DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; British Pakistani Family return from Hajj to find home burgled

کلر سیداں چوری کی واردات ، اہل خانہ حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب گے ہوئے تھے واپس لوٹے تو ملزمان گھر کا صفایاکر کے جا چکے تھے

کلر سیداں بائی پاس پر چوری کی واردات ، اہل خانہ حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب گے ہوئے تھے واپس لوٹے تو ملزمان گھر کا صفایاکر کے جا چکے تھے ۔ملزمان 50تولے کے طلائی زیورات ،اڑھائی لاکھ کی نقدی، اسلحہ اور گھر کا دیگر سامان چرا کر لے گئے ۔یہ واقعہ کلر سیداں بائی پاس پر راجہ خالد محمود کے گھر پیش آیا ،راجہ خالد محمود خود برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم ہیں جہاں سے وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج بیت اللہ کے لیے سعودی عرب چلے گئے حج سے واپسی پر پاکستان لوٹے تو گھر کا صفایا ہو چکا تھا ۔نامعلوم چور گھر سے 50تولے کے طلائی زیورات ،اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، پستول بمہ لائسنس ،چیک بکس، پندرہ کمبل اور گھر کا دیگر سامان چرا کر لے گئے ۔راجہ خالد محمو دنے اسلام آباد میں برٹش ہائی کمشنر اور کلر سیداں پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے دی۔

Kallar Syedan; A British Pakistani family was left devastated as they returned from Hajj to find their home burgled and all their life saving cash and goods being taken.

The incident happened at the residence of Raja Khalid Mahmood of Birmingham, who’s home is situated near Kallar bypss, The family had gone for Hajj and when they returned, they found their home burgled  with everything being taken. Kallar police are investigating the incident.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے منظور شدہ بجلی کے منصوبوں پر یوسی بھلاکھر میں کام شروع ہو گیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے منظور شدہ بجلی کے منصوبوں پر یوسی بھلاکھر میں کام شروع ہو گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما وائس چیئر مین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوسی بھلاکھر میں بجلی کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ نوے لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی تھی جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت چکیالہ ،دودہلی، دھمالی اور بھلاکھر کی تینوں وارڈوں میں بجلی کی لائنوں اور ٹرانسفارمرز کے لیے کام شروع کر دیا گیا جسے چار ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا ۔جس سے یوسی بھلاکھر میں نہ صرف تمام آبادی کو بجلی کی فراہمی یقینی بنا دی جائے گی بلکہ لو وولٹیج کی شکایات کا بھی ازالہ ہو جائے گا ۔انہوں نے تقریباً دو کروڑ کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

بیگم کلثوم نواز کی موت جمہوری قوتوں کے لیے شدید دھچکا ہے,محمد زبیر کیانی

چئیرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی موت جمہوری قوتوں کے لیے شدید دھچکا ہے مرحومہ نے جنرل پرویز مشرف کی آمریت کا جس دلیرانہ انداز میں مقابلہ کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی اور آمریت کی سیاہ راتوں کے خاتمے کے لیے مسلم لیگ ن کی قربانیاں تاریخ ساز ہیں نواز شریف ان کی اہلیہ کلثوم نواز ،بھائی شہباز شریف نے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا شرافت اور دیانت کی سیاست کو فروغ دیا دن رات محنت کر کے پنجاب سے محرومیوں کا خاتمہ کیا اور کلثوم نواز نے اس وقت آمریت کو للکارا جب طاقت کے بل بوتے پر ملک سے جمہوریت کا بستر گول کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے جمہوریت پسندوں کے لیے رہنما اصول چھوڑے ہیں ان کی وفات سے جمہوری قوتیں ایک اثاثے سے محروم ہوئی ہیں ۔

عاشورہ محرم کے دوران تحصیل کلر سیداں میں دس مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ شروع

