DailyNews

Rawalpindi; Parents concern as 4th child is abducted from Pir Wadhai area

تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے چار سال کے ایک اور بچے کو تاوان کے لیے اغواءکرلیا گیا

تھانہ پیرودہائی کے علاقے سے چار سال کے ایک اور بچے کو تاوان کے لیے اغواءکرلیا گیا، اس طرح اس علاقے کی حدود سے تاوان کے لیے اغواءہونے والے بچوں کی تعداد چار ہوگئی ،جن میں سے دو بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے تاوان ادائیگی کے بعد آزادی مل چکی ہے ۔29ستمبر 2018کو لاپتہ ہونے والے چار سالہ انس کے والد کی درخواست پر پولیس نے 25دن بعد مقدمہ درج کرلیاجس میں تاوان کے لیے اغواءہونے والے انس کے والد زاہد نے پولیس کو بتایاکہ گلی میں کھیلنے والا اسکابچہ لاپتہ ہوا، بہت تلاش کیا پھر مختلف اشتہار دیئے جس کے بعد اس کے نمبر پر ایک موبائل نمبر سے کالیں آتی رہیں کہ آپ کا بچہ ہمارے پاس ہے آپ 50 ہزار روپے تاوان دو اور اپنا بچہ لے لو،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پیرودہائی کے علاقے فوجی کالونی سے اس سے قبل چار چار سال کے دوبچے اغواءہوئے جن کا مقدمہ پولیس نے کئی دن گزرنے کے بعد اس وقت درج کیاجب والدین ایک ایک لاکھ روپے بطور تاوان اداکرکے کشمیر سے اپنے بچے واپس لائے۔اس معاملے کی ڈی ایس پی کو انکوائری مارک کی گئی مگر انکوائری ہوسکی نہ ملزمان کو بے نقاب کیا جاسکا، اب پھر اسی علاقے سے ایک اور چار سالہ بچے کو اغواءکرلیاگیاجس کے تاوان کی رقم پچاس ہزار روپے طلب کی گئی ۔ ایس ایچ او پیرودہائی راجہ رشید کاکہنا ہے
تفتیش جاری ہے جلد ملزموں کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرلیں گے۔

Rawalpindi; Fourth child as been abducted from Pir Wadhai area, in two occasions a ransom was paid for the release of the children, The father Zahid told that he has been asked for 50,000 rps ransom. Parents in Pir Wadhai area fearing and have asked police to take action.

 

Show More

Related Articles

Back to top button