DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Ch Ibrar Warsi donates land for Savyara foundation in Bewal

چوہدری ابرار وارثی کی طرف سے سویرا فاؤنڈیشن کو بیول میں ایک کنال زمین کا عطیہ‘ گراؤنڈ بریکنگ کا آغاز کر دیا گیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ سویرا فاؤنڈیشن (یوکے)گزشتہ کئی سالوں سے ضلع راولپنڈی(پاکستان) کے دیہی علاقوں میں خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے کام کر رہی ہے ۔ اس کے زیر اہتمام چار مختلف مقامات پر سکل سنٹر چل رہے ہیں جہاں خواتین کو سلائی کڑھائی کورس مفت کرایا جاتا ہے ۔ یہ چاروں مراکز کرائے کی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔ اب سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے بھائی چوہدری ابرار وارثی نے بیول کلر سیداں روڈ پر بیول انٹرنیشنل ہسپتال کے قریب برلب سڑک ایک کنال اراضی سویرا فاؤنڈیشن کو عطیہ کی ہے جس کی گراؤنڈ بریکنگ کا باقاعدہ آغاز اللہ کے بابرکت نام سے کیا گیا ہے۔ سویرا فاؤنڈیشن کے ماسٹر فضل حسین سلیمی نے دعا کرائی اور قطعہ اراضی کو ہموار کرنے کی ابتداء کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری ابرار وارثی ، چوہدری شاہد، مسز نصرت مبشر، مبشر سلہری، ارشد ہاشمی و دیگر مقامی افراد موجود تھے۔ سویرا فاؤنڈیشن کی کنٹری منیجر مسز نصرت مبشر نے اپنی اور سعیدہ وارثی کی طرف سے زمین عطیہ کرنے پر چوہدری ابرار وارثی اور چوہدری افتخار وارثی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی قیمتی زمین علاقے کی خواتین کی فلاح وبہبود کے لئے فی سبیل اللہ وقف کرتے ہوئے سویرا فاؤنڈیشن کو عطیہ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے اور سویرا فاؤنڈیشن کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرئے۔

Gujar Khan; Ch Ibrar Hussain has donated one kanal land on Bewal Kallar Syedan road to Savyara foundation, a charity run by Baroness Sayeeda Warsi. A inauguration ceremony was held which included Ch Ibrar Warsi, Ch Shahid, Mrs Nusrat Mubashar, Mubashar Saleri and Arshad Hashmi.

?

 
Show More

Related Articles

Back to top button