AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Ratta high school student M Sheezaq achives 3rd position in Tehsil

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے ہونہارطالب علم محمدشیزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی

تحصیل سطح پر ’’ یوم تاسیس ‘‘ کے حوالہ سے تقرری مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے ہونہار طالب علم محمد شیزاق کو صدرمعلم و سٹاف کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سخاوت محمود غوری اور چوہدری محمد امین سمیت دیگر نے کیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پائلٹ سکول ڈڈیال میں ہونے والے تحصیل سطح پر ’’ یوم تاسیس ‘‘ کے حوالہ سے ایک تقرری مقابلہ منعقد کیا گیا اس تقرری مقابلہ میں تحصیل ڈڈیال کے ہائی سکولز کے طلباء نے شرکت کی اس تقرری مقابلہ میں میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ جماعت 7th کے ہونہارطالب علم محمدشیزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر سخاوت محمود غوری نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کا شمار ضلع میرپور کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے جہاں پر طلباء کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بہترین تربیت کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں کامیابیاں قابل دید ہیں۔سابق تحصیل صدر چوہدری محمد امین نے کہاکہ ادارہ کا سٹاف محنتی اور فرض شناس ہے جو کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دیتا ہے انہوں نے کہاکہ یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ مقابلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کے طالب علم نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے اپنا ،اپنے والدین ،سکول اور علاقہ کا نام روشن کیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ کا سٹاف آئندہ بھی اسی محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد ضیاء اقبال،اصغر علی، یونس خیالی،تبارک حسین، محمد عمران ، تعبیر حسین شاہ، محمد فیض خان، محمد یعقوب و دیگر موجود تھے۔

Dadyal, AJK; Annual Youm e Tehsil school speech contest were held all over school in Azad Kashmir, Mohammad Sheezaq a student at government high school in Ratta, achieved 3rd position in Tehsil, staff and student were congratulated on their achievement.

گورنمنٹ بوائزہائی خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہو ئی جسکے مہماخصوصی سابق چےئر مین چوہدری تاج تھے

Ch Taj guest of honour at Youm e Tehseen function at high school, Khadam Abbad

گورنمنٹ بوائزہائی خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں یوم تاسیس کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہو ئی جسکے مہماخصوصی سابق چےئر مین چوہدری تاج تھے اور صدارت صدر معلم عبدالسلام مرزا نے تقریب کا اغاز تلاوت قرآن مجید سے ہو اجماعت نہم کے طالب علم محمد نعیم نے تلاوت کی محمد شمریزجماعت ہفتم نے نعت شریف پڑھی محمد طاہر جماعت نہم نے تقریرکی جماعت چہارم کے طلبہ حماد خان ،محمد حسنین اور سمیع اللہ نے بڑے خوبصورت انداز میں ملی ترانہ پیش کیا محمدمشتاق سنےئر مدرس نے بڑی تفصیل کے ساتھ انگریزوں کی آمد سے لے کر 24اکتوبر 1947تک کے حالات بیان کئے اور کہا اب کشمیرمیں ظلم کی انتہاہو چکی ہے کشمیر آزاد ہو کر صدر تقریب جناب عبدالسلام مرزا نے کہا 24اکتوبر تجدید عہد کا دن ہے آج سے 71سال قبل کشمیر ی مجاہدین کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے ہم کشمیرکے ایک حصہ میں جودہ یوم تاسیس کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہدکرنا چاہے کہ مسئلہ کشمیر اور ہمارے کشمیری بہن بھایؤں کو آزادی نصیب نہیں ہو تی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وہ وقت دور نہیں جب کشمیر کا چپہ چپہ آزاد ہو گا تقریب میں سٹج سیکرٹری کے فرائض عبدالمالک نے بڑے احسن طریقے سے سرانجام دلیے اور کہا کہ لاکھوں کے حساب سے کشمیری شہید ہو چکے ہیں بھارت زبردستی کشمیر پر قبضہ جمائے رکھا ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو تا جنوبی ایشیامیں امن قائم نہیں ہو سکتا آخر میں سٹاف اور طلبہ نے ریلی نکالی اور آزادی کے نعرے لگاتے ہو ئے پورے بازار کا چکر لگا یا ادارہ ہذا کے عربی مددس لیاقت حسین نے ملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعاکرائی 

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا میاب دورہ,پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر

Malik M Nazir praises successful tour of PM Imran Khan to Saudi Arabia

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر نے وزیراعظم پاکستان عمران کی تقریر کا خیر مقدم کرتے ہو ئے کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا میاب دورہ کر کے ثابت کیا کہ اگر نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی مد د کرتاہے بارہ ارب ڈالرکا تیل اور نقد رقم حاصل کر کے پاکستان کو دیوالیہ ہو نے سے بچالیا عمران خان جیسا لیڈر صدیوں کے بعد پیدا ہو تا ہے کرپٹ ساست دانواں کے ضدف ایک دیوار بن کر کھڑا کیا آج فولودہ فروش اور دیگر افراد کے پاس اربوں روپے کیسے آئے اور باہر ملک ڈالر منتقل کر کے جائیداد خرید نے والے کرپٹ سیاست دان ہر گزملک کے وفادار نہیں ہو سکتے کرپٹ سیاست دانوں کا گھٹہ جوڑ عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتادیانت دار عوام ان کا دفاع کرے گی ہم انکویقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کا معاشر ہ درست کریں گے چیف جسٹں آف پاکستان نے ڈیم فنڈ قائم کر کے غریب عوام پر احسان کیا ہے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے جس کو ضائع کرنا گناہ کبیر ہ ہے ہم عمران خان کے سپاہی ہیں کرپٹ ٹولے کاانجام قریب ہے

