DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta Police station silent spectator at robberies in the region

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس تھانہ کہوٹہ خاموش تماشائی

ڈکیتی اور چوری کی ایک ماہ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس تھانہ کہوٹہ خاموش تماشائی بن گئی ۔ عید سے قبل قربانی کے جانوروں کی چوری اور درجنوں بکرے ، گائے ، بھینس وغیرہ چور لے اڑے ۔ مدعی رضوان گل کیانی اور شمس کیانی نے خود ہمت کرکے بھینس چو رپکڑ کر پولیس کے حوالے کیئے۔چوری شدہ دوعدد بھینسیں بھی شہریوں نے خود پکڑلیں ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے مختلف علاقوں آڑہ محلہ ، دھپری پلنگڑی ، ٹھنڈا پانی ، چھنی ، مٹو رروڈ ، کلر روڈ ،آزاد پتن روڈ پر ڈاکوؤں اور چوروں نے انت مچا کے رکھ دی ہے ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ چوروں کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہے ۔ جبکہ آزاد کشمیر کے ٹرانسپورٹروں کو آئے روز گن پوائنٹ پر لوٹنا معمول بن چکا ہے ۔ عید سے قبل ٹھندا پانی سے بھینس چوری ہوئیں ۔ جن کو مدعی نے خود چوروں سمیت پکڑ کر حوالہ پولیس کیا ۔ اس کے علاوہ متعدد دکانوں کے شہر میں تالے ٹوٹے ۔ ایک ماہ سے سٹریٹ کرائمز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

Kahuta; Their is growing public concern in Kahuta over number of robberies being committed in Kahuta region and the Kahuta police station staying silent and taking no action. Their has been a case where members of public have caught the criminal and handed over to the relaxing police.

 

Show More

Related Articles

Back to top button