفیسر کہا ں ہے اور ان کا رویہ ایسا تھا کہ انہوں نے کہیں پر چھاپہ مارا ہو اور اس ضمن میں شائع ہونے والی خبر بلکل بے بنیاد اور من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ ہمار ا محکمہ بڑھی محنت اور لگن سے کام کر رہا ہے کبھی بھی عوامی شکائت کسی ملازم کے حوالے سے میرے پاس آئے تو میں ان کو ترجہی بنیادوں پر حل کرتی ہوں اور میں یہ بھی بتا دینا چاہتی ہوں کہ میں تحصیل میں ڈی ڈی ایچ او کے فرائض دفتر میں بیٹھ کر نہیں بلکہ یہ فلیڈ ورک ہے جو کہ عوام کو ان کے گھر تک صحت کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور آگاہی ہے ۔

Kahuta; Deputy district officer Kahuta, Dr Farhat Ibrahim said in his statement that, health department Kahuta is one of the best health centres in district Rawalpindi for its efforts against Polio and Dengue virus.

 

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے نمبردار ملک قمرالزمان آف ہوتھلہ کے ہمراہ معززین کی ملاقات

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with delegation from Hothla

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے نمبردار ملک قمرالزمان آف ہوتھلہ کے ہمراہ معززین کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکبا د۔تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک قمرالزمان آف ہوتھلہ ،سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی،راجہ قدرت آف ڈھنگور، راجہ مدثرآف بن ہوتھلہ اور دیگر افراد نے شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد جا کرسابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اورالیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔شاہد خاقان عباسی نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا تنویر احمد کے نئے کارباری سنٹر یاسر کلاتھ کا افتتاح

Mirza Tanveer Ahmed opens cloth shop in Neelam bazaar

معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا تنویر احمد کے نئے کارباری سنٹر یاسر کلاتھ کا افتتاح ۔ چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور دیگر معززین کی شر کت ۔مرزا تنویر احمدکو نے کاروبار کی مبارک باد دی اور ان کے اس کاروبار میں بر کت کے لیے دعا بھی کی ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل نیلم بازار کلرسیداں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت مرزا تنویر احمدکے کپڑے کے کاروباری سنٹر یاسرکلاتھ کا افتتاح ہوا جس میں دیگر معززین کے علاوہ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود نے خصوصی شر کت کی ۔ اس موقع پر چوہدری شفقت محمودنے کہا کہ کاروبار پیغبری پیشہ ہے ہمیں چاہے کہ خود بھی محنت کر کے حق حلا ل کی کمائی خود بھی کھاہیں اور اپنے بچوں کا بھی کھلاہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button