DailyNewsKahuta

MPA Raja Sagheer Ahmed meets with MNA Sadaqat Ali Abbassi

ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی اہم ملاقات

ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی اہم ملاقات ۔حلقہ این اے 57میں پی ٹی آئی کو مزید مضبوط و فعال کر نے اور مل کر حلقے میں ترقیاتی کام کر انے کا عزم ۔میٹنگ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) راجہ ظہیر السلام ،برگیڈئیر(ر) جاوید احمد ستی ، کرنل(ر) ظفر عباسی بھی موجود تھے ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے57 صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ایک اہم امور پر ملاقات ہوئی میٹنگ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) راجہ ظہیر السلام ،برگیڈئیر(ر) جاوید احمد ستی ، کرنل(ر) ظفر عباسی بھی موجود تھے ۔اس موقع پرمیٹنگ میں دونوں ممبران ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے57 صداقت علی عباسی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے حلقے میں مل کرباہمی مشاورت کے ساتھ ترقیاقی کام کر انے کا عزم کیا اور اپنی جماعت کو بھی مزید مضبوط کر نے کا عزم کیا گیا ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed met with MNA Sadaqat Ali Abbassi to discuss current development in the region at the meeting present were ex DG ISI Gen Raja Zaheer Ul Islam, Brig Javed Ahmed Satti and Col Zaffar Abbassi.

میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے

Current government is left confused over the arrest of Mian Shahbaz Sharif 

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت محمداشتیاق ستی آف کنیسر ستیاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر اور قاہد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے انشا اللہ فتح حق و سچ کی فتح ہو گی قاہد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد ان سے سیاسی انتقام لینا ہے میاں شہباز شریف کے دور میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور مثالی ترقی ہوئی جسکے ثمرات نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان نے استفادہ حاصل کیا انھوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبے ہوں یا دیگر میگا پراجیکٹ ہوں دیگر صوبوں کے افراد ک وکھلے دل سے شامل کیا جس کی وجہ سے تمام صوبوں میں باہمی ہم آہنگی پیداہوئی انھوں نے مزید کہا کہ سابق وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے ان منصوبوں میں اربوں کی بچت کی گئی انھوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکمرانوں کے رویے کی شدیدے مذمت کرتے ہیں اور اپنے محبوب قاہد میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انشا اللہ ایسے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ ن کو کمزور نہیں کیا جا سکتا ۔

عظیم پبلک سکول کی ہونہار طالبہ عشاء راشد عباسی نے فرسٹ ائیر کے امتحان میں520نمبر

Isha Rashid Abbassi achieves top position at Azeem public school

عظیم پبلک سکول کی ہونہار طالبہ عشاء راشد عباسی نے فرسٹ ائیر کے امتحان میں520نمبر میں سے448نمبر اپنے سکول میں پہلا جبکہ تحصیل بھر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی ۔طالبہ عشاء راشد عباسی مسلم لیگ ن تحصیل کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راشد مبارک عباسی کی صاحبزادی ہے ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button