DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; One dead 4 injured while installing electricity poll in Dhamali

کلر سیداں کے قریب دھمالی میں بجلی کا کھمبا نصب کرتے ہوئے ایک شخص جاں بحق

کلر سیداں کے قریب بجلی کا کھمبا نصب کرتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی زخمیوں کا تعلق ضلع دیر سے ہے ۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز کلر سیداں کے گاؤں دھمالی میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے یوسی بھلاکھر میں بجلی کے لیے تقریباً دو کروڑ روپے کی رقم مختص کی تھی مگر الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات کے باعث کام پر پابندی لگا دی تھی ۔گزشتہ چند ایام سے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ٹھیکیدار کے اہلکار گاؤں دھمالی میں بجلی کا کھمبا زمین میں نصب کر رہے تھے کہ وہ بے قابو ہو کر بجلی کی لائن پر جا گرا جس سے محمد انیس ولد محمد یوسف سکنہ دھمالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کرنٹ لگنے سے دیگر چار نوجوانوں 18سالہ رحمت حسین ،24سالہ اورنگزیب ،24سالہ محمد شیراز ،28سالہ بہاد خان سکنہ دیر کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; One man has died while four others were injured while installing a electricity poll in village Dhamali, Kallar syedan. While the men were installing the poll it fell and Mohammad Younis son of Mohammad Yousif was killed while four other were injured in electric shock.

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 22 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ سے 22 سالہ دوشیزہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔بابر اقبا ل سکنہ ڈھوک ممیال داخلی سکوٹ نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان دیا کہ 8 ستمبر بوقت 8/9 بجے دن میری 22 سالہ بیٹی (ق) اپنے گھر سے باہر نکلی جس کے بعد وہ گھر واپس نہ آئی جس کو ہم نے اپنے طور پر تلاش کرتے رہے جو اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ میری بیٹی کو مصباح زوجہ وحید اختر نے عبدالقدیر سکنہ اسلام آباد نے مل کر زناء و حرام کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا۔ عاصم حمید نے کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں نے شاہ باغ میں جنرل سٹور قائم کر رکھا ہے۔گزشتہ شام میں اپنے بھائی قاسم کے ہمراہ اپنی دکان میں موجود تھا اور تقریبا سوا سات کے قریب ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر نامعلوم آ کر رکا جس پر تین نوجوان لڑکے جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے سوار تھے، اندر آ گئے اور آتے ہی ہم دونوں کو پسٹل کی نوک پر ہینڈز آپ کروا لیااور تلاشی کے دوران میری جیب سے 5/6 ہزار روپے کی نقدی اور شناختی کارڈ وغیرہ نکال لیے جبکہ ان کا دوسرا ساتھی اندر کاؤنٹر میں داخل ہو گیا اور قاسم سے 60 ہزار روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونز چھین لئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ادھر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ اور سب انسپکٹر طارق محمود پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تا ہم ڈاکو اس وقت تک فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔ یاد رہے کہ ملزمان کی تمام واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں موجود ہے 

کلر سیداں میں قائم میموریل ہسپتال سے چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا الزام واپڈا اہلکاروں پر لگ گیا

کلر سیداں میں قائم میموریل ہسپتال سے چوری ہونے والے ٹرانسفارمر کا الزام واپڈا اہلکاروں پر لگ گیا۔راجہ محمد عبید سکنہ راجہ مارکیٹ نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے مین روڈکلر سیداں پر نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جس کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنے ذاتی پیسوں سے ایک عدد ٹرانسفارمر نصب کروا رکھا تھا جسے نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔واپڈا آفس روات میں کئی بار رابطہ کیا مگر اس کے باوجود میرا نیا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا جا سکا۔مجھے قوی یقین ہے کہ میرا ٹرانسفارمر واپڈا ملازمین کی ملی بھگت سے غائب کیا گیا کیونکہ مین لائن کی تاروں کو کاٹے بغیر کرین کے ٹرانسفارمر کو اتارنا واپڈا اہلکاروں کے علاوہ کسی دوسرے کے بس کی بات نہیں۔

یوم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردو نواح میں بھی روایتی جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا

وم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں اور گردو نواح میں بھی روایتی جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا تحصیل کلرسیداں میں سب سے بڑا جلوس چوآخالصہ میں نکالا گیاجو دن گیارہ بجے حاجی صادق حسین کے گھر سے جلوس علم روانہ ہوا شرکاء حویلی سید واصف علی شاہ پہنچے جہاں سے شبیہہ ذوالجناح برآمد ہوئی عزادار زنجیر زنی کر تے ہوئے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا جس کے بعد شرکاء نوحہ خوانی کرتے ہوئے مین بازار بنک چو ک سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچے اس کے علاوہ سکوٹ ،تریل،پیر گراٹہ،دھمالی اور کلرسیداں سے بھی ماتمی جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل پر پہنچے ۔11محر م کو کلر سید ا ں میں بھی سر و ر مر حو م کے گھر سے جلو س علم بر آ مد ہو ا ا س مو قع پرپو لیس کی بھا ر ی نفر ی تعینا ت تھی ا و ر سیکو ر ٹی کے سخت حفا ظتی ا نتظا ما ت کیے گئے تھے۔ جلو س کے ر ا ستو ں میں ر ا و لپنڈ ی و یسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفا ئی ستھر ا ئی کے فر ا ئض سر ا نجا م د یے ا سسٹنٹ منیجر ر ا جہ د ا نش کی نگر ا نی میں صفا ئی کے بہتر ا نتظا م کر نے پر لو گو ں نے شکر یہ ا د ا کیا ۔جبکہ جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی کی گئی دن کے اوقات میں تمام بازاروں چھوٹے بڑے راستوں پر لوگوں نے نیاز تقسیم کی لوگوں کو روک کر انہیں ٹھنڈے مشروبات پیش کئیے اس طرح تمام افراد نے اپنے اپنے انداز میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یذید اور اس کے ساتھیوں کی بھرپور مذمت کی ۔

کلر سیداں پولیس نے شہریوں سے ایک بار پھر ٹیالہ موڑ سے ملنے والی خاتون کی نعش کی شناخت میں مدد کی اپیل

کلر سیداں پولیس نے شہریوں سے ایک بار پھر ٹیالہ موڑ سے ملنے والی خاتون کی نعش کی شناخت میں مدد کی اپیل کی ہے ۔پولیس کے مطابق درمیانی عمر کی خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش کو روات کلر سیداں روڈ پر ٹیالہ موڑ کے قریب پھینک دیا گیا مقتولہ نے گلابی رنگ کی قمیض جامنی رنگ کی شلوار اور سفید دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا اس سلسلے میں مختلف دیہات میں منادی بھی کرائی گئی ہے عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ مقتولہ کی شناخت میں کلر سیداں پولیس کی مدد کریں ۔

یئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر محمد یونس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے

چیئر مین یونین کونسل نارہ ماسٹر محمد یونس حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ،معروف کاروباری محمد مسعود بھٹی نے ان کا استقبال کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button