DailyNewsGujarKhan

Millad function held at the residence of Ch M Fayyaz in Bewal

چوہدری فیاض اختر کی رہائش گاہ بیول میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا

 بارہ ربیعالاول کی آمد آمد ہے بیول کی مشہورو معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فیاض اختر کی رہائش گاہ واقع بیول میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان بیول کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی پیاری آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عمران صاحب نے میلاد پر روشنی ڈالی اور خصوصی دعا بھی کرائی آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ یاد رہے کہ بیول میں میلاد کا وسیع پیمانے پر بندوبست کیا جاتا ہے ہر گلی محلوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے بارہ ربیع الاول کو اردگرد سے بڑے بڑے جلوس بھی آتے ہیں اور بیول اڈا سے لے کر جبر روڈ سے ہوتا ہوا بازار کے راستے مرکزی جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوتا ہے اور پھر سب جلوس میں شرکا میں لنگر بھی تقسیم کیا جاتا ہے بیول میں باقاعدہ طور پر میلاد کی کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں جو سارے نظام کی نگرانی کرتی ہیں سب افراد مل کر پورے بیول کو سجانے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں بیول کا میلاد پوری تحصیل میں سب سے بڑا میلاد شمار کیا جاتا ہے ۔

Gujar Khan; Mehfil e millad function was held at the residence of businessman Ch Mohammad Fayaz residence in Bewal, Large number of people participated in the millad.

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button