DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Syed Hassan Nasir Naqvi meets with SHO Kallar Syedan on Moharram al Harram

چوآ خالصہ میں مخدوم سید حسن ناصر نقوی کی پولیس تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے ملاقات

چوآ خالصہ میں مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربار حسینی ؑ چوآ خالصہ سے پولیس تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے ملاقات کی دیگر پولیس افسران اور اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں قیام امن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی فرد ایسا نہیں جو حضرت امام حسین ؑ کی عظمت اور شان سے انحراف کر سکے یہ ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے کہ ہم نواسہ رسول کے ایام شہادت کو اس کی اہمیت کے مطابق بنائیں کلرسیداں کی انتظامیہ مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربار حسینی سے ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے عاشورہ محرم میں پر امن انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے گی انھوں نے کہا حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے ایام کا احترام ہم سب پر فرض ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربار حسینی نے کہا کہ ظہیر احمد بٹ جسیے دیانت دار اور فرض شناس پولیس آفیسر کا کلرسیداں میں تقرر عوام اور علاقہ کو ایک خدائی تحفہ ہے اور میں ان کی انتہائی شاندار اور ذمہ دار انہ کردار کا معتروف ہوں انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمارے علاقہ میں اتحاد کی قابل تقلید مثال موجود ہے یہاں کسی قسم کی فرقہ بندی سے بے نیاز ماحول ہم سب کے لیے اعزاز ہے انھوں نے ایس ایچ او کے خصوصی دورہ پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے پیشہ وارانہ کردار کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش اور امن و امان عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے ان کے جذبے کو سراہا اس موقع پر ڈی ایف او کلرسیداں محمد عرفان انسپکڑ سفیر احمد اور دیگر پولیس و ہلکار بھی ان کے ہمراہ تھے مخدوم سید حسن ناصر نے کہا کہ تھانہ کلرسیداں کی پولیس کا عشرہ محرم میں پیشہ وارانہ کردار ہمارے لیے باعث فخر ہے

Kallar Syedan; Makhdoom Syed Hassan Nasir Naqvi Sajjada Nasheen Darbar Hussaine, Choa Khalsa met with SHO Kallar Syedan police, Zaheer Ahmed Butt and discussed security during Moharram al Haram. Syed Hassan Nasir Naqvi was given assurance and full support during Moharram.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button