AJKDailyNews

Gov boys high school, Khadam Abbad achieves 1st position

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کی تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کی تقریری مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے بڑے اعزازکی بات ہے 6ستمبر 2018یوم دفاع پاکستان وآزاد کشمیر میں ہر جگہ سکولزکالجزاور دیگر اداروں میں بڑے جوش جذبے سے منایا گیا ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر کی ہدایت کی روشنی میں موضوع دفاع پاکستان اور عصری تقاضے پر تحصیل حلقہ کے صدر مقا م پر تقریب منائی گئی اسطرح گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول ڈڈیال میں تمام بوائزہائی سکول ،مڈل سکول کے درمیان تقریری مقابلہ زیر صدارت صدر معلم محمود مغل ہوااس تقریری مقابلے میں اول پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد کے طالب ہارون محمود نے حاصل کی اس موقع پر عوام علاقہ اور اساتذہ کرام نے ادراہ کے صدر معلم مرزا عبدالسلام کو مبارک باد دی مرزا عبدالسلام صدرمعلم نے اظہار خیال کرتے کہا کے کوشش کریں گے کہ ضلع بھر سے ہائی سکول خادم آباد پہلی پوزیش حاصل کر یں آخر میں ماسٹر عبدالمالک نے کہا کہ ہارون محمود ایک محنتی لڑکاہے امید ظاہر کرتے ہو کہ آئندبھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کر گا اور ادارہ کانام روشن کر گا

پاکستان اور آزاد کشمیر میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے سے تبدیلی نہیں آسکی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے سے تبدیلی نہیں آسکی حقیقی تبدیلی منجیر جنرل حیات خان مرحوم کے دور میں آزاد کشمیر میں آئی بعد میں آنی والی حکومتوں نے صرف اپنے تجوریوں میں رقم میں اضافہ کیا غریب عوام کے حقوق پر دن دھاڑے ڈاکے ڈالے صرف عوام کی ہمددری میں بیانات دیتے رہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اعلان کیا تھا کے اگر نووزیرں سے زیادہ وزیر رکھے گئے تو حکومت سے مستسفی ہو جاؤ گا اپنی بات پر عمل کرو کرتے ہو ئے مسستفی ہو ں آج آزاد کشمیر سٹر کوں براُحال ہے یہ حال پیپلزپارٹی کے دور نہ ہو اانہوں نے سٹرکوں چھیڑاتک نہ لیکن ڈڈیال تک پلاک سٹرک پر کام تو شروع ہے لیکن کاظمی چوک سے ون تک سٹرک کی حالات اس قد ر خراب کہ وہ کھنڈارت بنی ہو ئی ہے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزر ا ء کی تعدا کو کم کرے اگر وزراء فوج سے تبدیلی آئی گئی تو پھر ملک کا اللہ حافظ ہے

وارلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر صفائی مہم کے سلسلہ میں خصوصی واک کااہتمام

میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ایڈمنسٹر بلدیہ ساجد نذیر ایڈووکیٹ کے ایک پریس ریلزکے مطابق 15ستمبر کووارلڈ کلین اپ ڈے کے موقع پر صفائی مہم کے سلسلہ میں خصوصی واک کااہتمام کیا گیا ہے جس سلسلہ میں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی انتظامیہ کے انچارچ ایس ڈی ایم چوہدری نعیم اختر کے علاوہ انجمن تاجران ڈڈیال نمائندہ گان اور دیگر مکتبہ فکر تنظیموں کی نمائندہ گان صحافی جریدہ اور غیرجریدہ ملازمین بھی شرکت کریں گے واک صبح دس بجے کمرشل چوک ڈڈیال سے کچری تک کرائی جائے گئی

ڈڈیال سے سٹی راہنمامسلم لیگ ن مرحومہ کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لاہور رائے ونڈجائیں گے

ڈڈیال سے سٹی راہنمامسلم لیگ ن مرحومہ کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لاہور رائے ونڈجائیں گے ڈڈیال سب ڈوثرن کے سنےئر صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق بھی ان کے ہمراہ ہو ں اور چغتائی بردری کے سنےئر راہنمابھی جنازہ میں شرکت کریں گے

محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر حکومت چوہد ری محمد مسعود خالد ایڈووکیٹ نے سابق خاتون اول پاکستان محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا محترمہ ایک بہادرسیاستدان تھی جن نے بڑی بہادری سے عامروں کے خلاف ڈیٹ مقابلہ کیا وہاں محترمہ نے اپنی بیماری کے ساتھ بھی مقابلہ کر کے یہ ثابت کیا جو مصائب آئیں ان کا بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خان ناگیانی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے مرحومہ کی وفات سے مسلم لیگ ن ایک عظیم سیاسی اور رفاہی سماجی کارکن سے محروم ہو گئی ہ اللہ تعالی سے دعا گوہوں مرحومہ کو جنت لفردوس جگہ عطا کرے اور شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کی توفیق عطاکرے مسلم لیگ یوتھ ونگ سب ڈوثرن ڈڈیال کے سرکردہ راہنما محمد اخلاق مشتاق ،نبیل خان ،عابد یاسین ،احسن شفیق ،عدنا ن شبیر،عقیل مشتاق چغتائی ،اور دیگر مسلم لیگ ن کے لوگوں نے سابق وزیرعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دلی رنج وغم کا اظہار کیا جبکہ گلگت بلستان سے قاری شریف اللہ نے بھی محروم کلثوم نوازکی موت کو پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور جملہ پسماندگان سے اظہار افسوس کیا آخرمیں مدرسہ فاروق اعظم میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا مغفروت مانگی گئی

ریٹائرہونے والے مدرسین اورصدرمعلمین کے اعزاز میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدر معلم اوراساتذہ کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ بشارت اقبال انچارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولزضلع میرپور نے کہاہے کہ طلبہ دل جمعی سے کام کریں آنے والے وقت میں آسانیاں ہوں گی جولوگ محنت کی تکلیف نہیں کرتے ان کے لئے آنے والاوقت میں مشکلات پیداہوں گی اساتذہ نئی نسل کی کردارسازی کااہم فریضہ انجام دے رہے ہیں ان کی ذمہ دار یاں اہم اورمشکل ہیں کوئی اہم کامیابی حاصل کرناکمال نہیں اسے برقرار رکھناکمال ہے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے شاندارنتائج اورادارے کی ہرشعبے میں بہتری میں محمدبشیرپرواز (ر) صدر معلم موجودہ صدر معلم خالدمحموداورادارے کے جملہ سٹاف کاٹیم ورک ہے انہوں نے تبدیل ہونے والے مدرسین امجدمرزاعبدالرحمن مرزااورنگ زیب شاکراورمحکمہ سے ریٹائرہونے دالے مدرسین راجہ شہبازخان چودھری مہربان علی قائداساتذہ اورصدرمعلمین حاجی چودھری تاسب حسین اورچودھری محمدبشیرپرواز کی ان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیاان کی شاندارخدمات کوسراہاانہوں نے کہاکہ ادارے کے صدر معلم خالدمحمودمیں یہ صلاحتیں موجود ہیں کہ وہ اپنے ادارے کامعیاربرقراررکھیں گے جومعیار چودھری محمدبشیرپرواز (ر) صدرمعلم نے قائم کیا صدرمعلم خالدمحمود اچھے منتظم ہیں تجربہ کارصدرمعلم ہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اورتوقعات پرپورا اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہارتبدیل ہونے والے اورریٹائرہونے والے مدرسین اورصدرمعلمین کے اعزاز میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدر معلم اوراساتذہ کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطا ب کرتے ہوئے کیاہے تقریب کی صدارت صدرمعلم خالدمحمود نے کی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیااورنگ زیب شاکرمدرس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی عبدالرحمن مرزانے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاتقریب سے صدر تقریب خالدمحمودصدرمعلم حاجی چودھری تاسب حسین (ر) صدرمعلم چودھری محمدبشیرپرواز (ر) صدرمعلم سابق اے ای او حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی محمدعجائب اے ای اوچکسواری محمدامجدمرزاعبدالرحمن مرزااللہ دتہ بسمل راجہ محمدافسرراجہ محمدشہبازخان حاجی چودھری محمدیاسین اور پی ای ٹی راجہ آفتاب کیانی نے بھی خطاب کیاراجہ آفتاب کیانی نے نظامت کے فرائض بھی انجام دیے تقریب میں قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربان علی اورمعروف سیاسی وسماجی راہنما محمداصغرچغتائی نے بطورخاص شرکت کی تقریب میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ نے بھرپور شرکت کی مہمانان گرامی نے پرخلوص پارٹی کااہتمام کرنے پر صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدرمعلم اور سٹاف کاشکریہ اداکیا تقریب کے آخرمیں دعاکرائی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی 

