DailyNewsKahuta

Clean and green Punjab seminar held at girls high school, Kahuta

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صاف اور سر سبز پنجاب کے حوالہ سے منعقدہ سیمنار

مبر صبوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمدآف مٹور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو صاف اور سرسبزبنانے کے لیے ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے وقت کا تقاضا ہے کہ درختوں کی کٹائی روک کر پورے علاقہ میں درخت لگانے کی مہم کو کامیاب کرنے کے لیے اساتذہ و دیگر ادارے اور سول سوسائٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے شہروں گلی محلوں کو صاف رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں صاف اور سر سبز پنجاب کے حوالہ سے منعقدہ سیمنار سے مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انور، چےئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر نے کیا اس موقع پر یگر مہمانوں میں، سی اؤ ملک الفت حسین،ڈی ڈی اؤ زنانہ میڈم رافعیہ، گورنمنٹ سکول کی پرنسپل عابدہ اصغر، ممبران ایم سی کہوٹہ حاجی ارشد محمود ،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، قاضی عبدالقیوم ، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ ، عبدالحمید قریشی ایڈوکیٹ، اے ای او جاوید ہاشمی و دیگر معززین علاقہ، اساتذہ ، بچوں نے شرکت کی سمینارسے خطاب کرتے ہوئے راجہ ظہور اکبر نے کہا کہ کہوٹہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو لانے سے کہوٹہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملی انھوں نے سابق وزیر اعظم شاہد عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اے سی کہوٹہ ظہیر انور ، راجہ ظہور اکبر و دیگر نے پودے لگا کر افتتاح کیا اس موقع پر سکول کے طالبات نے ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جنہیں حاضرین نے سہراتے ہوئے خوب داد دی۔تقریب کے اہتما م پر انہوں نے سکول میں پودا لگا بعدازاں سکول سے الفلاح بنک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔

سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد اور سید نجم الحسن نقوی کی راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات

Raja Saddique and Syed Anjum Naqvi meets with MPA Raja Sagheer Ahmed

سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد اور سید نجم الحسن نقوی کی MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات ۔ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد ،چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی ، حاجی محمد آزاد کی مٹورباوا فرید عوامی سیکرٹریٹ میں آمد MPAراجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات کی اور ان کو الیکشن2018میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی علاوہ ازیں سابق ناظم یوسی دکھالی راجہ صدیق احمد ،چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی نے راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے لیے ایصال ثواب کی دعا۔

میاں شہبازشریف کی نیب گرفتاری پر کہوٹہ کے مسلم لیگی عہدیدارا ن کارکنان کا شدید احتجاج

PML-N Kahuta officials protest arrest at the arrest of Mian Shahabaz Sharif

سابق وزیر اعلیٰ پنجا ب و قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کی نیب گرفتاری پر کہوٹہ کے مسلم لیگی عہدیدارا ن کارکنان کا شدید احتجاج حکومت کے اس ظالمانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت حکمران اتنا ظلم کریں جتنا کل سہ سکیں میاں شہباز شریف نے اربوں کے میگا پراجیکٹس مکمل کر کے پنجاب میں تعمیر و ترقی کی ایک مثال قائم کی لاہور ، ملتان ،راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس جیسے منصوبے، بجلی کے کارخانے لگائے انکے خلاف ضمنی الیکشن کے موقع پر نیب کی ملی بھگت سے گرفتار کرا کے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تاکہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی جائے تمام کارکنان ، ورکرز اور عہدیداران مشکل کی اس گھڑی میں اپنے محبوب قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اعلیٰ قیادت نے جب بھی پکارا ہم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان اور مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیرنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ میاں شہاز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں کہ ہماری اعلیٰ قیادت پر جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر ان سے سیاسی انتقام نہ لیا جائے مطالبہ کرتے ہیں کے فل فور ہمارے قاہد شہباز شریف کو رہا کیا جائے۔

ایس ڈی او واپڈا کہوٹہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ۔واپڈا آفس کہوٹہ کرپٹ مافیا کے لیے کہوٹہ سونے کی چڑیا بن گئی

SDO Wapda Kahuta accused of misusing his power 

ایس ڈی او واپڈا کہوٹہ کرپشن کا بے تاج بادشاہ بن گیا ۔واپڈا آفس کہوٹہ کرپٹ مافیا کے لیے کہوٹہ سونے کی چڑیا بن گئی۔ پلازوں اور دوکانوں کسے مالکان سے ٹرانسفارمر لگانے کا کہ کر لاکھوں روپے رشوت لیتے ہیں اور بعد میں غیر قانونی میٹ لگا کر انکو کنکشن دیے جاتے ہیں ڈھوک کرم شاہ میں دوکانوں کے میٹر لگانے کے لیے ڈیڈھ لاکھ روپے جبکہ کلب لائن مارکیٹ میں پیسے ٹراسفارمر کے لیکر چند میٹر لگا دیے اسی طرح پنجاڑ چوک کے قریب تعمیر ہونے والے شادی ہال کے سامنے سے کھنبا ہٹا کر ہال کے پاس لگانے کے بھی ایک لاکھ سے زاہد رشوت وصول کی جبکہ حافظ معاذ کا پانچ دوکانوں کا کنکشن لگانے کا لائن مین کے ذریعے ایک لاکھ 80ہزار ڈیمانڈ کیے مگر انھوں نے رشوت دینے سے انکار کیا تو چار ماہ گزر گے انکو کنکشن نہیں دیا شاہ زیب اور حاجی سیلمان کا قانونی کنکشن بھی نہیں دیا مگر میرٹ پر کنکشن پر بھی پانچ ہزار روپے نہ دیے جائیں تو فائل ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہے تحریک انصا ف کے صدر راجہ خورشے دستی واپڈا دفتر میں موجود تھے کے عوام علاقہ انکو کرپشن کا بتایا کھلی کچہری میں بھی عوام پھٹ پڑے مگر ایس ڈی او کہوٹہ قدید دیدہ دلیری سے رشوت لیتے ہیں خاص ملازمیں کا گٹھ جوڑ ہے عوام علاقہ کا وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button