DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Drugs and gambling will be eliminated , ASP Police, Umar Abbass Khan

گوجرخان سے منشیات فروشی قماربازی کا مکمل خاتمہ کریں گے, اے ایس پی عمر عباس خان

گوجرخان سے منشیات فروشی قماربازی کا مکمل خاتمہ کریں گے گشت کا نظام موثر کر کے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کریں گے پولیس اور میڈیا کا تعاون اشد ضروری ہے سائلین کیلئے میرے دفترکے دروازے ہروقت کھلے ہیں عوام جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں قماربازی اور منشیات کسی صورت برداشت نہیں ہوگی منشیات فروشوں اور قماربازی کے اڈوں کیخلاف جلد گرینڈ آپریشن ہوگا ان خیالات کااظہار گوجرخان میں نوتعینات اے ایس پی عمر عباس خان نے پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان تحصیل اہمیت کی حامل ہے جرائم کی شرح کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے جھوٹی درخواست بازی کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی اے ایس پی نے کہا کہ گوجرخان شہر اور نواحی علاقوں میں پولیس گشت کے نظام کو موثر اور اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے پولیس وین کے علاوہ 20موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی پیٹرولنگ کریں گے اور یہ ڈیوٹی دینے والوں سے ماہانہ کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کی جائے گی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں سے باز پرس ہوگی اے ایس پی عمر عباس خان نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں پولیس بلاتفریق کارروائی کرے گی 

ایس ایچ او تھانہ گوجرخان شیخ قاسم کا تبادلہ کر دیا گیا ملک رفاقت کو ایس ایچ او تھانہ گوجرخان تعینات کر دیا گیا

Gujar Khan; ASP Police, Umar Abbass Khan at Gujar Khan police station held a press conference and told that, Drugs and gambling will be eliminated, he also requested the public to cooperate with the police.

At the Gujar Khan police station SHO Sheikh Qasim was transferred and Malik Rafaqat was appointed the new SHO of Gujar Khan police station.

معاشرے کی اصلاح کے لیئے فکس اٹ کا کردار پورے پاکستان میں قابل تعریف

Fix it organisation praised for their contributions 

ملک نوید جاوید چیف فکس اٹ گوجر خان کی سربراہی میں فکس اٹ ٹیم گوجر خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کیلئے دوسرے مرحلے میں صفائی مہم سروس روڈ اور ہاؤسنگ سکیم میں کی فکس اٹ ممبران کے علاوہ ویسٹ مینیجمنٹ کے عملے نے بھرپور تعاون کیا اور صفائی کی دن بدن گوجر خان میں فکس اٹ کے ممبران کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیئے فکس اٹ کا کردار پورے پاکستان میں قابل تعریف ہے

میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ،سروس روڈ پر مرحلہ وار تجاوزات کی اکھاڑ بچھاڑ کی

encroachment enforcement being removed from Service road 

میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری ،سروس روڈ پر مرحلہ وار تجاوزات کی اکھاڑ بچھاڑ کی ،کونسلر آصف خان ،انفورسمنٹ انسپکٹر ملک فیض ،بلال سلیم او دیگر عملہ نے سروس روڈ پر دوکانوں اور عمارتوں کے چھپر اتارے اور باہر تجاوز کئے گئے سامان کو اٹھا لیا گیا اس موقع پر بحث و تکرار بھی ہوئی جبکہ پولیس بھی موجود تھی عوامی کاروباری حلقوں نے کہا ہے کہ تجاوزات کے نام پر انتقامی کاروائی نہ کی جائے بلکہ بلا تفریق اپریشن کیا جائے ادھر عملہ نے کہا کہ وہ تجاوز کے حوالہ سے کسی کو رعایت نہیں دے رہے ہیں جوبھی تجاوزات کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی 

Show More

Related Articles

Back to top button