DailyNewsGujarKhanHeadline

Missa Kaswal; Man dies after friends force air compressor in to his mouth

گوجرخان دوستوں کے مذاق نے نوجوان کی جان لے لی

گوجرخان دوستوں کے مذاق نے نوجوان کی جان لے لی ،پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے پولیس تھانہ گوجرخان کے مطابق ڈھوک مغل کلیال داکخانہ مسہ کسوال کا رہائشی ابرار حسین ولد نذیر حسین جوکہ کیری ڈبہ چلاتا ہے گزشتہ روز مسہ اڈا میں اسامہ ٹائر پنکچر پر گاڑی میں ہوا کے زریعے صفائی کررہا تھا اس دوران اسامہ ،رفیق ،یاسر اور ایک نامعلوم دوست نے مذاق میں اسے پکڑ کر ہوا بھرنے والے کمپریسر سے اس کے جسم میں ہوا بھر دی جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پرابتدائی طبی امداد کے بعد اسے بی بی ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ گزشتہ رات دم توڑ گیا ابرار حسین کی نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

Gujar Khan; Ibrar Hussain of village Dhok Mughal Kalyal, Missa Kaswal was grabbed by his friends Asama, Rafiq, Yasir and unknown person and in a joke they put air compressor in to his mouth and switch it on. Ibrar was taken taken to hospital but died, his friends then fled after knowing what has happened.

سابق وزیر اطلا عات قمر زمان کائرہ نے ہاورڈ کیمرج سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Raja Parvez Ashraf address at Howard Cambridge school

 

 

 

 

 

 

ماضی کے مقابلے میں آ ج ہمیں بہت زیادہ سہو لیات دستیاب ہیں مگر ہم ان تمام تر سہو لیات کے باوجود اپنی نئی نسل کو عصری تقاضوں کے مطا بق تعلیم دلانے سے قاصر ہیں اور اسکے مقابلے میں دیگر معاشرتی ضروریات کو زیا دہ اہمیت دیتے ہین ان خیا لات کا اظہارسابق وزیر اعظم را جہ پرویز اشرف اور سابق وزیر اطلا عات قمر زمان کائرہ نے ہاورڈ کیمرج سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر مس فوزیہ منیرنے بھی خطاب کیا تقریب میں خان زمرد ، محمدجہانگیر اور انتخاب شاہ ، چیئرمین عدنان خان،خواجہ قیصر فاروق، سید ثاقب امام رضوی اورحکیم عبد الرؤف کیانی بھی مو د تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہما رے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور وسائل بھی بہت ہیں مگر شاید بچوں کی بہترین تعلیم ہما رے معاشرتی کلچر سے مطا بقت نہیں رکھتی مگر ہمیں عصر حاضر کے تقاضوں اور دنیا کا مقابلہ کر نے کے لیے اپنی نئی نسل کو بہترین تعلیم دینے کے علاوہ کو ئی چا رہ نہیں ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ٹاٹوں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر نے والوں نے قوم کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں مجھے خوشی ہے کہ آج ہمیں اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلوانے کے لیے اچھے اور پرو فیشنل ادارے مو جود ہیں میں تو یہ کہتا ہو ں کہ ہمیں اہنے لیے بہترین گھروں اور اعلی گاڑیوں کی بجائے بچوں کی بہترین تعلیم ضروری ہے اگر ہما رے پاس سب کچھ مو جود ہے مگر ہما ری اولاد نا لائق ہے تو ساری دنیاوی آ سائشیں بے کار ہیں انہوں نے کہا کہ گو جر خان میں بہترین اساتذہ اور لو گو ں کے باعث یہاں کے لو گو ں نے زندگی کے مختلیف شعبوں میں نام پید اکیا ہے

جھنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے ملزم 22 سالہ امام مسجد نوجوان کوگرفتار کر لیا

Imam Masjid Anwar Ul Qamar arrested for abusing and uploading teenage 13 year old girl

جھنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کے ملزم 22 سالہ امام مسجد نوجوان کوگرفتار کر لیا، چند روز قبل فیس بک پر ایک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ ہوئی تھی جس میں ایک باریش نوجوان ایک کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرتا نظر آ رہا ہے، جھنگ پولیس نے ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انوار القمر جو جھنگ کے علاقہ موضع کل کرائی کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا، ملزم مسجد علی المرتضیٰ چک نمبر 266 کمالیہ میں امامت کرواتا تھا اور اس نے دو ماہ قبل مسجد کے حجرے میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو اپنے موبائل فون سے بنائی تھی، موبائل فون گم ہونے پر ویڈیو لیک ہوئی تو کسی نےاسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، ملزم انوار القمر نے مدرسہ نوریہ محمدیہ ٹھیکری والا فیصل آباد سے 6 ماہ کا قرات کورس کر رکھا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button