DailyNewsKallar Syedan

Moharram Al Harram 10th observed in Choa Khalsa

ملک بھر کی طرح چوآ خالصہ میں بھی یوم عاشورہ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح چوآ خالصہ میں بھی یوم عاشورہ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا صوبائی حکومت کی ہدایت پرتھانہ کلرسیداں پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم کی مناسبت سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گیے تھے ۔جلوس کے تمام اطراف کی مکمل ناکہ بندی کی گئی اور باقاعدہ تلاشی کے بغیر کسی کوبھی جلوس میں شامل ہونے نہیں دیا گیا چوآ خالصہ کو 10محرم کا قدیمی جلوس حاجی محمد صادق مرحوم کے مکان سے بعد از نماز جمعہ برآمد ہوا جو سید واصف علی شاہ مرحوم کی حویلی میں پہنچا جہاں پر ذوالجناح اور تعزیے برآمد کیے گئے اور اس موقع پر عزاداروں نے امام عالی مقام اور ان کے رفقا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے زنجیر زنی کی جلوس اپنے مقرر ہ راستوں مین بازار ،حیدری چوک ،سکول روڈ سے ہوتا ہوا دربار حسینی میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستوں پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں جبکہ نیاز بھی تقیسم کی جاتی رہی جلوس کے اختتام پر شام غریباں کی مجلس ہوئی جس میں ذاکر زوار قمر اور علامہ سید صفدر بخاری نے سانحہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی

چوآ خالصہ میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات

چوآ خالصہ میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات چوآ خالصہ کی گلیاں ،نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں جبکہ سیوریج کا نظام نہ ہونے سے گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر بھیل جاتا تھا جس سے اہل علاقہ کو شدید دشواری تھی اس کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار کنکریٹ کی گلیاں تعمیر ہوئی اور سیوریج کا باقاعدہ بندوبست کرنے پر اہل علاقہ نے چیرمین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ اور جنرل کونسلر ٹھیکدار محمد ظہیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوآ خالصہ کی تاریخ میں پہلی بار کنکریٹ سے گلیوں کو پختہ کر کے باقاعدہ طور پر سیوریج کا نظام رائج کیا سید راحت علی اور محمد ظہیرکی شب روز محنت اور کوششوں سے چوآ خالصہ کی عوام کو بنیادی مسائل سے نجات ملی اور چوآ خالصہ کی تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا عوام علاقہ نے چیرمین یوسی چوآ خالصہ اور کونسلر ٹھیکدار محمد ظہیر سے اظہار تشکر کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ چوآ خالصہ جو ایک قدیمی علاقہ ہے اس میں گزشتہ 30سال کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہورہا تھا لیکن موجودہ بلدیاتی نمائندوں نے چوآ خالصہ کو مثالی بنانے کا جو عزم کیا ہوا ہے اس کی مثالی نہیں ملتی اور چوآ خالصہ کے بنیادی مسائل ان کے دور اقتدار میں ہی حل ہو ں گے

ماسٹر محمد صدیق خان کو چیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی دوبیرن کلاں کا چیرمین نامزد

 ماسٹر محمد صدیق خان کو چیرمین زکوۃ و عشر کمیٹی دوبیرن کلاں کا چیرمین نامزد ہونے پر چیرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ،ٹھیکدار محمد بشارت ،راجہ محمد بشیر،چوہدری فیصل ،چوہدری نصیر سمیت دیگر اہل علاقہ نے مبارک باد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے ایماندار افراد ہی اس سیٹ کے مستحق ہیں ان سے امید ہے کہ اب یوسی دوبیرن کلاں کے ہر علاقے میں میرٹ پر زکوۃ کی تقسیم کا عمل ہو گا اور مستحق افرادع کو زکوۃ کی رقم ملے گی ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button