DailyNewsGujarKhanHeadline

Heartless thieves steal charity box and sound system from Bilal Masjid, Gujar Khan

گوجرخان چوروں نے مسجد کے تالے توڑ کر مسجد کے چندے والا بکس اور ساؤنڈ سسٹم چوری کر لیا

گوجرخان چوروں نے مسجد کے تالے توڑ کر مسجد کے چندے والا بکس اور ساؤنڈ سسٹم چوری کر لیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات صندل روڈ پر بلال مسجد کے تولے توڑکر نامعلوم چوروں نے مسجد کے چندے والا بکس اور ساؤنڈ سسٹم چور ی کر لیا یاد رہے کہ صند روڈ کے ایریا میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چوری کی ورداتوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن پولیس تاحال کسی واردات کا سراغ نہ لگا سکی اہلیان علاقہ نے سی پی او راولپنڈی سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Gujar Khan; Burglars struck at Sandal road, Bilal Masjid in Gujar Khan, this is second burglary at the masjid in past month, The thieves stole charity box along with Masjid sound system as well.

 انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمدا قبال ودیگرعہدیداران مرز امنور حسین راجہ عبدالغفور کیانی شیخ محمد نعیم حاجی محبوب حسین ودیگر نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان شیخ محمد قاسم سے ملاقات

Traders union leaders meet with head of Gujar Khan police 

مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمدا قبال ودیگرعہدیداران مرز امنور حسین راجہ عبدالغفور کیانی شیخ محمد نعیم حاجی محبوب حسین ودیگر نے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان شیخ محمد قاسم سے ملاقات کی اور شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر پولیس سے گشت کا نظام موثر بنانے اور ڈکیت گینگ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تاجروں نے کہا کہ صندل روڈ محلہ حافظ آباد اندرون شہر میں آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اس موقع پر ایس ایچ او قاسم نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرے گی اور گینگ کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا صندل روڈ پر رات کو پولیس کی مزید پکٹ لگائی جائے گی اور مشکوک افراد کی موجودگی پر عوام پولیس سے تعاون کر ے ہم شہر سے جرائم پیشہ عناصر کا صفایا کریں گے

گوجرخان شہر میں صفائی کا ناقص نظام چوک گوجرخان میں گندگی کے ڈھیر بدبو اور تعفن سے راہگیروں اور دوکانداروں کو سخت ذہنی اذیت

Smell from lack of cleaning in city of Gujar Khan causing problems for pedestrians and shoppers 

گوجرخان شہر میں صفائی کا ناقص نظام چوک گوجرخان میں گندگی کے ڈھیر بدبو اور تعفن سے راہگیروں اور دوکانداروں کو سخت ذہنی اذیت کا سامنا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی شہر میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کا نہ اٹھانا معمول بنا لیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کی دلیل ہے چوک گوجرخان میں کوڑے کے ڈھیر سے بدبواور تعفن پھیلا ہوا ہے شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے

گوجرخان مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی موہری میں 296کنال زمین جبکہ سنگنی میں 9کنال زمین قابضین سے واگزار کرا لی

Auqaaf dept repossesses land from land mafia in Moori and Sangni

گوجرخان مقامی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی موہری میں 296کنال زمین جبکہ سنگنی میں 9کنال زمین قابضین سے واگزار کرا لی نائب تحصیلدار ملک عامر شہزاد کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم ایڈمنسٹریٹر اوقاف زاہد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موضع سنگنی میں 9کنا ل اور موہری میں 294کنال اراضی قابضین سے واگزار کرا لی اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے کارروائی کی نگرانی کی اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

سالڈ ویسٹ کمپنی کے سینٹری ورکر تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان حال

Staff at Solid waste company fears after not getting paid 

گوجرخان متعدد سینٹری ورکروں کی تنخواہوں میں تاخیر ،چیک تھما دیئے گئے جوکہ کیش نہ ہوسکے ،ورکر پریشان حال ،محنت مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والے اس طبقہ کے ساتھ ایسا سلوک ناانصافی ہے ،عوامی کاروباری حلقوں نے کمشنر راولپنڈی سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق سالڈ ویسٹ کمپنی کے سینٹری ورکر تنخواہیں نہ ملنے پر پریشان حال ہیں ان کا کہنا ہے جو چیک دیئے گئے وہ کیش نہیں ہورہے ہیں گوجرخان کمپنی انچارج ماجد کو متعدد بار اپنی مجبوریوں سے آگاہ کیا لیکن موصوف کچھ توجہ نہیں دے رہے ان کا کہنا ہے کہ ہم محنت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اور ہماری تنخواہوں کی تاخیری سے گھریلو مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے انچارج ماجد نے بتایا کہ ایم ڈی کے دستخط کے بعد سینٹری ورکروں کے چیک کیش ہوجائیں گے دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے چیئرمین محمدشاہد صراف سے ملاقات کی جہاں پر سینٹری ورکروں کے حوالہ سے تنخواہوں میں تاخیر پر بھی کمپنی ہذا کے افسران سے رابطہ قائم کیا گیا 

Show More

Related Articles

Back to top button