DailyNewsGujarKhan

Function held to congratulate teachers at Mc junior no2 school, Gujar Khan

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایم سی جونئیر نمبر2سکول میں پروگرام منعقد کیا گیا

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایم سی جونئیر نمبر2سکول میں پروگرام منعقد کیا گیا، مہمانان خصوصی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ونگ (زنانہ) شاہدہ ہاشمی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرخان نورین خالد، اے ای او مرکز گوجرخان مائزہ افتخار، مرکز بھڈانہ سمعیہ نازمنہاس، مرکز جرموٹ کلاں رافعیہ نرگس، مرکز چنگا بنگیال کومل فدا، مرکز گلیانہ مہوش مرتضیٰ، مرکز ساہنگ کامران حسین، مرکز مندرہ ثمینہ نذیر، مرکز کلیام اعوان سندس مبین، مرکز دولتالہ عبدالقادر، مرکز کونتریلہ محمد سبحان، مرکز نڑالی محمد خلیل، مرکز پنجگراں ذیشان جاوید، مرکز موہڑہ نوری وقاص الحسن، مرکز راماں حافظ محمد بلال شریک ہوئے، اس پروگرام کو پانچ مراکزگوجرخان بھڈانہ، جرموٹ کلاں، چنگا بنگیال اور گلیانہ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا،اس پروقار تقریب میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رتالہ، گرلز پرائمری سکول مکھیالہ، گرلز ایلیمنٹری سکول پلینہ، گرلز ایلیمنٹری سکول کنگر نمبر1، گرلز ایلیمنٹری سکول نوٹلہ، گرلز ایلیمنٹری سکول جیرورتیال، سپیالی، منجوٹھہ، مل اعوان کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی، موقع پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول رتالہ اور گرلز پرائمری سکول مکھیالہ کی طالبات نے رنگا رنگ پروگرامز پیش کیے اور اساتذہ کو سلام بھی پیش کیا، واضح رہے کہ اس تقریب کے روحِ رواں مرکز نڑالی کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد خلیل تھے

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button