DailyNewsKahuta

MPA Raja Sagheer meets with assistant commissioner Kahuta

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے ملاقات

ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد اور راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے ملاقات ۔ کروٹ متاثرین کے حوالے سے گفتگو ۔ متاثرین کو فنڈز کی عدم دستیابی اور کم ریٹ ملنے پر تفصیلی گفتگو ۔ اے سی کہوٹہ نے پاور پروجیکٹ کمپنی کے افسران اور متاثرین کی آج 11بجے اپنے آفس میں میٹنگ کال کر لی ۔تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد اور معروف قانون راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ظہیر انورسے ملاقات ۔اس موقع پر متاثرین کروٹ پروجیکٹ راجہ ندیم احمد ، راجہ فہیم احمد ، حاجی احسن اختر ، راجہ قیصر ، راجہ ظفر اقبال ، عاطف محمود ،محمو د نواز ، محمد نواز،احمد نواز ، راجہ صفدر اور دیگر افراد موجود تھے ۔ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد اور راجہ تنویر حسین ایڈوکیٹ نے عوام کے مسائل سے اے سی کہوٹہ مکمل دلائل سے ساتھ آگاہ کیا اس موقع پر متاثرین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جو ریکارڈ ولڈ بنک نے آپ کو دیا ہے وہ بھی ہم کو دیکھایا جائے کہ انہوں نے کس قیمت کے ساتھ ہماری زمینیں خریدیں ہیں اور ہمیں آگے کیا ریٹ دیا جا رہا ہے ۔جس پر اے سی کہوٹہ نے پاور پروجیکٹ کمپنی کے افسران اور متاثرین کی آج 11بجے اپنے آفس میں میٹنگ کال کر لی ہے ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed met with assistant commissioner kahuta, Zaheer Anwar along with Raja Tanveer Hussain advocate, the meeting was held to discuss issue raised by Karot effected residents.

کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی صاف پانی سے محروم

کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی اس جدید دور میں بھی صاف پانی سے محروم ہے کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کیباوجود عوام صاف پانی سے محروم ہے آج سے 8سال قبل راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے 22کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے فنڈز دیے تھے جو خرد برد کا شکار ہو گئے 80فیصد کیہوٹہ کی آبادی پانی سے محروم جہاں پانی آتا بھی ہے گندہ نالے کا پینے کے قابل نہیں جبکہ محلہ آڑہ اور محلہ اعظم نگر میں کئی دنوں سے پانی بند ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام علاقہ شہریوں اور معززین علاقہ نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور صداقت علی عباسی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ کے اس سب سے بڑے مسلے کو فل فور حل کر کے عوام کو پینے کا صاف شفاف پانی مہیا کیا جائے اور22کروڑ کی واٹر سپلائی سکیم کی شفاف تحقیق کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جہاں پانی بند ہے محلہ آڑہ اعظم نگر و دیگر علاوں میں فوری بحال کروایا جائے ۔

مسلم لیگ ن کہوٹہ کے کارکنان شیخ خالد محمود ،شیخ محمود نے محتر مہ کلثوم نوازکی وفات پر دکھ اظہار

مسلم لیگ ن کہوٹہ کے کارکنان شیخ خالد محمود ،شیخ محمود نے محتر مہ کلثوم نوازکی وفات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک نیک ملنسار ، دلیر عورت تھیں ان کی وفات کسی المیہ سے کم نہیں ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں ہو گا ۔ ہم مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان غم کی اس گھڑی میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اللہ پاک ان کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرماہیں انہوں نے کہا کہ جب ایک وقت تھا کہ مسلم لیگ ن پر بہت مشکل دور تھا آمریت کی حکومت تھی تو اس وقت اس عظیم عورت محترمہ کلثوم نواز ہماری جماعت کو سہارا دیا اور تمام کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے رکھا پارٹی کے لیے دی گئی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاہیں گی 

کہوٹہ تھانہ روڈ جندران سمیٹ سریے گودام پر ڈکیتی کی واردات مزامت پر ڈاکوں کی گولی لگنے سے ملازم زخمی

کہوٹہ تھانہ روڈ جندران سمیٹ سریے گودام پر ڈکیتی کی واردات مزامت پر ڈاکوں کی گولی لگنے سے ملازم زخمی جبکہ دوسری واردات میں دھپری کے مقام نامعلوم ڈاکوں اسلح کے نوک گھر والوں سے 7لاکھ نقد پندرہ ہزار نقد اور ایک طلائی انگوٹھی لے گے ۔پولیس تھانہ کہوٹہ تاحال کوئی بھی سراغ ناں لگا سکی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حق نواز ولد گل نواز ساکن جکیوٹ یو سی ہوتھلہ نے پولیس کو بتایا کہ چودہ سال سے سخی سبزاواری بادشاہ کے قریب چوہدری شمس جندران کے سریے کے گودام پر کام کرتا ہوں گزشتہ رات دس بجے میں اور مبارک علی ولد محمد آمین ،مہران وحید ولد وحید حمد گودام میں موجود تھے کہ اچانک تین نوجوان آئے جنکی عمریں20سے25سال تھیں پسٹل نکال کر کہا کہ جو کچھ ہے نکا ل لو اتنی دیر میں ایک لڑکے نے فائرنگ شروع کر دی اسی دوران وہ تین عدد موبائل فون لیکر بھاگ گا جبکہ دوسے واقع میں کہوٹہ دھپری کے رہائشی عتیق الرحمٰن ود محمد سیلمان نے پولیس کو بتایا میرے والدنے سات لاکھ کا پلاٹ فروخت کیا تھا جو میرے گھر پڑا ہوا تھا گزشتہ رات آڑھائی بجے کے قریب تین مسلح نقاب پوش داخل ہوئے اور میرے بیوی بچے سوئے ہوئے تھے دو آدمیوں نے میری گردن پر اور ایک نے میری بیوی کی گردن پر پسٹل رکھا اور کہاکہ جو کچھ ہے نکال لو میں ڈر گیا انھوں نے بچوں کو مارنے کی دھمکی بھی دی جس پر انھوں نے بکساتوڑکر سات لاکھ روپے نقدی ، پندرہ ہزار جیب سے ایک طلائی انگوٹھی تین موبائل اور ضروری کا غذات لے گے پولیس کے مطابق یہ ڈکیتی نہیں چوری کی واردات ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی شہریوں عوام علاقہ نے دی پی او راولپنڈی ، ڈی اسے پی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور منشیات فروشی کے اڈوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button