DailyNewsKahuta

Kahuta; Green and clean Pakistan awareness campaign function held in Hothla

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی زیر صدارت علائے کرام اور معززین علاقہ کا اجلاس ۔ گرین و کلین پاکستان کے حوالے سے آگائی

چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی زیر صدارت علائے کرام اور معززین علاقہ کا اجلاس ۔ گرین و کلین پاکستان کے حوالے سے آگائی ،شادی بیاہ میں بے رسومات کی روک تھام،نکاع کو سادہ اور آسان کیا جائے تاکہ غریب آدمی بھی اس سنت کو ادا کر سکے ۔فوتگی کی رسومات کی بھی قرآن و سنت کے مطابق ادا کر نے پر تفصیلی گفتگو ۔ تفصیل کے مطابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی صدارت میں یونین کونسل ہوتھلہ کی مساجد کے علمائے کرام ، نکاع خواں ، نکاع رجسٹرار اور معززین علاقہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ ضیاء الحق عباسی ، محمد ممتاز ، ظفر اقبال ، مولانا آصف ،محمد یعقوب ، حاجی محمد نواز، حافظ فضل کریم ، محمد فاروق،حاجی لیاقت علی ، حافظ کثیر احمد ، قاری نفیس چشتی ،راجہ فرذوق، حوالدار عدالت ، صوبیدار عزیز،سیکرٹری یوسی امجد حسین ،سیکرٹری آفتاب حسین اور مولانا فاروق کیانی نے شر کت کی ۔اجلاس میں گرین اور کلین پاکستان کے حوالے سے آگائی کی گئی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ میں بے جا رسومات ،فائرنگ کو ختم کر نے کی کوشش کی جائے اور نکاع کو بھی آسان کیا جائے تاکہ غریب سے غریب آدمی بھی اس سنت کو ادا کر سکے اس موقع پر فوتگی کی رسوم کو بھی قرآن و سنت کے مطابق کر نے کی تمام کوشش کی جائے سنت کے مطابق جس گھر میں ماتم ہو اس میں تین دن تک چولہا نہیں جلنا چاہے اس طرع کے نیک کاموں پر عمل کیا جائے تاکہ اللہ اور اس کا رسول ﷺہم سے خوش ہوں ۔اس موقع پر موجود تمام افراد نے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکی ان کوششوں کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی یہ کوشش بہت اچھی ہے اس سے اللہ اور اس کا رسول خوش ہونگے ۔

Kahuta; chairman UC Hothla, Raja Amir Mazhar organised a meeting in presence of Religious scholars and members of public to highlight campaign launched for greener and clean Pakistan.

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی چوہدری اسد کی رہائش گاہ پر آمد

Ch Asad meets with MPA Raja Sagheer Ahmed at his residence in Mator

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور کی چوہدری اسد کی رہائش گاہ پر آمد ۔ معززین علاقہ سے ملاقات ۔ عوام کے تمام مسائل حل کر نے کی یقین دھانی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے نوجوان سیاسی شخصیت چوہددی اسدآف سموٹ کی رہائش گاہ پر آئے اور معززین علاقے سے ملاقات کی اس موقع راجہ بابو ظفر اقبال ، راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال ، پولیس چوکی سموٹ کے محرر سید سبط الحسن شاہ ، سیکرٹری اسحٰق سمیت دیگر اہلیان علاقہ موجود تھے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور نے چوہدری اسد کی درخواست پر بیول سے سموٹ سڑک کی تعمیر اور سوئی گیس کاکام کر انے کی یقین دھانی کرائی راجہ صغیر احمد نے مزیز کہا کہ عوام کے تمام مسائل حل ہونگے الیکشن مہم عوام سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے پر عمل ہو گا ۔

حلقہ این اے 124کی عوام کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہو گا ,نمبردار ملک فدا حسین اعوان

NA 124 election result will be interest of the nation, Malik Fida Hussain Awan

نمبردار ملک فدا حسین اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے 124کی عوام کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہو گا اپنے قاہد میاں محمد نواز شریف سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنا ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دیں گے۔ انشاء اللہ آج کاسورج شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گئی ۔حلقہ این اے 124کی غیور عوام اپنا قیمتی ووٹ شاہد خاقان عباسی کو دیں اورانشااللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی ۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین اعوان آف بھون یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک نیک ،شریف اور مخلص سیاستدا ن ہیں جن کی سیاست کا محور عوام کی خدمت کے گرد گھومتا ہے انشاء اللہ کامیابی شاہد خاقان عباسی کے قدم چومے گئی انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کی مختلف یونین کونسلوں جن میں سوئی گیس کا نام و نشان نہیں تھاسابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ان یونین کونسلوں کی اکثریتی عوام آج سوئی گیس کی سہولت سے مستعفید ہو ر ہے ہیں ۔

چیئرمین راجہ محمد فیاض نے بلاتقریق لاکھوں روپے کے ترقیاتی کا کرائے

Chairman Raja M Fayaz thanked for Seri jainal road work

چیئرمین راجہ محمد فیاض نے بلاتقریق لاکھوں روپے کے ترقیاتی کا کرائے جن میں کھلول ،چنور،سیری جنٹل کی گلیات شامل ہیں۔جنٹل میں دو سو تیس فٹ کی گلی پختہ کرانے پر ھاشمی برادری انکا شکریہ ادا کرتی ہے ،اور سیکرٹری یوسی بیور سید شہزاد حسن شاہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں کام مکمل کرائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button