عبدالمالک اپنا دوہفتے کا دورہ برطا نیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر پور چیئر مین عبدالمالک اپنا دوہفتے کا دورہ برطا نیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اور ضلع کونسل کے آ فس میں دوبارہ کا م شروع کردیا ہے اپنے دورہ برطا نیہ کے حوالے سے انہو ں نے بتایا کہ برطا نیہ میں مجھے جو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جو عزت دی جس پیا ر و محبت سے میرا استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھو ں گا میرے اعزاز میں درجنوں استقبالیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تما م تارکین وطن کشمیر یوں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ان خیالات کااظہا رانہو ں نے برطا نیہ میں واپسی پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر بہت بڑ ا دکھ ہوا ہے وہ ایک جرات مند بہادر اور بے شمار خوبیوں کی مالک خاتون تھی بیگم کلثوم نواز کشمیر ی خاندان ہونے کے ناطے ایک وفادار بیوی بہترین ماں اور بہترین لیڈر کا کردار نبھانے میں کا میاب ہو ئی بیگم کلثوم نواز نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ڈکٹیٹر کے آ گے ڈٹ کر جو مثال قائم کی وہ ہمیشہ یاد رکھی جا ئیں گی قائد مسلم لیگ ن میا ں نواز شریف اور ان کے بچوں کی اس دکھ کی گھڑی میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فر ما ئے ۔ 

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اپنے الگ الگ پیغامات میں گہرے دکھ وغم کا اظہار

مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین مرکزی نا ئب صدر برطا نیہ راجہ محمد یوسف بندوروی سابق چیئر مین زکواۃ راجہ محمد ریا ض بریڈ فورڈ بر طا نیہ کے سینئر نا ئب صدر راجہ فضل حسین یو تھ کے رہنما راجہ سجاد ریا ض راجہ وقاص ریاض میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈ منسٹر یٹر خواجہ محمدایوب سینئر نا ئب صدر اویس احمد مغل حلقہ نمبر دو چکسواری کے صدر چودھری طالب حسین جنرل سیکرٹری عظیم رحمت مرکزی یوتھ ونگ کے کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی یونین کو نسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمدبشیر انجم چودھری اذان اصغرراجہ خالد محمود اور فیض پور شریف کے صدر بشارت حسین کے علاوہ دیگر مسلم لیگ ن کے کارکنو ں نے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اپنے الگ الگ پیغامات میں گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ بیگم کلثوم نواز نے ایک بیوی ماں بہن اور پارٹی لیڈ ر کی حثیت سے جو کردار ادا کیا ہے ایسی جرات مند اور بہادر خاتو ن صدیو ں بعد پیدا ہو تی ہیں اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو اس مشکل گھڑی میں نکالے اور بیگم کلثوم نواز کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے آ مین ۔ 

میونسپل کمیٹی چکسواری تنظیم نو کے بعد عہدیداران کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری

پا کستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر ضلع میر پور کے صدر چودھری قاسم مجید نے میونسپل کمیٹی چکسواری تنظیم نو کے بعد عہدیداران کا اعلان کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں صدر چودھری جہانگیر حسین سینئر نائب صدر چودھری افتخار احمد نائب صدور حاجی الیاس چودھری مشتاق احمد چودھری امریز حسین چودھری محمد صدیق نبیل احمد انصاری حمید آباد سیکرٹری جنرل عبدالرشید ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عابد حسین بھٹی ڈپٹی سیکری جنرل چودھری عاشق حسین آ رگنائزر چودھری منظور حسین سیکرٹری خزانہ خواجہ رضوان لون اور رابطہ سیکرٹری واجد حسین آ ف لڈڑ پینڈا کو نامزد کردیا ہے اس موقع پر اہلیان چکسواری نے میو نسپل کمیٹی چکسواری کے نئے منتخب ہونے والے عہد ید اران کو مبارک باد پیش کرتے ہو ئے چودھری قاسم مجید کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ چکسواری میں نو منتخب عہدیدار پیپلز پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں اپنی صلاحیتو ں کو بروئے کا رلاکر اہم کردار ادا کرینگے ۔

میا ں نواز شریف کا سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی با ئیس کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ایک عظیم تحفہ ہے

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بر طا نیہ کے مرکزی سینئر نائب صدر راجہ فیاض خا ن نے کہاکہ میا ں نواز شریف کا سی پیک کا منصوبہ نہ صرف پاکستان کی با ئیس کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ایک عظیم تحفہ ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی بنیاد ہے جس کو سبو تاز کرنے کیلئے پاکستان مخالف قوتیں سرگرم عمل ہیں موجودہ پی ٹی آ ئی کی حکومت نے اگر سی پیک منصوبے کو بند کرنے کی کو شش کی تو بائیس کروڑ عوام سمیت دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن اور مسلم لیگ ن کی تما م لیڈر شپ پی ٹی آ ئی کے خلاف اٹھ کھڑ ے ہونگے سی پیک کا منصوبہ ہر صورت میں مکمل کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ وفاقی مشیر عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں سی پیک منصوبے کو ایک سال تک بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے جس کی ہم نہ صرف مزمت کرتے ہیں بلکہ مزاحمت بھی کرینگے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button