DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Pakistan day celebrted all over Pothwar region

یوم دفاع پاکستان پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔۔۔۔

کلر سیداں میں یوم دفاع پاکستان پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا کلر یوتھ کونسل کے زیر اہتمام کلر سیداں سپورٹس سٹیڈیم میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقہ کلر سیداں کے دس شہدا کے لواحقین کو ایوارڈ تقسیم کئیے گئے ۔بریگیڈئیر (ر)محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے یہاں کے لوگوں نے بھی وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک سے اپنی محبت کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے ۔قوم آج بھی ملک کے لیے قربانی دینے والوں کو یاد رکھے ہوئے ہے ۔ ا س مو قع پر تحصیل کلر سید اں کے د س شہداکو ا یو ا ر ڈ تقسیم کیے گئے ۔ ا س مو قع پرچیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س، پا کستا ن تحر یک ا نصا ف کے ہا ر و ن کما ل ہا شمی ،حا فظ ملک سہیل ا شر ف،ارکان بلد یہ شیخ حسن ر یا ض ،عا طف ا عجا ز بٹ ،ا یم ا یس ڈ ا کٹر ہما یو ں ا نو ر میر ،راجہ محمد سکند ر ،محمد ا عجا ز بٹ ،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س ،حا جی ر یا ست حسین ،طا ر ق تا ج ،شیخ حسن سر ا ئیکی ،قا صد جیلا نی،راشد سیٹھی، شیخ عد یل ا حمدا و ر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقر یب میں سکو لو ں کے بچو ں نے ٹیبلو ،ملی نغمے پیش کیے شہدا کے و ر ثا ء کو ا یو ا ر ڈ کے سا تھ سا تھ قو می پر چم بھی پیش کیے گئے ۔

Kallar Syedan; The Pakistan defence day was celebrated in Kallar Syedan along with rest of Pothwar region, A function was organised by Kallar youth council at Kallar sports stadium.

The nation celebrated the 53rd Defence and Martyrs Day to honour all the lives lost in the 1965 Pakistan-India war. On September 6, 1965, Indian forces launched a surprise attack on Pakistan and crossed the international border under the cover of darkness.

The day dawned with a thirty-one gun salute in the federal capital and twenty-one gun salutes in provincial capitals. Special prayers were offered after dawn prayers in mosques for the progress and prosperity of the country. Recitation of fateha and Quran khawani was also held for the martyrs.

بلدیہ کلر سیداں کے اجلاس میں عاطف میاں کو وزیر اعظم عمران خان کا اقتصادی امور کا مشیر بنانے کے خلاف قرار داد مذمت منظور کر لی گئی

بلدیہ کلر سیداں کے اجلاس میں عاطف میاں کو وزیر اعظم عمران خان کا اقتصادی امور کا مشیر بنانے کے خلاف قرار داد مذمت منظور کر لی گئی ۔یہ قرارداد ایوان میں پیپلز پارٹی کے اکلوتے رکن عاطف اعجاز بٹ نے پیش کی تو اجلاس میں موجود تمام کونسلروں نے ڈیسک بجا کر اس کی حمایت کا اعلان کیا ۔شیخ حسن ریاض نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو شریک اقتدار کر کے آگ سے کھیل رہی ہے قوم اسکی اجازت نہیں دے گی ۔اجلاس میں موجود پی ٹی آئی کے اکلوتے رکن ساجد بٹ نے بھی قرارداد کی مخالفت نہیں کی اس طرح یہ قرار داد ایوان میں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلر سیداں کے مدرس سعد بن آفتاب قادری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلر سیداں کے مدرس سعد بن آفتاب قادری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب گاؤں موہڑہ پھڈیال میں ہوئی جس میں نعیم بھٹی، صوبیدار غلام ربانی، چوہدری زین العابدین، سردار صلاح الدین احمد، شاہد سلیم، چوہدری محمد ظہیر، ماسٹر اظہر محمود، پی ٹی یو کے صدر عبدالرؤف، حیدر سلیم، مدرسین اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔

گزشتہ روز موٹر سائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے ماجد کی نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب ادا کر دی گئی

گزشتہ روز موٹر سائیکل کے حادثے میں جاں بحق ہو جانے والے ماجد کی نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب ادا کر دی گئی جس میں وائس چیئر مین بلدیہ چوہدری ضیارب حسین منہاس،ہارون کمال ہاشمی،،حا فظ ملک سہیل ا شر ف ،چیف آ فیسر خا لد ر شید ،شیخ ند یم ا حمد ،،سید طا ہر شا ہ کا ظمی ، شیخ حسن ریاض، عابد زاہدی، حاجی اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق، چوہدری محمد اشرف، ملک زبیر احمد، عاطف اعجاز، راجہ طارق محمود، پرویز اختر منہاس،صوبیدار ظفر اقبال بیگ، صوفی ضابر حسین، چوہدری توقیر اسلم، ملک اشتیاق حسین، محمد اعجاز بٹ، زین العابدین عباسی، قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، صغیر بھولا، حاجی طارق تاج اور یگر نے شرکت کی۔

صاحبزادہ قاضی داؤد اختر کی صاحبزادی ماریہ داؤد کی شادی حسام اعجاز سے سر انجام پائی

دربار عالیہ سلیٹھہ شریف کے سجادہ نشین پیر قاری عبدالرحیم کی پوتی صاحبزادہ قاضی داؤد اختر کی صاحبزادی ماریہ داؤد کی شادی حسام اعجاز سے سر انجام پائی رخصتی کی تقریب میں جسٹس سجاد علی شاہ، سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی ، ڈاکٹر پروفیسر عزیز احمد ہاشمی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، انجمن محبان بگھار شریف کے سر پرست اعلیٰ حاجی نذیر حسین، طیب محمود احسن ایڈووکیٹ، خلیفہ قاضی عتیق احمد، ارشد محمود قاضی، مسعود انجم قریشی، ڈاکٹر محمد افضل، سر فراز احمد صابری، قاضی زاہد نعیم ،حسن اختر قریشی، احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

ضلع کونسل راولپنڈی کی نظامت کے امیدوار ہیں اور انہیں توقع ہے, کرنل محمد شبیر اعوان

پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ وہ ضلع کونسل راولپنڈی کی نظامت کے امیدوار ہیں اور انہیں توقع ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ان کی نامزدگی کرے گی ۔انہوں نے چوآخالصہ کے قریب گاؤں گیدر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بلدیاتی نظا م میں مثبت تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اسے زیادہ با اختیار اور باوقار بنایا جائے گا تمام ترقیاتی فنڈز ارکان اسمبلی کے بجائے ارکان بلدیہ استعمال کریں گے اور ترقی کا عمل گاؤں کی سطح سے شروع کیا جائے گا تمام کام مقامی لوگوں کی مشاورت سے ہوں گے پی ٹی آئی عوام سے کئیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی پولیس کو غیر سیاسی کیا جائے گا اور ترقیاتی کاموں کے تمام اختیارات بلدیات کے پاس ہوں گے ۔بلدیاتی نظا م میں اصلاحات کے ذریعے اسے زیادہ مستحکم بنایا جائے گا۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے وفد نے صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر سے ملاقات

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے وفد نے صدر راجہ ساجد جاوید کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں علی اکبر بھنڈر سے ملاقات کی اور کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کے کاموں میں مداخلت کی خواہاں نہیں ہم چاہتے ہیں کہ ادارے سفارشی کلچر کی بجائے میرٹ کی بنیاد پر عوام کے مسائل حل کریں ۔وفد میں تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ اور محمد آصف کیانی بھی موجود تھے ۔وفد نے کہا کہ ہم سفارشی کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کا نظام چاہتے ہیں انتظامیہ بھی بلا امتیاز سائلین کے مسائل میرٹ پر حل کرے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے کسی بھی شخص کو کسی بھی ادارے تھانے یا ہسپتال کے لیے فوکل پرسن تعنیات نہیں کیا گیا یہ تاثر اب ختم ہو جانا چاہئیے ۔ہم بلدیہ کلر سیداں کے فنڈز کا آڈٹ چاہتے ہیں آراضی ریکارڈ سینٹر کو ٹاؤٹوں سے پاک کرنا ہماری ترجیح ہو گی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں پی ٹی آئی کی تنظیم بھی ہسپتالوں اور مدارس کی کارکردگی اور حاضری پر کڑی نگاہ رکھے ۔

