DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Defence day celebrations at High school, Bhadana

ہائی سکول بھڈانہ میں یوم دفاع جوش و جذبے سے منایا گیا۔۔۔۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھڈانہ میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت جماعت ہشتم کے طالب علم حافظ ارسلان یاسین نے حاصل کی۔نعتِ رسول مقبول ﷺ جماعت ہفتم کے طالب علم عبدالرحمٰن نے پیش کی۔ تقریب کی صدارت سابق فوجی اور معروف ٹیچر ماسٹر گلزار حسین �آف بھٹیاں بھڈانہ نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مانچیسٹر برطانیہ کی معروف سماجی شخصیت خواجہ حاجی غلام ربانی تھے۔پرائمری کلاسز میں زیر تعلیم بچیوں سارہ کرن اور ساتھیوں نے معزز مہمانوں کو ٹیبلو کے انداز میں خوش آمدیدکہا اور حاضرین سے داد وصول کی۔ انعام الحیات جماعت دہم نے ملی نغمہ ’’ اے راہ حق کے شہیدو‘‘ پیش کیا اور سامعین کے دلوں کو وطن کی محبت سے سرشار کیا۔ حسنین جماعت ہشتم اور ساتھیوں نے ملی نغمہ ’’ اے جواں اے جواں‘‘ پرفارم کیا اور جوانوں کے جوش و ولولے کو جلا بخشی۔ فیضان ثاقب جماعت نہم نے ملی نغمہ ’’ میرے وطن یہ عقیدتیں اور پیار تجھ پہ نثار کر دوں‘‘ کو خوبصورت انداز میں پیش کیا اور بھرپور داد سمیٹی۔محمد حماد ابرار جماعت ہشتم نے چھ ستمبر کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم کے جذبہ سرفروشی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔کلاس نہم کے طالب علم محمد احسان نے ملی نغمہ ’’ اے وطن پیارے وطن‘‘ پیش کیا۔ طالبات ایمان اور ساتھیوں نے ملی نغمے ’’ تو سلامت وطن تاقیامت وطن‘‘ پر پرفارم کیا اور داد سمیٹی۔تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ حاجی غلام ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا نے چھ ستمبر کے حوالے سے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے چھ سمبر 1965 کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم میں بے پناہ جوش و ولولہ تھا۔ صدر ایوب کی تقریر سن کر ہر فرد وطن کی خاطر جان دینے کے لئے تیارتھا۔ خواجہ غلام ربانی نے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ سکول کے سابق مدرس اور 1965 کی جنگ کے غازی جناب ماسٹر گلزار حسین نے جنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ 1965 میں پاک فوج اور قوم جذبہ ایمانی سے سرشار تھی۔ سامان حرب کی قلت کے باوجودپاک فوج اس قدر جذبہ ایمانی سے سرشار تھی کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی۔ ماسٹر گلزار صاحب نے چونڈہ کے محاذ پر دشمن کا مقابلہ کیا تھا جس میں شیل لگنے وہ شدید زخمی بھی ہوئے ۔ انہوں نے چونڈہ ریلوے سٹیشن پر جنگ کے بارے میں یادیں تازہ کیں۔تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور نعر ہ تکبیر سے ہال گونج اٹھا۔

Gujar Khan; Pakistan defence day was celebrated at Government boys high school in Bhadana with rest of schools in Pothwar region. Guest of honour at the occasion was Khawaja Haji Ghulam Rabbani of Manchester.

Defence Day is celebrated as national day to commemorate in the memory of Pakistan’s successful defence against India that marked the ceasefire in the 1965 war on 6 September.
Students of Bhadana high school enthusiastically participated in defence day activities and showed their love for Pakistan Armed Forces.

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button