DailyNewsGujarKhan

MPA Ch Javed Kausar removes Police officer over growing crime

چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر چوہدری جاوید کوثر نے فوری نوتس لے کر چوکی انچارج کو تبدیل کروا دیا

شرقی گوجرخان میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے فوری نوتس لے کر چوکی انچارج کو تبدیل کروا دیا جبکہ شہر میں کئی روز سے جاری چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں پر کوئی ردعمل سامنے نہ آیا عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر حیرت کااظہارکیا کہ ایم پی اے نے اپنے آبائی علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر دبنگ ایکشن لے کر چوکی انچارج کو تبدیل کرا دیا جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں منشیات فروشی اور قماربازی پر پولیس سے کوئی باز پرس نہ کی شہر کا علاقہ بھی ان کے حلقہ میں شامل ہے اور شہر سے ان کو ووٹ ملے ہیں شہری آبادی کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ان حلقوں نے کہا کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس سے بازپرس کریں

Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar has removed current checkpost officer over growing number of burglaries committed in UC Bewal region.

تعلیمی نتائج پر پرنسپل ساجد علی بخاری پروفیسر جمشید پروفیسر نسیم تقی جعفری اور دیگر اساتذہ کو مبارک باد

جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی راجہ محمد جواد نے بی اے ، بی ایس سی کے انتخابات میں سرور شہید ڈگری کالج کے شاندار تعلیمی نتائج پر پرنسپل ساجد علی بخاری پروفیسر جمشید پروفیسر نسیم تقی جعفری اور دیگر اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ان کے ہمراہ مرزا طارق ، خواجہ کبیر اور مرزا شوکت بھی تھی اس موقع پر راجہ محمد جواد نے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات بی ایس سی میں ٹاپ کرنے والے طالب علم محمدعمر علی کو تحائف پیش کئے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کالج میں اساتذہ کی کمی بجلی عدم فراہمی اور دیگر ناکافی سہولیات کے باوجود شاندار نتائج پر اساتذہ اور طلبہ مبارک باد کے مستحق ہیں

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار

مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے مشکل سے مشکل حالات کا مقابلہ بڑی جرات کے ساتھ کیا انہوں نے ملک وقوم کیلئے جو کردار ادا کیا اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بالخصوص جمہوریت کیلئے ان کی لازوال قربانیاں ہیں اس دکھ کی گھڑی میں ہم اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button