 

وزیراعظم وزرائے حکومت آپس میں دست وگریبان ہیں ۔ عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ۔شکیلہ کیانی ایڈووکیٹ

PM has no time for public issues, Shakila Kiyani, advocate

چک سواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی راہ نماشکیلہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ چھیاسی سال قبل سرینگرکی پتھرمسجدمیں ریاست جموں کشمیرکے مسلمانوں کی اولین سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کی بنیادرکھی گئی تھی ۔کشمیر کی آزادی اورکشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جہدوجدکاآغازکیاگیا۔ مسلم کانفرنس اپنے قیام سے لیکرآج تک تسلسل کے ساتھ تکمیل پاکستان کی جہدوجدمیں مصروف ہے ۔ہردورمیں مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں ہوئیں مگرہربحران کے بعدمسلم کانفرنس بڑی قوت بن کرابھری مسلم کانفرنس کوکمزورکرنے کی کوششیں تحریک آزادی کشمیرکے خلاف سازش ہے ۔مسلم کانفرنس کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والے آج پچھتارہے ہیں ۔مسلم کانفرنس کے خلاف سازشیں کرنے والے سزابھگت رہے ہیں اورمزیدسزابھی بھگیتں گے۔ غیرریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیرکوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ریاستی تشخص کوپامال کیاگیا۔اپنے فیصلے خودکرنے والے آج رائیونڈ لاڑکانہ سے ملنے والے احکامات کاانتظارکرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانھو ں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ شکیلہ کیانی ایڈووکیٹ نے کہاکہ مستقبل مسلم کانفرنس کاہے ۔ آزادکشمیرمیں جب بھی شفاف الیکشن ہوئے مسلم کانفرنس ہی کامیاب ہوئی ۔انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ۔

ہیلتھ کےئرفارآل نے چکسواری میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغازکردیا

Tele medicine service made available by health for all in Chakswari

ہیلتھ کےئرفارآل نے چکسواری میں ٹیلی میڈیسن سروسز کا آغازکردیا ہیلتھ کےئرفارآل کے بانی وچےئرمین ڈاکٹرسیدطارق شاہ نے چکسواری میں ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کی سہولت سب کے لیے ہیلتھ کےئرفارآل کامشن ہے۔عوام کوصحت کی سہولیات ان کے گھرپہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ۔ ہیلتھ کےئرفارآل نے چکسواری میں سروسزکاآغازکردیاہے چکسواری کے عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات میسرنہیں تھیں ۔ ہیلتھ کےئرفارآل ٹیلی میڈیسن اورجدیدٹیکنالوجی کے ذریعہ دوردرازعلاقوں میں عوام کوصحت کی سہولیات ا ن کی دہلیزپرمہیاکررہی ہے ۔جدیدٹیکنالوجی سے لیس ہماراعملہ مریض کے گھرجاتاہے اوروہاں سے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعہ ڈاکٹرسے رابطہ کرتاہے ۔ڈاکٹرمریض کے لیے ادویات تجویزکرتاہے ۔ اگرضرورت ہوتوبرطانیہ میں بیٹھے ڈاکٹرسے بھی رائے تجویزلی جاتی ہے ۔اگرمریض زیادہ بیمارہوتوہماراعملہ مریض کوہسپتال پہنچاتاہے اوراپنی نگرانی میں مریض کاعلاج کراتے ہیں ۔یونین کونسل کنیلی میں ہیلتھ کےئرفارآل سروسزفراہم کررہی ہے چکسواری میں گھرگھرجاکرمریضوں کی رجسٹریشن کریں گے۔غریب مستحق مریضوں کامفت علاج معالجہ کریں گے۔میراتعلق کراچی سے ہے اورمجھے کشمیرسے محبت ہے ۔کشمیری عوام مہمان نوازاورخوش اخلاق ہیں ۔ہم رضائے الٰہی کے لیے مخلوق خداکی خدمت کررہے ہیں ۔اہلیان چکسواری ہیلتھ کےئرفارآل سے بھرپورتعاون کریں۔ ٹیلی میڈیسن سروسزاینڈکلینک میں ڈاکٹر، کوالیفائیڈسٹاف ، لیباٹرری ،ای سی جی ،الٹراساؤنڈ، فارمیسی ،ایمبولیس کی سہولیات دستیاب ہیں تقریب سے سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرعبدالقدوس، اس پاٹرسٹ کے چےئرمین چودھری محمدہارون نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض شفقات تبسم نے سرانجام دئیے ۔ تقریب کے میزبان محمدمنشامغل ،اویس مغل تھے ۔ منشاء مغل اوراویس مغل نے معززمہماناں گرامی کاشکریہ اداکیا۔ ایڈمنسٹریٹرچکسواری خواجہ محمدایوب صدرمعلم (ر)چودھری محمدبشیرپرواز،داؤداحمدکاشف ،راجہ رحمت خان ، مولاناعبدالغفور، حاجی اخلاق احمددانش،راجہ شجاعت علی مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب ،الفلاح سوسائٹی ایسرکے صدرمحمدنصیر،طارق صدف ،عنصرمحمودغزالی ،مرزامحمدنذیرعمران بلال ، محمدیعقوب انصاری ،محفوظ کھوکھر،چودھری منشاء چودھری معروف ، حاجی محمدممتاز، چےئرمین لقمان علی ،محمودعلی چودھری سمیت سیاسی سماجی شخصیات کی کثیرتعدادنے شرکت کی

Picture of the day     27/10/2018    View of Ratta, Azad Kashmir  

Show More

Related Articles

Back to top button