عاشورہ محرم کے دوران تحصیل کلر سیداں میں دس مقامات پر مجالس عزا کا سلسلہ شروع، پندرہ مقامات سے جلوس علم بھی برآمد ہوں گے کلاڑی میں جلوس ماتم برآمد تفصیلات کے مطابق روزانہ دن دو بجے جامعہ مسجد فاطمۃالزہرہ چوآخالصہ اور روزانہ شام سات بجے دربار حسینی چوآخالصہ میں مجالس عزا منعقد ہوں گیں۔قصر زینب ٹکال،دربار حسینی بٹاڑی،قصر آل عمران سکوٹ، قصر الحسینی کلر سیداں، قصر ہاشم پیر گراٹہ سیداں، قصر فاطمہ تریل، قصر زینب ڈھوک مہتاب، دربار حسینی کلاڑی میں روزانہ شام سات بجے مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جو یوم عاشو ر تک جاری رہے گا۔سات محرم کو پانچ ،آٹھ محرم کو ایک ،نو محرم کو پانچ اور یوم عاشور کو تین قصبوں سے جلوس علم برآمد ہوں گے ۔

چچا نے بے روز گار بھتیجے کو کیری ڈبہ لے کر دیا اسے چور چرا کر لے گئے

چچا نے بے روز گار بھتیجے کو کیری ڈبہ لے کر دیا اسے چور چرا کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے گاؤں منگال کے محمد شکیل کواس کے چچا نے کیری ڈبہ خرید کر دیا کہ وہ اسے گھر کا نظام چلانے کے لیے استعمال میں لائے ۔جس کے لیے شکیل کو چچا نے سات لاکھ روپے دئیے اس نے RI540ماڈل 2014کیری ڈبہ خریدا گزشتہ روز اس نے ایک مسافر کو اسلام آباد ائر پورٹ پر اتارا اور صدر میں خریداری کے لیے گیا بیس منٹ بعد واپس آیا تو گاڑی موجود نہ تھی ۔ملزمان پرانے جی ٹی ایس کے اڈے پر کھڑی کیری گاڑی چوری کر کے لے گئے ۔

کلر سیداں کے تمام اداروں میں میرٹ کی پالیسی کا نفاذ یقینی بنائیں گے,راجہ صغیر احمد

رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ کلر سیداں کے تمام اداروں میں میرٹ کی پالیسی کا نفاذ یقینی بنائیں گے میں نے کسی کو اپنا نمائندہ یا کار خاص مقرر نہیں کیا عوام سے تعلق کبھی کمزور نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کلر سیداں میں حبیب احمد کے کاروباری مرکز کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حضرت عمر لاکھوں مربع میل پر اکیلے نظام چلا سکتے ہیں تو میں بھی تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں پر خود توجہ دے سکتا ہوں ۔میں نے کسی ادارے کے لیے کسی کو اپنا نمائندہ منتخب نہیں کیا تمام مسائل کو میں خود دیکھوں گا میری کوشش ہو گی کہ پولیس ،ہسپتال ،بلدیہ اور دیگر اداروں میں سائلین کے کام میرٹ پر ہوں ۔ان کاموں کے لیے لوگوں کو سفارش کے لیے کسی اور کے پیچھے نہ بھاگنا پڑے ،اداروں کو از خود تبدیلی لانا ہو گی یہ لوگ ہمارے حکمران نہیں خادم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر مسلم لیگ ن ،پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی مجھے فخر ہے کہ مجھے حلقے کے لوگوں کا اعتماد حاصل ہے ۔راولپنڈی ضلع سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیاب ہو جانا کوئی کھیل تماشہ نہیں عوام نے میرا بھر پور ساتھ دیا میں ان کی اس محبت کو کبھی فراموش نہیں کروں گا۔میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے بہت جلد بہت سے لوگ اس جماعت میں شامل ہوں گے اسے مزید مضبوط بناؤں گا اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما رکن بلدیہ سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ، پروفیسر محمد سفیر، چوہدری ذوالفقار، بلال قیوم چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

بیگم کلثوم نواز کا آمریت کے خلاف کردار تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا

مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی، شیخ توقیر احمد، مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر شیخ خورشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کا آمریت کے خلاف کردار تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔خاتون ہونے کے باوجود انہوں نے بڑے حوصلے اور تدبر سے آمریت کا مقابلہ کیا ملک میں بحالی جمہوریت کے لیے بیگم کلثوم نواز کی جدوجہد اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

محرم الحرام کے سلسلے میں ایک تقریب15 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر محمد سفیر سکنہ کاہلیاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی

محرم الحرام کے سلسلے میں ایک تقریب15 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر محمد سفیر سکنہ کاہلیاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی جس سے پیر حماد الدین صدیقی سجادہ نشین نیاریاں شریف خصوصی خطاب کریں گے تقریب کی صدارت حاجی محمد شریف نقشبندی کریں گے ۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button