DailyNewsGujarKhan

Staff shortage at schools in Gujar Khan

شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی شدید کمی

شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی شدید کمی ،طلباء و طالبات کامستقبل تاریک ہونے لگا ،یو سی اسلام پورہ کے دونوں سکولزایف اے پارٹ ٹو کا رزلٹ انتہائی مایوس کن رہا گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول پنڈوری جبر میں ایف ایس سی اور ایف اے کے 3سو کے قریب طالبعلموں کے لیے صرف تین اساتذہ اکرام کام کر رہے ہیں جن کی محنت لگن سے ایف اے کا رزلٹ 63فیصد آیا ہے جب کہ مزکورہ کلاسس کے لیے 10کے قریب آسامیاں خالی ہیں اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول جبر پنڈوری میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ایف اے کا رزلٹ انتہائی ناقص آیا ہے 24طالبات میں سے صرف 4طالبات کامیاب ہوئیں ،جب مزکورہ سکول میں صرف ایک فی میل ٹیچر انٹر میڈیٹ کے لیے کام کر رہی ہے سٹاف نہ ہونے کہ وجہ سے طالبعلوں کا مستقبل خطر ے میں پڑھ گیا علاقہ عوام نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب سمیت مقامی ایم پی اے چوہدری جاو ید کوثر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں،

Gujar Khan; The newly elected MPA Ch Javed Kausar has been asked to take notice of staff shortage at government run schools in Gujar Khan.

کثیر آبادی والے علاقے میں قائم سب ہیلتھ سنٹر کو اب گریڈ کیا جائے

کثیر آبادی والے علاقے میں قائم سب ہیلتھ سنٹر کو اب گریڈ کیا جائے میڈیکل آفیسر اور ویکسینیٹرکی پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل و خوار ہو رہے ہیں شرقی گوجرخان یونین کونسل اسلام پورہ جو کہ شرقی گوجرخان کی مرکزی یوسی ہے 60ہزار سے زائد آبادی کے لیے طبعی سہولیات نہیں مل رہی ،سب ہیلتھ سنٹر کو اب گریڈ کر کے بی ایچ یو یا جی آر ڈی بنایا جائے اور میڈیکل آفیسر کو تعنیاتی لازم بنائی جائے تاکہ علاقہ عوام کو طبعی سہولیات مل سکیں ،علاقہ عوام نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں ،

Show More

Related Articles

Back to top button