DailyNews

Rawalpindi; Over 105 Patents given free eye treatment set by Al Mustafa Trust

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام راولپنڈی میں فری آئی کیمپ میں 105 مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی

 المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ریاض الجنہ لالہ زار کالونی‘ اسلم شہید روڈ راولپنڈی میں دو روزہ فری آئی کیمپ کے دوران سفید موتیا کے 105مریضوں کو آنکھوں کی روشنی مل گئی جبکہ 600 مریضوں کو چیک اپ کے بعد ادویات دی گئیں۔ آئی کیمپ کے اختتام پر ماہرین امراض چشم نے آپریشن کے مریضوں کا فالواپ کیا۔ المصطفیٰ ویلیفئر ٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ ڈاکٹر سہیل مجید شیخ کی نگرانی میں لگایا گیا جہاں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ‘ ادویات‘ سفید موتیا کے مریضوں کیلئے بلڈپریشر‘ بلڈ شوگر‘ ہیپاٹائٹس بی سی‘ ایڈز‘ بائیومیٹری سمیت دیگر معائنہ جات‘ بغیر ٹانکے کے آپریشن اور لینز کی مفت سہولیات مہیا کی گئیں۔ آئی کیمپ میں بعض مریض جن کی دونوں آنکھوں میں سفید موتیا تھا اور طویل عرصہ سے آنکھوں کی روشنی سے محروم تھے کے آپریشن بھی کئے گئے۔ سفید موتیا کے مریض علاج میں تاخیر کی وجہ سے آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو چکے تھے لیکن کامیاب آپریشن کے بعد وہ دوبارہ خوبصورت اور حسین دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے قابل ہو گئے۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے کہا کہ المصطفیٰ پاکستان میں فری آئی کیمپوں کی سب سے بڑی مہم چلا رہی ہے جس کے دوران پنجاب‘ سندھ‘ خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں چالیس شہروں میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔ جن میں ماہرین امراضِ چشم مریضوں کا مفت علاج اور آپریشن کریں گے۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button