DailyNewsKallar Syedan

Ex MPA Engineer Qamar Ul Islam sent back to jail after appearing in court

انجنیر قمرالاسلام راجہ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر واپس جیل بھیجتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی مقرر کی

کلر سیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور صاف پانی کیس میں گرفتار انجنیر قمرالاسلام راجہ کو بدھ کے روز احتساب عدالت نمبر پانچ لاہور کے جج سید نجم الحسن بخاری کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر واپس جیل بھیجتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی 24اکتوبر مقرر کی ہے ۔اس موقع پر چیئر مین یوسی گف راجہ فیصل منور، رکن بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمود، مسعود بھٹی ، راجہ افتخار پکھڑال،ماسٹر عنایت اور دیگر بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ انجئینر قمر الاسلام راجہ کو نیب لاہور نے 25جون کو صاف پانی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

Kallar Syedan; Ex Ex MPA Engineer Qamar Ul Islam was brought to court and appeared in front of judge Syed Najam Al Hassan Bukhari, Where the judge ordered the ex MPA to appear in court again on 24th October and sent him back to jail. Engineer Qamar Ul Islam is arrested clean water case .

شاہد خاقان عباسی کارکن بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمو د اور کاروباری شخصیت مسعود بھٹی کیساتھ اپنے دفتر گڑھی شاہو لاہور میں ملاقات

Shahid Khaqan Abbasi meets delegation from Kallar Syedan in Lahore

 سابق وزیر اعظم اور حلقہ این اے 124لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نااہلیت کا تمام تر ملبہ میاں شہباز شریف پر ڈالنا چاہتی ہے۔اناڑی حکمران چھ ہفتوں میں کئی یوٹرن لے چکے ہیں،جلد بازی اور بغیر سوچے سمجھے فیصلوں سے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔مہنگائی اور اربوں روپے کے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی چمڑی اتاری جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز رکن بلدیہ کلر سیداں راجہ ظفر محمو د اور کاروباری شخصیت مسعود بھٹی کیساتھ اپنے دفتر گڑھی شاہو لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں براہ راست غریبوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ یہ حلقہ مسلم لیگ (ن) کا حلقہ اور میاں نواز شریف کا آبائی گھر ہے یہاں سے واضح اکثریت سے مسلم لیگ (ن) اکثریتی مارجن سے کامیابی حاصل کر لے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی واقعی متاثر کن ہے کیونکہ جتنی مہنگائی پانچ سال میں ہوئی اس سے دوگنی مہنگائی ان چھ ہفتو ں میں ہوئی ہے اور اتناڈالر پانچ سال میں سٹرانگ نہیں ہوا جتنا آج ہوگیا ہے یہ پی ٹی آئی کی کارکردگی نہیں تو اور کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی طرح احتجاج کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ ہم عمران خان کے جادو ٹونے کا انتظار کریں گے اور اس دوران مسلم لیگ (ن) ملکی سیاست میں اپنا آئینی کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے حیلے بہانوں نے بڑے بڑے معاشی ماہرینوں کو چکرا کر رکھ دیا۔اگر حکومت نے آنے والا سالانہ بجٹ بھی اسی طرح پیش کیا تو عام پاکستانی کے خواب بکھر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف نے نہ صرف ملک بھر میں پارٹی کو منظم کیا بلکہ بلا تفریق ملک و قوم کی خدمت کی۔ تحریک انصاف احتساب اور شفافیت سے بھاگ رہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل پر بھر پور انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں تدریسی اسٹاف کی شدید قلت

Staff shortage at gov degree college for women in Kallar Syedan

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں تدریسی اسٹاف کی شدید قلت سمیت دیگر مسائل میں اضافہ کے باعث کالج کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔ بارہ سو طالبات کے مقابلے میں صرف آٹھ اساتذہ درس و تدریس کے فرائض سر انجام دینے پر مجبور۔ کالج میں انگلش ٹیچر کی آسامی خالی۔ساڑھے چار سو کی تعداد پر فزکس کی صرف ایک ٹیچر مامورہے۔ایف ایس سی میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والی طالبات کیلئے کالج میں بی ایس سی کی سہولت موجود نہیں۔کالج میں کمپیوٹر ٹیچر کی آسامی نہ ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر کی تعلیم کیلئے ایک نجی ٹیچر کو بھرتی کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما و سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال اور یونین کونسل کنوہا کے سابق صدر علی اصغر بھٹی نے گزشتہ روز مقامی میڈیا کے ہمراہ کالج کا دورہ کیا جہاں اساتذہ نے کالج کے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کالج میں اس وقت طالبات کی تعداد بارہ سو کے قریب ہے جن کی تعلیم پر صرف آٹھ ٹیچرز مامور ہیں۔کالج میں اسلامیات کی ٹیچر جبکہ ایجوکیشن اور ہسٹری کی آسامیاں ہی موجود نہیں۔ایک مضامین کیلئے دو خواتین اساتذہ کا ہونا ضروری ہے مگر یہاں صورتحال یکسر مختلف ہے۔ایک کلاس میں طالبات کی ساڑھے چار سو کی تعداد پر صرف ایک فزکس ٹیچر اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔پانچ سو سے چھ سو تک کی تعداد میں طالبات کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں جن کیلئے مستقل ٹیچر کی آسامی ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے مقامی سطح پر ایک نجی ٹیچر کو کمپیوٹر کی تعلیم کیلئے مستعار کیا گیا ہے۔کالج میں انٹر کی سطح پر تو تدریسی سٹاف موجود ہے مگر ڈگری کی سطح پر تدریسی اسٹاف کی آسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے کالج کے نتائج بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔دریں اثناء پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 2013 میں اس وقت کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں ڈگری کالج کلر سیداں میں فراہمی اضافی سہولیات کے سلسلہ میں ایک کروڑ 49 لاکھ 85 ہزار روپے کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والے ڈبل منزلہ سائنس بلاک کا بھی دورہ کروایا گیا جو صرف پانچ برس بعد ہی خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔کلاس رومز اور سائنس لیبارٹریز کی دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور بلاک کی بنیادیں مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے بعض کمروں کی دیواریں زمین میں دھنس شروع ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔کالج پرنسپل کے مطابق بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کی توجہ متعدد بار اس جانب مبذول کروائی گئی مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔دریں اثناء خواتین اساتذہ نے بتایا کہ ایم سی کلر سیداں کے زیر انتظام واٹر سپلائی اسکیم سے مہینے میں صرف چند دن پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے پانی کے حصول میں بھی ہمیں مسائل کا سامنا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس موقع پر ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button