گیدر میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ محمد نوید کے فرزند راجہ ابو بکر نوید کی دعوت ولیمہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر انتخابات شفاف اور منصفانہ ہوتے تو مسلم لیگ ن نوے سے سو نشستیں جیت جاتی ۔مسلم لیگ ن کو کس نے ہرایا یہ بات سب کے علم میں ہے پی ٹی آئی میں نظام حکومت چلانے کی صلاحیت ہی نہیں بجلی گیس اور کھاد کے نرخوں میں بھاری اضافے نے تبدیلی کے عمل کو شروع کر دیا ہے ۔دنیا کا کوئی وزیر اعظم ہاؤس دو ملازمین سے نہیں چلایا جاتا سستی شہرت اور اخبارات میں زندہ رہنے کے لیے پی ٹی آئی کے لوگ بیان بازی کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چوآخالصہ کے قریب گاؤں گیدر میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ محمد نوید کے فرزند راجہ ابو بکر نوید کی دعوت ولیمہ کے موقع پر پوٹھوہار ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو ملک بھر میں روزانہ پانچ سے سات دہشتگردی کے واقعات ہوتے تھے 18سے 20گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لوگوں کو سی این جی کے حصول کے لیے راتیں سڑکوں پر بسر کرنا پڑتی تھیں آج ہم نے ایک بہتر پاکستان چھوڑا ہے سی این جی سٹیشن ویران پڑے ہیں دہشتگردی کی کمر توڑی جا چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کتنے منصفانہ تھے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات موجود ہیں اگر انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوتے تو مسلم لیگ ن نوے سے سو تک نشستیں جیت لیتی مگر ایک منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کا راستہ روکا گیا اور اقتدار اناڑی لوگوں کے سپرد کر دیا گیا۔موجود حکمران با صلاحیت لوگوں سے خالی ہیں یہ اخبارات میں شہ سرخیاں لگوانے کے لیے بے سرو پا بیانات دیتے ہیں ۔عمران خان اگر آج وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش پذیر نہیں تو میں نے بھی وزیر اعظم ہاؤس میں کبھی رہائش اختیار نہیں کی تاہم میں ہیلی کاپٹر کے بجائے گاڑی پر اسلام آباد میں اپنی ذاتی رہائش گاہ پر آتا جاتا تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں کسی آسیب کا سایہ نہیں ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں مہنگی ترین گاڑیوں کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار تھا سارک کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین کے لیے یہ گاڑیاں لی گئی تھیں اب یہ اونے پونے داموں پر نیلام کر دی جائیں گی ۔دنیا کا کوئی بھی وزیر اعظم ہاؤس دو ملازمین کے ساتھ نہیں چلایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی بجلی گیس اور کھاد کے نرخوں میں اضافہ کر کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔گیس سیلنڈر ہمارے دور میں 800روپے میں ملتا تھا وہ آج 1800میں بھی دستیاب نہیں آنے والے دنوں میں اس کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دو تہائی اکثریت کامیابی کی ضامن نہیں بلکہ بعض اوقات یہ اکثریت مسائل کو جنم دیتی ہے ہم نے ماضی کی نسبت بہتر پاکستان چھوڑا ہے ہم نے انرجی بحران اور دہشتگردوں کا خاتمہ کیا قومی ترقی کی رفتار کو تیز کیا پی ٹی آئی اب عوام سے کئیے گئے وعدوں کو پورا کرے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button