DailyNews

Rawalpindi; Over 25 Lakh court verdicts in Distt Rawalpindi to be computerised

ضلع راولپنڈی میں 25لاکھ مقدمات کے فیصلوں کی کمپیوٹرائزیشن

ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدر خرم مسعود کیانی نے کہا ہے کہ سائلین اور وکلاء کی سہولت کیلئے ایسے تمام مقدمات جن کے فیصلے ہو چکے ہیں انہیں کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ۔ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی صوبے کی واحد بار ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں اب تک 25لاکھ سے زائد سول اور فوجداری مقدمات کے فیصلے ہوئے ہیں جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ مقدمات کی فائلیں کمپوٹرائزڈ کر دی گئی ہیں باقی ماندہ مقدمات کو بھی بہت جلد کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا جس کے بعد وکلا اور سائلین کو کسی بھی کیس کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد کام کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبادالرحمان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی خالد نواز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جن کی سرپرستی اور نگرانی میں یہ سب کچھ ممکن ہوا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button